data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے متعدد اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق اراکین اسمبلی کے گن مینوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی، اراکین اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کی یونیفارم بھی پھاڑدی۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATA سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، اراکین اسمبلی اور دیگر 50/55 عہدیدران اور ورکر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ دفعہ 144 اور PAPO ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز اور کارکنوں پر نعرہ بازی اور راستے بند کرنے کا الزام ہے، ملزمان نے کارِ سرکار میں مداخلت اور اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی، ایف آئی آر میں فائرنگ، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے اور وردیاں پھاڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ریڈ زون میں اجتماع پر پابندی کے باوجود پیش قدمی کی، ایف آئی آر کے مطابق دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد افراد فرار ہو گئے۔ واقعہ پارلیمنٹ لاجز کے عقب اتاترک ایونیو لنک روڈ پر پیش آیا، ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات بھی شامل ہیں، پولیس نے مقدمے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر کے مطابق

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن