شانگلہ؍ پشاور؍ بنوں؍ باجوڑ (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) شانگلہ میں سرچ آپریشن' فتنۃ الخوارج کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید،  جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند جہنم واصل، فائرنگ سے کئی خوارج ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فتنہ الخوارج کی  فائرنگ کے نتیجے میں شانگلہ پولیس کے بہادر اہلکار حوالدار مقبول احمد سمیت اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کے روز شانگلہ پورن کے نواحی علاقوں میں پولیس نے تھانہ کابل گرام کی حدود میں پولیس ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مشکوک ٹھکانوں کی تلاشی شروع کی۔ اسی دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جسکے نتیجے میں3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چند عناصر پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار  ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن کو وسیع کرتے ہوئے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہیں'  آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا علاقے میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی  جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثناء ہیڈکوارٹر الپوری کے پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پولیس حکام' انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خیبر پی کے کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کے مرکزی گیٹ کے باہر بارود سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل میں نصب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت2  افراد جاں بحق اور کم از کم20   افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں دہشتگردوں نے بارود سے بھرا زرنج رکشہ تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرایا، جبکہ ایک موٹرسائیکل میں بھی آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی جو قریبی دکانوں کے سامنے کھڑی تھی جس کے باعث شہری نشانہ بنے۔ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ خیبر کے علاقے باڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں راہ گیر خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ڈی پی او وقار احمد نے بتایا  دھماکا تھانہ باڑہ کے علاقے کڑپہ میں ہوا جس کے بعد سکیورٹی فورسز جائے وقوع پہنچ گئیں اور تفتیش شروع کر دی۔ اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں کا بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ، سکیورٹی فورسز تھیں تاہم راہ گیر خاتون زد میں آ گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار