راشد خان کا تاریخی سنگِ میل: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے بولر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افغانستان کے عالمی شہرت یافتہ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل اپنے نام کر لیا، جہاں وہ اس فارمیٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔
یہ تاریخی لمحہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران اس وقت رقم ہوا جب افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے ایک اور اہم وکٹ حاصل کر کے اپنا نام کرکٹ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھوا لیا۔
راشد خان کی اس شاندار کامیابی نے انہیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے عظیم ترین بولرز کی فہرست میں سرفہرست مقام دلوا دیا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوین براوو کے پاس تھا، جنہوں نے 631 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔
تاہم راشد خان نے فروری 2025 میں انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے سبقت حاصل کر لی تھی۔ وکٹوں کی اس دوڑ میں تیسری پوزیشن بھی ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن کے نام ہے، جو اب تک 613 شکار کر چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی راشد خان کی حکمرانی برقرار ہے، جہاں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر بدستور سرفہرست ہیں۔ افغان اسپنر اب تک 191 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 164 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور کیوی اسپنر اش سودھی 162 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دہلی کے ارن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 28ویں گروپ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی افغانستان نے جاری ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔