Islam Times:
2026-06-02@20:40:09 GMT

اسرائیلی ڈرامہ سیریل "تہران" اور جھوٹ کی موت

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

اسرائیلی ڈرامہ سیریل 'تہران' اور جھوٹ کی موت

اسلام ٹائمز: مختصر یہ کہ ڈانا ایڈن جیسے لوگوں کا کردار ایک سادہ سیریز کے تخلیق کار سے زیادہ ہے۔ وہ ایک فریبی بیانیہ کی پیداوار اور اس کے استحکام کا باعث بن جاتا ہے، جس کا مقصد سیاسی مقاصد کے لیے خوف کا تاثر دے کر ایران کے خلاف معاندانہ کارروائیوں کو جائز بنانا ہے۔ آرٹ کے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے، وہ ایران کے جوہری خطرے کے "وہم" کو ایک بصری اور جذباتی جہت دیتا ہے اور اپنی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس جھوٹے بیانیے کو حقیقت بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ تحریر: سید مجتبیٰ

ڈانا ایڈن کی موت نے حقیقت کو غلط ثابت کرنے اور انٹیلی جنس کارروائیوں کو قانونی حیثیت دینے میں آرٹ کے کردار کے بارے میں بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ ایران کے خلاف اسرائیل کی سازشوں کو ملکی اور بین الاقوامی دو جہتوں میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔ دو محاذ جن میں سے ہر ایک کو مختلف ٹولز سے منظم کیا جاتا ہے۔ ملکی جہت میں، ان سازشوں کی ایک مثال نفسیاتی جنگ کے میدان اور سوشل نیٹ ورکس کی بساط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ شکوک پیدا کرنے، بحرانوں کو ہوا دینے، فرقہ وارانہ اور علاقائی و زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنا اس پراجیکٹ میں شامل ہے۔ لیکن یہی سب نہیں ہے۔ صہیونی دشمن کے پاس عالمی سطح پر بھی ایران کے خلاف عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کا وسیع منصوبہ ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں اسرائیلی ڈرامہ سیریز "تہران" کے خالق ڈانا ایڈن کی موت کے حوالے سے خبریں شائع ہوئی تھیں، جن کی لاش یونان کے ایک ہوٹل سے ملی ہے۔

یہ سیریز، جو کہ ایران میں موساد کے ایک مشن کی فرضی داستان ہے، ایک اسرائیلی خاتون اپنی جاسوسی کی کہانی بیان کرتی ہے، وہ مخصوص اہداف کے حصول اور اہم ٹارگٹ کو سبوتاژ کرنے کے مقصد سے ایران میں داخل ہوتی ہے۔ ڈانا ایڈن جیسے پروڈیوسر اور تہران ڈرامہ سیریل جیسی پروڈکشن کا کردار بین الاقوامی میدان میں ایران کے خلاف اسرائیل کی سازش کی واضح مثال قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ سلسلہ نہ صرف ایران کے بارے میں ایک بڑے جھوٹ کو دوبارہ پیش کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ جاسوسی کو عالمی رائے عامہ میں قابل اعتماد بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس نقطہ نظر سے، ایڈن کے کردار کی تشریح دو اہم افعال کے لحاظ سے کی جا سکتی ہے۔

1۔ انٹیلیجنس اور تخریب کاری کی کارروائیوں کو جائز بنانا
کہانی کے مرکزی کردار کے طور پر ایک موساد ایجنٹ پر توجہ مرکوز کرنا جو دنیا (یا اسرائیل) کو ایک آنے والے خطرے سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے، عملی طور پر ایرانی سرزمین پر اسرائیلی انٹیلی جنس کارروائیوں کو جائز قرار دیتا ہے۔ ایک آزاد ملک میں جاسوسی اور تخریب کاری کو خوبصورت اور ہیرو بنا کر ڈرامہ سیریز میں پیش کرنا ایران کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ لیکن ڈرامہ سیریز میں اس کو ایک اخلاقی اور دفاعی عمل کے طور پر مخاطب کے سامنے ظاہر کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

2۔ عالمی رائے عامہ کی تشکیل
میڈیا اور مقبول ڈراموں میں ناظرین کے لیے جھوٹ کو "حقیقت" کی شکل دینے کی اعلیٰ صلاحیت ہوتی ہے۔ "تہران" مغربی سامعین کے سامنے ایران مخالف بیانیہ پیش کرتا ہے۔ اس عمل کے دو اہم نتائج ہیں:
ساکھ:
 ایک جھوٹی کہانی جو ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں گھڑی گئی، جسے  ایک خوفناک خطرہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ ایک مشہور پروڈکٹ میں اس جاسوسی عمل کی تکرار آہستہ آہستہ ناظرین کے ذہن میں "سچ" کے طور پر قائم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ یہاں، اس ڈرامہ سیریز کا تخلیق کار ایک فنکار سے بڑھ کر ایک ایسا سیاسی کردار ادا کرتا ہے، جو رائے عامہ کا موقف بنانے کے طور پر کام کرتا ہے، جو تخیل کو استعمال کرتے ہوئے، ایران کے خطرے کو حقیقت کا روپ بخشتا ہے۔

آج، "علمی و نفسیاتی جنگ" کے تصور سے مراد وہ لڑائیاں ہیں، جن کا حتمی مقصد لوگوں کے ذہنوں اور عقائد کو فتح کرنا ہے۔ اس تناظر میں سیریز "تہران" کو ایک جدید نفسیاتی آپریشن قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس بیانیے کو تشکیل دے کر، ڈانا ایڈن ایران کے بارے میں عالمی تاثر کو تبدیل کرنے اور اس کے خلاف ایک بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر اس دشمنی کی بنیاد ایٹم بم کی طرح ایک وہم ہی کیوں نہ ہو، حالانکہ اس الزام میں حقیقت کا فقدان ہے۔ "تہران" جیسی پروڈکشن کے کردار کا جائزہ لینے کی ضرورت اس لئے بھی ہے، تاکہ ایران کے بارے میں عالمی خیالات کو مسخ کرنے کی دشمن کی سازش پر توجہ دی جاسکے اور اس کا فعال طور پر مقابلہ کرنے کی ضرورت بھی اپنی جگہ اہم ہے۔

یہ سلسلہ صرف ایک تفریحی کام نہیں ہے۔ یہ حقیقت کو جھٹلانے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں بین الاقوامی تاثر کو تبدیل کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس سازش کو نظرانداز کرنے کا مطلب بیانیہ کا میدان دشمن کے حوالے کرنا ہے۔ ایک ایسا میدان جو آج میڈیا اور تصاویر کے ہتھیاروں سے سیاست اور قومی سلامتی میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے۔ اس لیے ان رجحانات کے خلاف ہوشیار رہنا ضروری ہے کہ انٹرایکٹو اور طاقتور میڈیا مواد تیار کرکے، ایک جوابی بیانیہ تیار کرکے، اور ان علمی کارروائیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایران کی حقیقت پسندانہ تصویر پیش کی جائے۔

بصورت دیگر، دلکش فنکارانہ شکلوں میں ان جھوٹوں کی تکرار واضح جھوٹ کو دنیا کی رائے عامہ کے اذہان میں آہستہ آہستہ "سچ" میں بدل دے  گی۔ مختصر یہ کہ ڈانا ایڈن جیسے لوگوں کا کردار ایک سادہ سیریز کے تخلیق کار سے زیادہ ہے۔ وہ ایک فریبی بیانیہ کی پیداوار اور اس کے استحکام کا باعث بن جاتا ہے، جس کا مقصد سیاسی مقاصد کے لیے خوف کا تاثر دے کر ایران کے خلاف معاندانہ کارروائیوں کو جائز بنانا ہے۔ آرٹ کے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے، وہ ایران کے جوہری خطرے کے "وہم" کو ایک بصری اور جذباتی جہت دیتا ہے اور اپنی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس جھوٹے بیانیے کو حقیقت بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کارروائیوں کو جائز ایران کے بارے میں ایران کے خلاف بین الاقوامی کی کوشش کر ڈانا ایڈن کرتے ہوئے کے طور پر کرتا ہے جاتا ہے اور اس کو ایک

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان