عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں نمایاں کمی آئی ہے، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں واضح کمی آنے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق آنکھ کے جاری علاج کے باعث مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ طبی معائنے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پانچ سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، جس میں ماہر امراض چشم بھی شامل تھے۔ ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف شامل تھے، جو آنکھوں کے معائنے کے لیے خصوصی آلات ساتھ لائے تھے، جبکہ ایک ٹیکنیشن بھی ان کے ہمراہ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پی ٹی آئی قیادت کا انتظار کرتی رہی، تاہم کسی رہنما کے نہ پہنچنے پر ڈاکٹروں نے خود ہی عمران خان کا معائنہ مکمل کیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔