2025-11-04@13:34:41 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1158				 
                «پینے کے پانی»:
(نئی خبر)
	مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز تقریباً 82 دن تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔ وہ پنجاب کی عوام کے لیے کچھ زیادہ تو نہ کر سکے لیکن وزرات عالیہ چھن جانے کے بعد وہ پارٹی امور میں زیادہ سرگرم نہیں رہے ہیں یہاں تک کہ اپوزیشن لیڈر بننے پر بھی ان کی کارکردگی کچھ قابل ذکر نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گمنامی میں چلے گئے ہیں؟ جب وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت اور وزیراعظم ان کے والد شہباز شریف تھے تو حمزہ شہباز تھوڑا بہت میڈیا سے رابطہ کرتے رہتے تھے لیکن پارٹی معاملات میں ویسے دکھائی نہیں دیے جیسے پہلے پارٹی اجلاسوں میں شرکت کے موقعے پر نظر آتا تھا۔ لیگی...
	روئٹرز نے چند روز قبل جو رپورٹ دی تھی کہ ایران کی جانب سے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو ہراساں کیے جانے کے بہانے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ العربیہ نیوز نیٹ ورک نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برسلز میں اپنے ہفتہ وار اجلاس میں ایران کے نو افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی ہے۔ روئٹرز نے چند روز قبل جو رپورٹ دی تھی کہ ایران کی جانب سے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو ہراساں کیے جانے کے بہانے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں فرانس کی...
	انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے اتوار کے ڈبل ہیڈر میچز میں ایک منفرد اور دلچسپ عمل دیکھا گیا، جب امپائر نے اچانک کھلاڑیوں کے بلّوں کے سائز کی جانچ شروع کر دی۔ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔ خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا۔ امپائر نے پورے بلّے پر گیج کو چلا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ کسی بھی مقام پر یہ حد سے تجاوز نہ کرے۔  آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کا...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیمز میں تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات اعلان کردیا۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔ شائقین کرکٹ کو میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرنا ہوگا، اور وہ قرعہ...
	نثار کھوڑو : فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو  کا کہنا ہے کہ   دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔نثار کھوڑو  نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کر...
	 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسے متنازعہ شخصیات کو نکالنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، مجوزہ تبدیلیوں پر پارٹی کے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، جن کی منظوری کسی بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کے لیے ناگزیر ہے۔ایک متعلقہ پیش رفت میں، پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی رواں سال 28 جنوری کو قائم کی گئی تھی، جس میں نمایاں شخصیات...
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے  انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پی پی پی کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔ سینٹرل الیکشن کنوینئر، فوزیہ حبیب کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے  انٹر پارٹی الیکشن 12 اپریل 2025ء کو سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔ پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کا  چیئرمین، ہمایوں خان  کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ  کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا۔ علاوہ ازیں شجاعت حسین انٹرا پارٹی الیکشن میں ق لیگ کے صدر منتخب ہو...
	کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں...
	بیجنگ :ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے  شعبہ تشہیر کے نائب  سربراہ اور  چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ہسپانوی وزیر خارجہ الواریز نے بیجنگ میں “عوامی جمہوریہ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور اسپین کے فلم اور آڈیو ویژول آرٹس بیورو کے مابین فلم تعاون پر مفاہمت کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم مارکیٹ ہے۔ حالیہ برسوں میں ، فلم اور ٹیلی ویژن میں چین اور مغرب کے مابین تبادلے اور تعاون گہرا ہوا ہے اور اہم نتائج حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ یادداشت کے مطابق چین اور اسپین فلم کے شعبے میں...
	 وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پیپلز پارٹی میں قابل مذمت باتیں کی ہیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی فورم پر نہروں کی مخالفت نہیں کی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر نہروں کی مخالفت کی ہے جو تحریری شکل میں موجود ہے۔
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور کو 14اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز کرنے، ویڈیو بنانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل میاں علی حیدر نے بتایا کہ قصور میں حالیہ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق مواد درخواست کے ساتھ لگایا ہے مگر رجسٹرار آفس نے اس مواد کو ساتھ نہیں لگانے دیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ مواد ساتھ لگا دیں، درخواست کی اعتراض سمیت سماعت کریں گے۔سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ قصور میں...
	 لاہور:  لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے پانی کے ضیاع کے بارے میں جمعہ کے خطبے میں آگاہی دینے کا سرکلر عدالت میں پیش کیا گیا۔  محکمہ ماحولیات کی جانب سے نئے سروس اسٹیشنز پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پانی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار...
	آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی پی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمیدنے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔ انسپیکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے یہ بات ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہر ضلع میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق ٹیمیں بنائی ہیں، جو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی چیکنگ کے لیے گھر گھر جا رہی ہیں۔ مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کافی لیڈ ملی ہے: آئی جی خیبر پختون خواآئی جی خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کر نے کے ایس ایم جیز خرید رہے...
	مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات عدیل اقبال نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان اختلافات کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر کہا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے ۔عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر...
	ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں میں بحث و مباحثے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق عاطف خان نے کہا کہ مائنز...
	انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نئے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پیسوں سے زیادہ اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی عزیز ہے۔ اپنی بطور کپتان نامزدگی کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں جس طرح گزشتہ کئی سالوں سے کررہا ہوں، میں پرامید ہوں کہ اس کا ٹیم کو آگے لے جانے میں اثر پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ہیری بروک انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان مقرر کر دیے گئے واضح رہے کہ قبل ازیں، ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز کی طرف سے بولی دے کر آئی پی ایل کے لیے منتخب کیا...
	ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 10واں ایڈیشن جدت طرازی کے ساتھ سامنے لایا جا رہا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر ملکی گراؤنڈز کی تزئین و آرائش پہلے ہی کی جا چکی ہے،ملکی کرکٹ کے رنگارنگ میلے کو شاندار اور شائقین کے لیے زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانے کیلیے بھی بورڈ ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ایونٹ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیاہے،اس سے کھیل میں شفافیت آنے کے ساتھ امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی،اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال،ڈی آر ایس،امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلے کی سہولت میسر رہے گی، نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔ ایونٹ میں پہلی بار مکمل...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول انشااللہ جلد ممکن ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں برآمدات میں اضافے پر مشاورت و تجاویز پیش کی گئیں، شرکانے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chaired a meeting of the Economic Advisory Council in Islamabad earlier today. pic.twitter.com/LeXIZ2wKCB — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 9, 2025  یہ بھی پڑھیں صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔
	پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ہوگئی جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان کی موجودگی میں شاہد خٹک اور شیریار آفریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ شاہد خٹک خیبر پختونخواہ کی معدنیات سے متعلق قانون سازی کا دفاع رہے تھے، شہریار افریدی نے اپنا نقطہ نظر پارلمانی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔ زرائع  کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ آپ لوگ دہرا معیار رکھتے ہیں، علی امین کے سامنے بھی یہی باتیں کریں، یہاں مؤقف دے رہے ہیں، علی امین کے سامنے بھی معاملات کو رکھیں وہاں تو خاموش رہتے ہے۔ ذرائع  کے مطابق شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ آپ ان لوگوں کا نام لیں، کون خاموش رہتا ہے...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کی آپس میں لڑائی ہوگئی جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان کی موجودگی میں شاہد خٹک اور شہریار آفریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ شاہد خٹک خیبر پختونخواہ معدنیات قانون سازی کا دفاع رہے تھے، شہریار افریدی نے اپنا نقطہ نظر پارلمانی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔  ذرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ اپ لوگ دہرا معیار رکھتے ہیں علی امین کے سامنے بھی یہی باتیں کریں، یہاں موقف دے رہے ہیں علی امین کے سامنے بھی معاملات کو رکھیں وہاں تو خاموشی رہتے ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے کہا کہ آپ نام لو، کون خاموش رہتا...
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے) ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ 
	اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج نوجوان کے اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں  وفاقی پولیس  کے سابق ایس پی سید عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عارف شاہ کا عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ لڑکے کے اغوا میں سابق ایس پی کا کیا کردار ہے؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی برآمدگی کے لیے ایک ٹیم ایبٹ آباد میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ محمد وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مدعی کا چھوٹا بھائی حمزہ 15 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا۔
	فوٹو: فائل صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر کے انتقال سے پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی...
	ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ، مریم اورنگزیب کا عوام کے نام انتباہی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025  سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سینرصوبا ئی وزیرمریم اورنگزیب نے ملک بھر شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظرعوام کے نام انتباہی پیغام جاری کردیا ہیمریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں شدید ہیٹ ویو الرٹ کے باعث عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔صوبائی وزیر کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ماہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جس کے باعث ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم...
	پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان  نے مراد سعید کی جانب سے 11 اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ  اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا اور وہی   فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنماؤں کے محاذ آرائی پر مبنی مؤقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنماؤں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم پاکستانی...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان نے مراد سعید کی جانب سے 11؍ اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا، وہ ہی فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنمائوں کے محاذ آرائی پر مبنی موقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنمائوں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔  ذرائع کے مطابق، حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم...
	عثمان خادم: پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری کو پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس ملنے کا معاملہ، اکمل خان باری نے شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی صدر کو بھجوا دیاگزشتہ روز اکمل خان باری کو پارٹی ڈسپلن پر عمل نہ کرنے پر پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھااکمل خان باری پر لیڈرشپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کرنے کا الزام تھامحنت اور لگن کیساتھ دن رات پارٹی کیلئے محنت کررہا ہوں،اکمل خان باری کا شوکاز نوٹس کا جوابمینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا،اکمل خان باریمینار پاکستان جلسہ کی اجازت مانگنے پر پنجاب حکومت نےمیرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات...
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے امپائرز بھی شامل ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹس پر 10ویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جانے والی لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان...
	ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔پی ایس ایل میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جائیں گے اور لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی پینل میں شامل ہیں تاہم علیم ڈار آخری مرتبہ پی ایس...
	ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان اور ملک میں بڑھتی امن و امان کی صورتحال اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اجازت نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ شہرام ترکئی، اسد قیصر پارٹی کے سینئر لوگ ہیں، علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا اور کہا...
	 اسلام آباد:  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجائے، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے میڈیا روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اور اس کی وجہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، اگر قومی سلامتی کانفرنس بلانی تھی تو پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، الیکشن کے دن رات 23 کروڑ عوام کو ڈرایا، جن کی وجہ سے پاکستان کے یہ حالات ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ جس کرسی پر اسپیکر بیٹھتا ہے وہ پارلیمنٹ...
	 پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔  ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلی جائے گی۔ پی ایس ایل میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے، جبکہ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔  پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس...
	ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ X کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ایونٹ میں 13امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرنگ کےفرائض انجام دیں گے۔ ان کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہونگے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یہ تمام پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائرز کا حصہ ہیں۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان ...
	 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں علی امین کے بیان پر گرما گرم بحث ہوئی اور ان کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے متعلق علی امین کے بیان پر اظہار تشویش کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے متعدد ارکان نے علی امین کے بیان پر اظہار ناراضی کیا گیا، اراکین نے کہا کہ اہم عہدے پر بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ بیان پارٹی کو نقصان کا سبب ہے۔عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا علی امین سے اختلاف ہوسکتا ہے، اسد ...
	بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کی جانب سے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے۔ خصدار، قلات، مستونگ، حب، گوادر اور تربت میں کاروباری مراکز مکمل بند رہے جبکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رہیں۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم بی این پی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وڈھ میں بیٹھے پُرامن مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہے۔...
	بھارتی کرائم شو سی آئی ڈی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اے سی پی پردھیومن کے کردار کی موت کے بعد اب نئے اے سی پی کا کردار کرنے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔ سی آئی ڈی کے دوسرے سیزن کی حالیہ قسط میں اے سی پی پردھیومن جس کا کردار اداکار ‘شیواجی ستم’ نے نبھایا، ان کی موت ہوجاتی ہے اور ان کا کیس حل کرنے نئے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھ سمتھان ٹیلی ویژن ڈراموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس شو کے بچپن سے مداح رہے ہیں۔ایک انٹرویو...
	امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج دوسرے بھی سخت پابندیاں عائد
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے نہروں کے منصوبے کو متنازعہ بنانے کا ذمہ دار پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نہروں کے منصوبے پر عوامی تائید اور آئینی تقاضے پورے کیے بغیر کام کیا گیا، تو یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح ایک تنازعہ بن جائے گا۔ محمد علی درانی نے مزید کہا کہ نئی نہروں سے عام کسان، کاشتکار اور مقامی آبادی کو کیا فائدہ پہنچے گا؟ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مجرمانہ خاموشی عوامی ردعمل کا باعث بن رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی بے چینی اور احتجاج کی وجہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروا لیتی تو مخصوص نشستوں کا مسئلہ ہی نہ ہوتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں 8 اپریل بروز منگل کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوگی۔ کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اس کے علاوہ اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ...
	لندن: برطانیہ کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو جنسی زیادتی اور کمسن بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔  برطانوی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا اور کچھ اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈین نوریس پر الزامات 2020 کی دہائی کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق ہیں، جبکہ شکایت دسمبر 2024 میں سامنے آئی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد لیبر پارٹی نے فوری طور پر انہیں معطل کر دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی...
	 پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان بھی بول پڑے۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے، اسد قیصر، شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر اعلیٰ علی امین کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں، لیڈرشپ نے کہا ہے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین کے بیانات کی تحقیقات کرائی جائیں، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں لیکن یہ وقت لڑائی کا نہیں، وزیراعلیٰ بیان بازی کے بجائے امن و امان کی بحالی پر توجہ دیں۔پی ٹی آئی عاطف خان نے پارٹی...
	سرینگر سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ثھا کہ آج بھارت ظالمانہ اکثریت پسندی کے ایک سیاہ دور میں داخل ہو گیا ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق کو سلب کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس مسلمانوں کی بات کرنے کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہے اور وقف بل کو پاس کر کے آر ایس ایس، بی جے پی حکومت نے اپنے مسلم دشمن اور اقلیت دشمن عزائم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق آغا مہدی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ آج بھارت ظالمانہ اکثریت پسندی کے...
	پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا۔ احتجاج کیلئے جو حکم ہو گا وہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا ہے، وزیراعلیٰ کے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کر لے گی ۔ میرے اور وزیراعلیٰ کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے...
	وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025  سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی...
	 پشاور:  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان  اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔  پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماؤں پر جو الزامات لگائے  پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے اُس کا نوٹ لے لیا کیونکہ یہ درست الزامات نہیں ہیں۔  خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی میں علی امین ہوں یا تیمور...
	ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے وہ کارنامہ کردکھایا جو گزشتہ 17 سالوں میں کوئی نہ کرسکا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 16ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں انہوں نے ٹی20 میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یہ نہ صرف پانڈیا کا ذاتی بلکہ آئی پی ایل میں...
	صومالیہ کے مشرقی ساحل پر پی این ایس اصلت کا کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد
	 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی این ایس اصلت کا پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرۂ عرب میں کیا گیا ۔   پاکستان نیوی کی قیادت میں CTF-151 خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  پی این ایس اصلت کی کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔پی این ایس اصلت کا کاؤنٹر پائریسی پیٹرول خطے میں سمندری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے...
	رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی اور کانگریس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں میرا کوئی دشمن یا دوست نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ جو انجینیئر رشید کے نام سے مشہور ہیں نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیا اور اس بل کی شدید مخالفت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کے جھگڑے میں نہ پڑیں۔ انجینیئر رشید نے کہا "میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کھلے عام مسلمانوں کو ان کی حثیت دکھاتی ہے اور کانگریس سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں پر بالواسطہ میٹھی چھری سے...
	شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی کی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے ملاقات ہوئی، شوکت یوسفزئی نے جنید اکبر کو وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی۔ جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کیلئے شوکت یوسفزئی کی گزارش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے بھی آگاہ کر دیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی اختلافات پر دوسری نشست وزیراعلی علی امین گنڈاپور...
	---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اس وقت تحریکِ انصاف کی کمان سنبھالی جب کوئی گھر سے نکلنے کو تیار نہیں تھا۔علی امین گنڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا نے ہمیشہ بانیٔ پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
	لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔   لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر  کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے تھے۔ پی ایچ...
	ویب ڈیسک : تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے۔تیمور جھگڑا نے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوالنامے پر تحریری ردعمل بھجوادیا ہے اور کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔تیمور جھگڑا نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوالنامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھےکمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔  چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار  تیمور جھگڑا نےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےتقریباً 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور وزیراعلیٰ کے مطابق انہوں نےایک سال میں پارٹی...
	 لاہور:  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور احمد نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے سندھ سے نہرے نکالنے کے متنازع منصوبے سے پنجاب کے کئی علاقے متاثر ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی اور انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چولستان کینال سے چالیس فیصد پانی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ چودھری منظور نے کہا کہ یہ پنجاب اور چولستان کا مسئلہ ہے جس سے اوکاڑہ ،ساہیوال، رحیم یارخان، بہاولنگر سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔  چودھری منظور نے حکومت کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر پنجاب کے چھوٹے کاشتکاروں کا قتل کر رہے ہیں،...
	 کراچی:  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز گرم وخشک موسم کے دوران پارہ 39ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورت حال کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب حدت برقرار ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پہلے پہرکے دوران منقطع رہ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی شمال مشرقی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گرم موسم کے دوران ہوا...
	بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت تھونگلون کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا، جس میں لاؤس کے سابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ شی جن پھنگ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کھم تھائی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عوام کے قریبی ساتھی اور دوست تھے، جنہوں نے چین اور لاؤس کے درمیان پارٹی اور ریاستی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی پارٹی،...
	بھارت کی نریندر مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں وقف املاک یعنی مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی اور خیراتی استعمال کے لیے مختص اراضی اور اثاثوں کے انتظام میں ردوبدل کی کوشش کی گئی ہے۔ مجوزہ تبدیلیوں نے حزب اختلاف کے رہنماؤں اور مسلم گروپوں میں تشویش کو جنم دیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ اس سے مسلمانوں کے املاک پر حقوق کمزور ہو سکتے ہیں۔ وقف (ترمیمی) بل، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پیش کیا ہے، مرکزی وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈ میں غیر مسلم نمائندوں کو شامل کرنے کی راہ کھولتا ہے۔ یہ حکومت کو متنازعہ وقف املاک کی ملکیت کا تعین کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔...
	دریائے سندھ پر 6 کینالز نکالنے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔لاڑکانہ، میروخان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کسی کو سندھ کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینال منصوبہ سندھ کے خلاف سازش ہے، وفاقی حکومت کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔ادھر ٹنڈوالہ یار اور سکھر میں بھی دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔ سکھر میں نکالی گئی ریلی سے ترجمان سندھ حکومت اور میئر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کیا اور...
	---فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی اور حکومت کے مستونگ دھرنے سے متعلق مذاکرات پھر ناکام ہوگئے۔ترجمان بی این پی کے مطابق حکومتی وفد کے ساتھ رات کو ہونے والے مذاکرات پھر ناکام ہوگئے۔حکومتی وفد میں صوبائی وزرا بخت کاکڑ، ظہور  بلیدی اور عبدالصمد گورگیج شامل تھے۔ مستونگ‘ بی این پی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری‘ اختر مینگل و دیگر شریککوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں... سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کی رہائی تک بی این پی کا دھرنا اور مارچ جاری رہے گا، مظاہرین آج مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رات کو پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق نیا لائحہ طے کریں گے۔
	کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء)کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کے جانب روانہ کردی گئیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ شرکاء ، سردار اختر مینگل...
	ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، گورنر کامران ٹیسوری کی موجودگی میں ورکنگ ریلیشن شپ کو آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے ن لیگ سے طے معاہدہ مکمل نہ ہوسکنے کی وجہ بتادی۔ کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر رہنے تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان طے معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ پی پی سینیٹر...
	علی امین گنڈا پور کا ورق کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
	اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔  شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
	 کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر برقرار رہنے تک پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان طے شدہ معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ پی پی پی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آئندہ بجٹ میں حکومت کو ووٹ...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت 3 مرتبہ نکالے جانے کے باوجود پارٹی میں جلد ہی دوبارہ شامل کرلیے جانے کے حوالے سے پرامید ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں واپس آنے کے لیے تیار، شرط بھی بتادی نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا  تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے مسقتبل میں نئی آزمائیشیں آنے والی ہیں لہٰذا وہ کچھ ہی عرصے میں پارٹی کے ’سابقہ سے موجودہ‘ رہنما بن جائیں گے۔ تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ایک سال کے دوران 3 مرتبہ سابق ہوچکا ہوں لیکن اب میرے ساتھ لگنے...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو مراسلہ جاری کردیا۔پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹی ننس کی جگہوں پر ہوگا۔ مراسلے کے مطابق طیاروں کی مینٹیننس کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف سمیت ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پابندی پی آئی اے کے...
	پی آئی اے انتظامیہ نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی یے کہ کچھ افراد ائیر کرافٹ ڈوننگ مینٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز لے رہے ہیں، یہ رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے اہم سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی اور رازداری کی اعلیٰ ترین سطحوں کو برقرار رکھنے کے لیے، یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ درج ذیل پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے، صرف مجاز اہلکاروں  ایئر کرافٹ انجینئرز یا متعلقہ حفاظتی ٹیم کے اراکین کو دیکھ بھال کے دوران طیارے کی تصاویر یا ویڈیوز لینے...
	اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخاب کے معاملے کی سماعت 9 اپریل 2025 کو مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس کیس سے متعلق کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے، جس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے مقدمہ زیر سماعت ہے، جس میں پارٹی کے اندرونی انتخابی عمل کے خلاف اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نو اپریل کو سماعت کے دوران اپنی پوزیشن واضح کریں۔یہ کیس پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابی عمل کی شفافیت اور قانونی حیثیت کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس پر پارٹی کے...
	تہران (نیوز ڈیسک)امریکی دباؤ کےباوجود ایران کا پاور شو، ایران نے اپنا تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کیلئے دو ماہ کی مہلت دی ہے۔  ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اس تنصیب کو ”میزائل سٹی“ قرار دیا ہے، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے نشر کی گئی 85 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، میجر جنرل محمد حسین باقری اور آئی آر جی سی ایرو سپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کو اس خفیہ اڈے کا معائنہ کرتے ہوئے...
	 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے بعض افسران کی نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز کردیے ہیں۔  سیکریٹریٹ گروپ کی عائشہ حمیرا چوہدری کو سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ، اسلم غوری کو سپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن،ڈاکٹر نواز احمد ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن ،حماد شمیمی ، سیکریٹری نجکاری ڈویژن ، ظہور احمد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ، پولیس سروس کے بی اے ناصر کو سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔  جبکہ غلام نبی میمن کو سندھ حکومت میں خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے، فاروق نذر کو ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔  مزید پڑھیں: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے 36 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی...
	پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہو...
	دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی
	وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی قیادت کی ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو، خورشید شاہ، گورنر پنجاب اور دیگر قیادت موجود تھی۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا رانا ثنااللہ نے کہاکہ کینالز کے معاملے پر اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں جس طرح...
	وفاقی بیورو کریسی کے افسران کے گریڈ 22میں ترقی کے بعد بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، تفصیلات سب نیوز پر
	وفاقی بیورو کریسی کے افسران کے گریڈ 22میں ترقی کے بعد بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیوروکریسی میں اعلی افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عائشہ حمیرا چوہدری کو سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا،عائشہ حمیرا چوہدری اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات تھیں۔ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ محمد اسلم غوری کو گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد اسپیشل سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات کر دیا گیا،ایڈیشنل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر نواز احمد گریڈ 22میں ترقی کے بعد ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن تعینات ،ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حماد ثمیمی...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی۔(جاری ہے) اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اورغروبِ آفتاب کے...
	اسلام آباد : پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کردی۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی لہٰذا 30 مارچ...
	واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے)  مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
	 کراچی:  سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی گئی۔ شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو نے سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔ 30 مارچ 2025...
	بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کی ساتھیوں کی ہونے والی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی بی این پی مینگل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی کی مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور اہم عہدیداروں پر مشتمل پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان کی روایات کو آئے روز روندا جا رہا ہے اور موجودہ حالات میں پی این پی قومی جماعت ہونے کے لحاظ سے اپنی سیاسی ذمہ داریوں کا ادراک...
	 اسلام آباد:  بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کے بعد میڈیا ٹاک پر پابندی کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی اور عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔  کوئی عدالت بانی پی ٹی آئی انکے خاندان یا دیگر افراد کے حق میں تقریر پر پابندی عائد نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تمام کی طرف سے کوئی ایسی واہیات ضمانت دے، ایسا کوئی حکم...
	چنئی(نیوز ڈیسک)چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2025 کے اپنے پہلے میچ میں شاندار فتح حاصل کی جہاں انہوں نے روایتی حریف ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر میدان مارا۔ ممبئی انڈینز کو 20 اوورز میں صرف 155 رنز پر محدود کرنے کے بعد چنئی سپر کنگ نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ چنئی کی جانب سے راچن رویندرا اور روتراج گائیکواڑ کی شاندار اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار فتح کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کی بنیاد پر شایقین کی جانب سے چنئی سپر کنگز پر بال ٹیمپرنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے۔ اس ویڈیو میں واضح طور...
	بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی نے اپنی اصلاحاتی تجاویز قومی اتفاق رائے کمیشن کو پیش کر دی ہیں، جس میں پارٹی نے واضح طور پر جولائی 2024 کی بغاوت کو آئین کے دیباچے میں 1971 کی آزادی کی جنگ کے برابر رکھنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے رکن صلاح الدین احمد کی قیادت میں بی این پی کے وفد نے کمیشن کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر علی ریاض کو اپنی تحریری تجاویز پیش کیں، جس میں آئینی، انتظامی، عدالتی، انتخابی اور انسداد بدعنوانی اصلاحات پر اپنے موقف کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی کے مطالبے نے شدت اختیار کرلی آئین کی تمہید کے...
	بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا بالنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔  بنگلادیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1402 فٹ پر پہنچنے کے بعد بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے 17 میں سے 12 یونٹ بند کر دیے گئے ہیں اور اب صرف 5 یونٹ کام کر رہے ہیں۔ یہ پانچ یونٹ قومی گرڈ اسٹیشن کو 455 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیم میں پانی کی آمد 17300 کیوسک اور اخراج بھی 17300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد ملک میں مجموعی ہائیڈرو پاور پیداوار 1100 میگاواٹ تک محدود ہوگئی ہے۔ واپڈا کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 9400 میگاواٹ سے...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھے اپنے اتحادیوں کیساتھ مختلف آپشنز پر بات چیت میں مصروف ہے تاکہ پارٹی کیلئے سیاسی جگہ حاصل کرنے کیلئے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیساتھ محاذ آرائی کی سیاست ختم اور جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین کیلئے ریلیف حاصل کیا جا سکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے کچھ رہنمائوں بشمول مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان کو قائل کریں کہ وہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کریں، سوشل میڈیا پر جارحانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن سہولت فراہم...
	مریم نواز کا پانی کے عالمی دن پر پیغام: پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت
	 لاہور:    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے، اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے...
	 اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ آور 2025 پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ارتھ آور کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں لوگ علامتی طور پر اپنے  استعمال میں آنے والے روشنیوں کے آلات  بند کرتے ہیں، ارتھ آور کا مقصد زمین کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کرنےکی ترغیب دینے، آگہی پیدا کرنے اور اس حوالے سے افراد، کاروباروں اور کمیونٹیز کو پائیدار طریقے اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔  وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا...
	برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت سے متعلق اپنا فیصلہ آئندہ چند روز میں سنائے گی۔ جمعرات کے روز برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کو پروازوں کی اجازت سے متعلق غور کیا گیا، کمیٹی آئندہ چند روز میں فیصلے سے سول ایوی ایشن (سی اے اے ) کوآ گاہ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا قومی ایئر لائن پر برطانیہ میں عائد 5 سالہ پابندی ختم ہو رہی ہے؟ دوسری جانب قومی ایئرلائن نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن پلان فائنل کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر برطانیہ کے لیے پروازوں پر 5 سال سے پابندی عائد ہے،...
	 اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی ہے، نیشنل کمیٹی کا اجلاس غیر مؤثر ہوگیا، مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالت کوئی خوشی سے نہیں آتا، انسداد دہشتگردی عدالت نے کل میری ضمانت منسوخ کی تھی۔ مجھ پر بسکٹ چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس غیر موثر ہوگیا ہے۔ علی امین نے بطور وزیراعلی صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظرموثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں چینی کی قیمت دیکھ لیں، گزشتہ سال کہا گیا تھا...
	— فائل فوٹو رکنِ سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری بجٹ اور کنالز کا اہم ایشو ہے.انہوں نے کہا کہ  ہمیں 8 سے 10 منٹ دل کی بھڑاس نکالنے کا ٹائم مل رہا ہے۔ آصف زرداری کا کورونا وائرس میں مبتلا غلام قادر چانڈیو کو ٹیلی فونپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا سندھ کے شہر سکرنڈ میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے...
	بھارت کو 2008 میں انڈر-19 ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر تنمے سریواستوا اںڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔  تنمے سریواستوا نے 2008 کے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں جگہ ملی لیکن ان کا کیریئر اتنا کامیاب نہیں رہا جتنا امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے دو سیزن میں صرف تین اننگز کھیلیں اور 8 رنز ہی بنا سکے۔  اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے...