ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
ٹی20 ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں نیپال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور آئر لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، زمبابوے کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی
نیپال نے اسکاٹ لینڈ کے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کو صرف 19.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دپیندر سنگھ نے 23 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
A post shared by ICC (@icc)
کوشال بھرٹیل نے 43 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ گلشن جھا 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور آصف شیخ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 170 رنز بنائے اور نیپال کو 171 رنز کا ہدف دیا۔ مائیکل جونز 45 گیندوں پر 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ جارج منزی نے 27 اور برینڈن مک ملن نے 25 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
A post shared by ICC (@icc)
نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، نندن یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روہت پوڈیل اور کوشال بھرٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر 8 مرحلے کے لیے اب تک 7 ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔
کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں انڈیا، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا اسکاٹ لینڈ ٹی20 نیپال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اسکاٹ لینڈ ٹی20 نیپال
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :