جڑانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے میں دو سگے بھائی ہلاک، گاڑی کی ٹکر سے راہگیر بھی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 364 گ ب میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کی گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ تھانہ روڈالہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان تعاقب کے بعد آمنا سامنا ہوا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سعید اور آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے سے ایک گاڑی چھین کر فرار ہوئے تھے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ روڈالہ سمیت چار تھانوں کی پولیس نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرکل بڑا گھر سیدوالہ کی حدود میں ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ طور پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حکام کے مطابق تعاقب کے دوران ملزمان کی گاڑی بے قابو ہو گئی اور ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔