عمران خان کے معائنے کی اجازت دی جائے، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھی ڈاکٹر فیصل سلطان کو سابق وزیراعظم عمران خان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ وقاص اکرم کا عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ پر شدید ردعمل، جیل حکام پر سنگین الزامات
ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ گزشتہ شب 9 بجکر 45 منٹ پر ان کی عمران خان کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹروں سے گفتگو ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران انہوں نے اپنے ساتھی ڈاکٹر خرم اعظم مرزا کو بھی گفتگو میں شامل ہونے کی درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معالجین نے انہیں عمران خان کی طبی حالت کا پس منظر بتایا اور تمام طبی رپورٹس پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اب تک کیے گئے علاج کے نتیجے میں عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
Dr.
— Shaukat Khanum (@SKMCH) February 16, 2026
ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ چونکہ انہوں نے خود عمران خان کا معائنہ نہیں کیا اس لیے وہ معالجین کے بیان کی نہ تو تصدیق کر سکتے ہیں اور نہ ہی تردید۔
مزید پڑھیے: عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا
انہوں نے شفا اسپتال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو، یا دونوں کو، اور اس کے علاوہ آنکھوں کے ان ماہرین کو جنہیں عمران خان خود منتخب کریں سابق وزیراعظم سے ملاقات اور ان کی طبی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکٹر عاصم یوسف ڈاکٹر فیصل سلطان عمران خان عمران خان کی صحت عمران خان کے ذاتی معالج کا مطالبہ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عاصم یوسف ڈاکٹر فیصل سلطان عمران خان کی صحت عمران خان کے ذاتی معالج کا مطالبہ ڈاکٹر عاصم یوسف عمران خان کی
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ