اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، منظم کباڑی گینگ کے 3 ڈکیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
اسلام آباد پولیس کی انسداد ڈکیتی یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم کباڑی گینگ کے 3 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سدھیر، عبدالرحمان اور وحید اللہ شامل ہیں، جو تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: افغان ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار گینگ سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے سامان میں کروڑوں روپے مالیت کی پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز، ٹیبلٹ فون اور طلائی زیورات شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دن کے وقت گھروں کی ریکی کرتے اور رات کے وقت وارداتیں کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران بینک ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ بی ایل اے کمانڈر ہلاک
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان سے مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Islamabad Police اسلام آباد پولیس جرائم ڈکیتی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ڈکیتی اسلام آباد پولیس
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔