2026-07-24@16:23:09 GMT
تلاش کی گنتی: 4936

«کے لیے دنیا»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے آئندہ رمضان کے لیے گزشتہ سال سے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند پیکج تیار کریں۔ اسلام آباد میں رمضان پیکج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب اور عام آدمی کی مالی مدد اور سماجی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد، وقار اور شفافیت کی ضمانت وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ رمضان پیکج کے تحت امداد کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے تاکہ مستحقین کی عزت و وقار محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد کی تقسیم کیش لیس معیشت کے قیام کی طرف ایک اہم قدم...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنی فیملی اور نجی معاملات کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں اور تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے سالے شیخ عون پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ ان کے پاس متعدد ریکارڈنگز اور اسکرین شاٹس موجود ہیں جو صورتحال کی مکمل وضاحت کر سکتے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سالے شیخ عون کی چیٹ شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ میں خاموشی توڑ رہا ہوں۔ میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ معاملہ اس طرح سوشل میڈیا پر لاؤں لیکن اب بہت ہو چکا۔ یہ بھی پڑھیں: رجب...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ویزا سی ای ایم ای اے کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مالیاتی شعبے کے ساتھ اس کی مسلسل وابستگی کو سراہا۔ وہ آج اسلام آباد میں ویزا کے علاقائی صدر (وسطی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ) طارق محمود کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ اور ویزا کے وفد نے پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام اور وسیع تر معاشی اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کے لیے ویزا، وزارت خزانہ اور متعلقہ ریگولیٹرز کے درمیان قریبی روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گفتگو میں پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں، جاری استحکامی اقدامات اور پائیدار اور جامع معاشی ترقی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینزویلا کا تیل اب امریکا کے کنٹرول میں ہوگا۔ اور دنیا کو یہ تیل اب امریکا ہی فروخت کرے گا۔ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا ایک ہی عنوان ہو سکتا ہے ’’طاقت کا اصول‘‘۔ جس کے سامنے خاموشی ہی بہترین حکمت عملی ہوسکتی ہے۔ یورپ کے مہذب ترین لوگوں نے جس کا عریاں ترین مظاہرہ کیا ہے۔ باقی دنیا نے ان کی تقلید کی ہے۔ جب حقیقت لرزاں شعلوں کی صورت ہو، جو اپنے دامن کو بھی خاکستر کرسکتی ہو، تب ظالم کا ساتھ دینا ہی بہترین کارکردگی ہو سکتی ہے اگر وہ امریکا ہو۔ ویزویلا کے باب میں دنیا نے جس کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگر روس اور یوکرین کا معاملہ ہو تب بیانیہ میں حقیقی...
    گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل میں جدید مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر نئی خصوصیات متعارف کروا دی ہیں، جو صارفین کے ان باکس کو ایک ذاتی اسسٹنٹ میں تبدیل کرنے میں مدد دیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک، صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی ان نئی خصوصیات کے ذریعے صارفین ای میل لکھنے میں مدد حاصل کر سکیں گے، ان باکس میں چھپی معلومات کا خلاصہ دیکھ سکیں گے اور روزانہ کے کاموں کی فہرست حاصل کر سکیں گے۔ گوگل کے مطابق یہ اپ ڈیٹس جی میل کے لیے ایک اہم مرحلے کی حیثیت رکھتی ہیں، جو تقریباً 22 سال قبل ای میل سروس میں انقلاب لے کر آئی...
    پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے اس معاہدے کو تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں جنہیں بالخصوص تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کی کونیا ٹیکنیکل یونیورسٹی نے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی میں منعقد ہونے والی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات  کے معاملے پر  وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے جب کہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ایک چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا روبوٹ فون تیار کر کے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، یہ کوئی عام اسمارٹ فون نہیں بلکہ ایک ایسا جدید کانسیپٹ ڈیوائس ہے جو رواں ہفتوں میں مارکیٹ میں اپنی کمرشل شکل اختیار کرے گا۔اس فون کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا انقلابی گیمبل میکنزم ہے، معمول کے فکس رئیر کیمروں کی بجائے اس ڈیوائس میں ایک چھپا ہوا “ہاتھ” نصب ہے جو فون کے پچھلے حصے سے باہر نکلتا ہے اور 360 ڈگری میں تصاویر یا ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس منفرد فیچر کی بدولت صارفین لائیو اسٹریمنگ، سفر کے مناظر کی ریکارڈنگ یا کسی بھی جگہ کے ویژول ریکارڈنگ کے لیے اسے استعمال کر...
    حکومتِ پاکستان نے ملک میں جدید موبائل اور تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کے فروغ کے لیے 5G  اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پالیسی ہدایات اور مختلف فریکوئنسی بینڈز کی بنیادی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام براڈبینڈ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ہائی اسپیڈ موبائل انٹرنیٹ کی بڑھتی طلب کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جسے ملک کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن حکمتِ عملی کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:5G اسپیکٹرم نیلامی کی تیاری مکمل، جدید بینڈز پہلی بار دستیاب، وفاقی وزیر آئی ٹی کی پریس کانفرنس حکومتی پالیسی ہدایت کے مطابق ریڈیو فریکوئنسی اسپیکٹرم کی نیلامی 700 میگا ہرٹز، 1800 میگا ہرٹز، 2100 میگا ہرٹز، 2300 میگا ہرٹز، 2600 میگا ہرٹز اور 3500 میگا...
    سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ کی برف کی تہہ تیزی سے پگھل رہی ہے، جس سے عالمی سمندری سطح میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ برف کے نیچے کچھ جگہوں پر غیر معمولی گرمی موجود ہے جو برف کو تیزی سے نقصان پہنچا رہی ہے۔ تحقیق کے مطابق ماضی میں بھی گرین لینڈ کی بڑی برفانی تہہ مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے، اور موجودہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ یہ عمل دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔ سائنسدانوں نے سیٹلائٹ ڈیٹا، سیسمک ریڈنگز اور جدید 3D ماڈلز کے ذریعے دریافت کیا کہ برف کے نیچے گرمی بعض مقامات پر شدید ہے، جس سے سمندر میں اضافی پانی جمع...
    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کسی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے آج ملاقات شیڈول نہیں تھی۔ سیکرٹریٹ نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ  اسپیکر سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت سے پہلے تصدیق کر لی جائے تاکہ غلط معلومات کی روک تھام ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق اور جے شنکر کی ملاقات، اصل میں کیا ہوا؟ قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اس وقت اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سیکرٹریٹ اور اسپیکر کی مصروفیات اور مصدقہ خبروں کے حوالے سے ہر وقت دستیاب ہیں تاکہ کسی بھی غیر مصدقہ خبر کی اشاعت سے بچا جا...
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ائمہ مساجد معاشرے کے ستون اور دینی و اخلاقی رہنمائی کا سب سے مضبوط ذریعہ ہیں، تاہم بدقسمتی سے انہیں وہ معاشی مقام اور احترام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے تقریباً 70 ہزار ائمہ مساجد کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا، جو فروری 2026 سے باقاعدہ طور پر بینک آف پنجاب کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ لاہور میں ائمہ و علمائے کرام میں اعزازیہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ان ائمہ کا نہیں بلکہ ان کے لیے خدمت کرنے کا انہیں اعزاز حاصل ہے۔ انہوں...
    بنگلہ دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا جاری کرنے کی پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، جن کا اطلاق بھارت میں موجود بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشنز پر بھی کر دیا گیا ہے۔ نئی پابندیاں کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں قائم سفارتی مشنز تک بڑھا دی گئی ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بدھ کی شب اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ تازہ فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ تمام اقسام کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں ویزا سروسز بند وزارت کے مطابق کولکتہ میں واقع بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا سروسز مکمل...
    برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) نے دل کے امراض میں مبتلا ان ہزاروں مریضوں کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ جاری کیا ہے جو عام طور پر استعمال ہونے والی دوا پروپرانولول (Propranolol) لے رہے ہیں۔ اس دوا کے کچھ مضر اثرات خون اور گردوں سے متعلق سنگین مسائل کی علامت ہو سکتے ہیں، جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ این ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری ہدایت کے مطابق اگر مریضوں میں جلد یا آنکھوں کا پیلا پڑ جانا یا 10 منٹ سے زیادہ جاری رہنے والی ناک سے خون بہنا جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ہنگامی طبی امداد حاصل کی جائے۔ مزید پڑھیں: چکوال، ٹریفک چالان پر شہری دل کا دورہ پڑنے...
    امریکی سفارت خانے پاکستان میں منسٹر کاؤنسلر برائے پبلک ڈپلومیسی اینڈی ہیلس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت کے ایگزم بینک (ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف دی یو ایس) کے اشتراک سے پاکستان کے اہم معدنی منصوبے ریکوڈک میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے وی نیوز ایکسکلوسیو سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی ہیلس نے کہاکہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں امریکی کاروباری اداروں کی دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ پاکستانی عوام بھی امریکی کمپنیوں کی آمد کو گہری دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار انہوں نے واضح کیا کہ امریکی کمپنیوں کی جانب سے عملی کام...
     کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل کرنے کے لیے 84 ارب روپے سے زائد کا پیکیج دینا چاہتا ہوں۔فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے وفد نے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع کی سربراہی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم کراچی کی ترقی کا جامع منصوبہ نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے لیے 84 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے...
    ایف ڈبلیو او کے تعاون سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری ،وزیراعلیٰ کا523ترقیاتی اسکیموں کا اعلان تمام میگا اور اہم منصوبے عالمی معیار کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے تحت ہونے چاہئیں، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دے دی، جس کا مقصد شہر میں عالمی معیار کی ترقی کے لیے ایف ڈبلیو او کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے۔یہ اجلاس وزیراعلی ہاس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، وزیراعلی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260108-08-2 لاہور (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور میاں منظور وٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا نے ورک ویزا پالیسی تبدیل کرتے ہوئے موجودہ اوپن ورک پرمٹ ختم کرتے ہوئے نیا ورک لائسنسنگ نظام نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ سے موجودہ اوپن ورک پرمٹ ختم کر کے ایک نئے ایمپلائر لنکڈ ورک لائسنس فریم ورک کو نافذ کیا جائے گا۔ یہ اصلاحات مرحلہ وار 2028 ء تک پوری ملک میں لاگو ہوں گی اور غیر ملکی مزدوروں، بین الاقوامی گریجویٹس اور عارضی رہائشیوں کے لیے ملازمت کی رسائی، نوکری کی موبلیٹی اور قانونی اجازت کو نئے اصولوں کے تحت محدود کریں گی۔ موجودہ نظام کے تحت اوپن ورک پرمٹ ہولڈرز کسی بھی ایمپلائر کے تحت کام کر سکتے تھے،...
    وزیر اعظم کی چھوٹے درمیانے کاروبار کے لیے قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت، اس سرخی کو پڑھتے ہی ذہن اس کی تفصیلات کو پڑھنے کے بجائے 50 اور 60 کی دہائی کی ان شادیوں کی جانب چلا گیا جب پاکستان کے کاروباری خاندان اپنے بیٹوں کی شادی کو صرف خوشی کا موقع نہیں سمجھتے تھے بلکہ دوسرا کارخانہ کہتے تھے۔ بڑے بڑے ہول سیلرز اس کے ہاتھ میں ایک اور دکان کی چابی تھماتے تھے، شادی کے ساتھ نئی مشین آتی نیا یونٹ لگتا یا ایک نئی دکان کھلتی۔ اس طرح ایک شادی سے کارخانے میں بیسیوں روزگار لگتے، دکان کے لیے پانچ چھ ملازم رکھ لیے جاتے، دلہا میاں گھر آنے جانے کے لیے اس وقت اپنی...
    کراچی: بنگلہ دیش کی بیمان ائیرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کے تناظر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کئی سال بعد بنگلہ دیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار2 پروازیں چلائےگی۔ ذرائع کے مطابق بیمان ائیرلائن نے ڈھاکہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں پر بکنگ شروع کردی ہے بکنگ کھلتے ہی پہلی پروازوں کی تمام نشستوں کو گھنٹوں میں مکمل کرلیا گیا۔ پاکستان بنگلادیش...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر کنٹرول کے بیانات نے یورپی ممالک اور نیٹو اتحادیوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ تاہم ڈنمارک اور گرین لینڈ نے امریکی حکام سے براہِ راست بات چیت کو ضروری قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈنمارک اور گرین لینڈ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی درخواست کی ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے میں امریکی فوج ایک ممکنہ آپشن ہو سکتی ہے۔ یہ مؤقف صدر ٹرمپ کی طویل مدتی پالیسی کا حصہ ہے۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش کی تو یہ نیٹو اتحاد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)فلاحی صحتِ عامہ کے شعبے کے فروغ کی جانب ایک سنگِ میل قدم کے طور پر معروف مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمٰن نے اتوار کے روز گلستانِ جوہر میں یونیورسٹی روڈ کے قریب جدید فلاحی اسپتال کے منصوبے یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس (UMC) کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد سالانہ دو لاکھ سے زائد نادار مریضوں کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس امامیہ میڈکس انٹرنیشنل (IMI) کے تحت قائم کیا جا رہا ہے، جو اقوامِ متحدہ سے منظور شدہ ادارہ ہے۔ اس تنظیم میں زیادہ تر شمالی امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد طبی ماہرین شامل ہیں اور یہ ادارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسان دوست طبی خدمات...
    اسلام آباد: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی کانفرنس اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا ہے دو طرفہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، حکومتی کمیٹی وزیراعظم، صدر اور نواز شریف تشکیل دیں، اپوزیشن کمیٹی کو سیاسی قیدیوں تک رسائی دی جائے، سیاسی کارکنان کو رہا کرکے سیاسی مقدمات ختم کیے جائیں، میڈیا کی سینسر شپ ختم کی جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں قومی ڈائیلاگ کانفرنس سابق قائد اعوان شہزاد وسیم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سیاسی جماعتوں، وکلاء اور دانشوروں کی پہلی نشست ہوئی۔ کانفرنس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے طریقہ کار اور درجہ حرارت میں کمی کی تجاویز پیش کی گئیں۔ فواد چوہدری نے استقالیہ کلمات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے خلاف کسی بھی جارحانہ بیان یا اقدام کو برداشت نہیں کرے گا اور مسلح افواج کسی بھی غلط حرکت کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق میجر جنرل حاتمی نے فوجی اکیڈمی کے طلبہ سے خطاب میں خبردار کیا کہ دشمن اگر کوئی غلطی کرتا ہے تو اسے شدید نقصان اٹھانا پڑے گا اور کسی بھی جارح کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پرامن مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے کے الزام میں کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔میجر جنرل...
    ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک 2.7 کلومیٹر طویل پائپ لائنیں بچھائی جانی تھیں، تاہم اب تک صرف 10 فیصد حصے پر ہی کام ہو سکا ہے، ابتدائی ڈیزائن کے تحت یونیورسٹی روڈ پر 96 انچ اور 72 انچ قطر کی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی تھیں، تاہم ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد اب اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک صرف ایک ٹریک پر پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آگئی ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر جاری کے فور منصوبے کے تحت آگمینٹیشن کا کام روک دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ورلڈ بینک کے اعتراضات اور منصوبے کے روٹ میں مجوزہ تبدیلی کے باعث...
    اٹک: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی کاسہ لیسی کرتی ہیں جبکہ آئین میں اداروں کی حدود کا واضح تعین ہے۔ اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد آج تک آزادی کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکے، افسر شاہی انگریز کے نظام کی محافظ ہے اور سول، ملٹری اسٹیبلشمنٹ انگریز کا دیا گیا نظام چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اپنے آپ کو عوام کا خادم نہیں آقا تصور کرتی ہے، سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی کاسہ لیسی کرتی ہیں۔ امیرجماعت اسلامی نے...
    کمانڈنٹ پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ بی ایریا سے اے ایریا میں ضم ہونیوالے سابق لیویز اہلکاروں کو بہترین سطح پر تربیت کا کام یکم جنوری 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس میں ضم ہونے والے لیویز اہلکاروں کی پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں تربیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر 772 اہلکار تربیت اور رہائش کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کمانڈنٹ پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ بی ایریا سے اے ایریا میں ضم ہونے والے سابق لیویز اہلکاروں کو بہترین سطح پر تربیت کا کام یکم جنوری 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔ دوران ٹریننگ جوانوں کو جسمانی تربیت، ہتھیاروں...
    یورپی یونین اور بنگلہ دیش نے سیاسی، معاشی اور ترقیاتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے جامع شراکت داری و تعاون معاہدے (پی سی اے) کی جانب اہم پیش رفت کر لی ہے۔ یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ڈھاکا کے دورے کے دوران بتایا کہ اس معاہدے پر مذاکرات جلد حتمی مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ایشیا پیسفک کے لیے یورپی خارجہ سروس کی قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر پاؤلا پامپالونی نے بدھ کے روز اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، 12 فروری کو ہونے والے قومی انتخابات اور ریفرنڈم، غیر قانونی ہجرت کی روک تھام، اور یورپی یونین و بنگلہ دیش کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں صحت کی سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے عزم کے تحت پنجاب کے پہلے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس پروگرام کا مقصد بیماریوں کی بروقت نشاندہی، ابتدائی علاج اور احتیاطی اقدامات کو گھر گھر یقینی بنانا ہے۔ پنجاب ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 55 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز شریک ہوئیں۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیڈیم کے ٹریک کا چکر لگاتے ہوئے ہر ضلع سے آنے والی انسپکٹرز کا پرتپاک استقبال کیا اور نعروں کے جواب میں ہاتھ ہلا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب۔۔۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ...
    برطانوی اخبار دی گارڈین کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگل کے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی اوور ویوز، جو سرچ کے نتائج کے اوپر ظاہر ہوتے ہیں، بعض اوقات صحت سے متعلق غلط اور گمراہ کن معلومات فراہم کرسکتے ہیں، جس سے لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ خلاصے مددگار اور قابل اعتماد ہیں، مگر ماہرین نے کئی مثالوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ایک کیس میں گوگل نے لبلبے کے کینسر کے مریضوں کو زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا، جو ماہرین کے مطابق بالکل غلط ہے اور مریض کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح جگر کے فنکشن ٹیسٹ...
    وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اس عمل کے آغاز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، تاہم اپوزیشن کے اندر اختلافات کے باعث بات چیت کا عمل تاحال تعطل کا شکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت سیاسی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو کوئی ایک مثبت قدم اٹھائے، پی ٹی آئی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے باقاعدہ حکمت عملی کو حتمی شکل دی ہے، جس کا مقصد ملک میں سیاسی کشیدگی میں کمی اور استحکام پیدا کرنا ہے۔ اسی منصوبے کے تحت وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو مذاکراتی عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں کی صف میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہر قائد کی ترقی کے لیے 84 ارب روپے سے زائد کا جامع پیکیج دینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی نہ صرف پاکستان کا معاشی مرکز ہے بلکہ اسے عالمی معیار کا جدید شہر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے بڑے اور دیرپا ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔یہ بات انہوں نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل عبدالسمیع کر رہے تھے۔ ملاقات میں وزیر بلدیات سندھ سید...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز) چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور میاں منظور وٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر،...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات  کے معاملے پر  وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے جب کہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے۔ غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا۔ گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان...
    ہریانہ کی ایک 37 سالہ خاتون نے 10 بیٹیوں کے بعد 11 ویں بچے کے طور پر بیٹے کو جنم دیا ہے۔ یہ ڈلیوری ہائی رسک تھی، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ ہریانہ کے ضلع جند کے شہر اوچانہ کے اوجس ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم میں پیش آیا۔ ماں کو خون کے تین یونٹس کی ضرورت پڑی۔ ڈاکٹر نرویر شیوران نے بتایا کہ یہ ڈلیوری ہائی رسک تھی، مگر ماں اور بچہ محفوظ ہیں۔ A couple in Haryana had 10 daughters. Now, 19 years later, their 11th child, a boy, has been born. The father doesn’t even remember the names of all the children properly. 7th...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل کرنے کے لیے 84 ارب روپے سے زائد کا پیکیج دینا چاہتا ہوں۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے وفد نے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے  ملاقات کی، جس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم کراچی کی ترقی کا جامع منصوبہ نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے لیے 84 ارب 79 کروڑ...
    کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارجن اور ان کی منگیتر ثانیہ چندوک کی شادی 5 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔ ثانیہ چندوک ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں اور ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ہیں۔ ارجن اور ثانیہ کی منگنی اگست 2025 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی سابق کپتان سچن ٹنڈولکر سسر بننے کے لیے تیار، بہو کون اور کیا کرتی ہیں؟ ارجن کی شادی کی تقریبات 3 مارچ سے شروع ہو کر چند دنوں تک جاری رہیں گی اور زیادہ تر ممبئی میں منعقد ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں اب محض 32 دن باقی رہ گئے ہیں اور میگا ایونٹ سے قبل ایک اور ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ایک مرتبہ پھر تجربہ کار آل راؤنڈر مچل سینٹنر کے سپرد کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم مجموعی طور پر بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے سے آزمودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جن کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر سال نت نئی ایجادات سامنے آتی ہیں، مگر بعض ڈیوائسز ایسی ہوتی ہیں جو روایتی ڈیزائن اور استعمال کے تصور کو ہی بدل دیتی ہیں۔حالیہ دنوں میں متعارف کرایا جانے والا ’’کیبمون‘‘ نامی منی کمپیوٹر بھی ایسی ہی ایک منفرد ڈیوائس ہے جس نے ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ بظاہر یہ ایک عام کی بورڈ جیسا دکھائی دیتا ہے، مگر حقیقت میں اس کے اندر ایک مکمل طاقتور کمپیوٹر پوشیدہ ہے جو جدید ترین فیچرز سے لیس ہے۔کیبمون کو روایتی لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ کے بجائے ایک فلیٹ اور کمپیکٹ ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے، جس میں مکینیکل کی بورڈ اور الٹرا وائیڈ ٹچ...
    لاہور: ترجمان سینٹرل ریجن موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا ہے۔  جبکہ شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے موٹرویز کے ایم ون اور ایم ٹو ٹریفک کے لیے تاحال بند ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم ون اسلام آباد سے برہان تک بجانبِ پشاور بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے صدر نے حیران کن طور پر گنج پن کو ملک کے لیے ایک نیا اور سنگین مسئلہ سمجھتے ہوئے اسے ’بقا کا معاملہ‘ قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر لی جے میونگ کا کہنا ہے کہ بالوں کا جھڑنا محض ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ یہ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی میں کمی اور سماجی مسائل کا باعث بنتا ہے جسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرکاری سطح پر مدد، تحقیق اور ممکنہ سبسڈی کی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصرنے حج ویزے کے حصول کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔ وزارتِ سیاحت نے بیان میں کہا کہ اس سرٹیفکیٹ کے حصول کی مکمل پابندی فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت کے لیے بنیادی شرط ہے۔ یہ ضوابط مصری وزیر سیاحت شریف فتحی کی منظوری سے طے کیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے ہم آہنگ ہیں۔ ادھر وزارت کی معاون کمیٹی کی سربراہ سامیہ سامی نے وضاحت کی کہ صحت کا سرٹیفکیٹ مصری وزارتِ صحت سے جاری ہوگا،جب کہ سعودی پلیٹ فارم نسک مسار کے ذریعے بھی اس سرٹیفکیٹ کی منظوری لی جائے گی ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تمام کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے جبکہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں کھیلنا پاکستان ٹیم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کی کوشش ہوگی کہ انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔قومی کپتان نے مزید کہا کہ ایسی سیریز...
    چین میں ایک شہری کو اپنی بیوی کے کینسر کے علاج میں مدد کے لیے نامعلوم شخص کی جانب سے 50 ٹن شکر قندی عطیہ کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے جنوبی چین مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ جیا چانگ لونگ کو یہ غیر معمولی عطیہ ایک ایسے شخص کی جانب سے ملا جس کی شناخت صرف فانگ کے نام سے سامنے آئی ہے۔ جیا کی اہلیہ لی کو جولائی میں ایکیوٹ مائیلوئیڈ لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی اور ابتدائی علاج کے بعد وہ اس وقت گھر پر صحتیابی کے مرحلے میں ہیں۔...
    سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ اعلان کردیا جس میں اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سری لنکا کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت داسن شناکا کریں گے جبکہ ٹیسٹ کپتان دھننجیا دے سلوا کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دھننجیا دے سلوا نے جون 2024 میں ہالینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا اور اب وہ ورلڈ کپ سے پہلے سب سے بڑے ٹی20 کے موقع پر واپس آئے ہیں۔ سیریز 7، 9، اور 11 جنوری کو رنگیڑی ڈمبلا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈمبلا میں کھیلی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے رہنماؤں اور کارکنان کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل کی جانب سے ڈائیلاگ کمیٹی کے ذریعے کی جانے والی مذاکرات کی کوششوں کے حوالے سے واضح پیغام دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی اور فوکل پرسن پنجاب بریگیڈئیر (ر) مشتاق نے بیان میں کہاکہ ایک نام نہاد نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی کے ذریعے پارٹی سے وابستہ افراد کو گمراہ کن پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات: کون حکومتی رہنما حق میں کون مخالف؟ بریگیڈئیر (ر) مشتاق نے واضح کیاکہ یہ وہی افراد ہیں جنہوں نے مشکل ترین وقت میں چیئرمین عمران خان اور پی...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یمن کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدامات اور قومی سلامتی کے دفاع کے فیصلوں کی مکمل حمایت کی ہے۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قومی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے کیے گئے اقدامات جائز، ذمہ دارانہ اور خطے کے استحکام کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مملکت سعودی عرب کا امن و استحکام امت مسلمہ کے امن کی ضمانت ہے، سعودی عرب عالمِ اسلام میں مرکزی اور قائدانہ مقام کا حامل ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جے یو آئی...
    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اپنے گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے معاون نے بتایا کہ مہاتیر محمد کو ایمبولینس کے ذریعے کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ ان کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔ مزید پڑھیں: پانچ فروری مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کی یاد دلاتا ہے ، مہاتیر محمد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں چند ہفتوں تک علاج اور نگرانی کے لیے اسپتال میں رکھا جائے گا۔ ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے اب 31 میں سے 27 صوبوں تک پھیل چکے ہیں اور ملک کے 250 سے زائد شہروں و قصبوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 250 پولیس اہلکار اور 45 رضاکار بسیج فورس کے ارکان زخمی ہوئے ہیں، اب تک 1,200 سے زائد افراد کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا جا چکا ہے۔مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول...
    سینیئر وکیل میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتے تو محض 2 منٹ میں اپنا وکالتی لائسنس بحال کروا سکتے تھے، تاہم انہوں نے جان بوجھ کر اس مقصد کے لیے عدالت میں کوئی پٹیشن دائر نہیں کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لائسنس کی بحالی کے لیے ان کے پاس متعدد قانونی اور دیگر ذرائع موجود تھے، جن میں سیاسی بنیادوں پر بحالی بھی شامل ہے، مگر انہوں نے یہ راستہ اختیار نہیں کیا۔ میاں علی اشفاق کے مطابق انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں جو پٹیشن دائر کی ہے، اس کا مقصد ذاتی فائدہ یا لائسنس کی بحالی نہیں بلکہ پوری وکلا برادری کے لیے ایک اصولی نکتہ اجاگر کرنا ہے۔ انہوں...
     اسلام آباد (این این آئی)تین نجی کمپنیز نے گیس فروخت کے لائسنس کے لیے درخواست دے دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کمپنیاں سوئی ناردرن اور سدرن کا نیٹ ورک استعمال کر کے گیس فروخت کرنا چاہتی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ نجی کمپنیاں گیس فیلڈز سے براہ راست گیس خرید کر صارفین کو بیچنا چاہتی ہیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا کہ درخواستیں باضابطہ طور پر سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں،16 جنوری کو گیس فروخت کے لائسنس پر عوامی سماعت کی جائےگی۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ( پی پی پی) منصوبوں کے مالی خطرات جانچنے کا نیا مانیٹرنگ فریم ورک متعارف کر ا دیا، آئی ایم ایف سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس میں رسک کی نگرانی کے لیے فریم ورک کو بہتر بنایا جائے گا اور اس میں صوبوں کو بھی شامل کیا جائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے لیے انتخاب کی شرائط کو سخت کیا جائے گا،اور اس کے لیے وزارت خزانہ میں قائم رسک مینجمنٹ یونٹ ، وزارت خزانہ اور دیگر سٹیک ہولڈروں ،اے ڈی پی کی مدد سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کانٹی جےنٹ ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لیے رسک مانیٹرنگ فریم ورک تیار کرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 2025 دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں ایک تاریخی اور نتیجہ خیز سال تھا، دہشتگردی کے 80 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے جس کی وجہ یہ ہے کہ کے پی میں دہشتگردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اپنی اہم پریس کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے  خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔    ویب ڈیسک دانیال عدنان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سی آئی اے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا میں حکومت کے وفادار عناصر کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ قیادت کے لیے موزوں افراد میں قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا نام بھی شامل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ افراد وینزویلا میں استحکام قائم رکھنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں اور آزاد وینزویلا کو امریکا کا توانائی مرکز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کا ذکر اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو نے بھی کیا۔واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے گرفتار کر کے نیویارک منتقل کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ...
    پاکستان کی بزنس کمیونٹی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گی، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار فیصل راٹھور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں صنعت و تجارت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایڈوائزر انڈسٹری فہد یعقوب، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون اور چیئرمین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک بھی شریک تھے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو خطے میں بزنس کمیونٹی کو درپیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری ملکی معیشت کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ صارفین کو اچھی سروس اور سستی بجلی مل سکے، یورپی یونین کے نئے کاربن قوانین ملکی و کراچی کی برآمدات کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔کاروباری برادری سے گفتگوکرتے ہوئے میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کی نجکاری پالیسی معاشی استحکام کی جانب درست قدم ہے تاہم اس میں تاخیر سے ملکی معیشت مسلسل جمود کا شکار ہے۔ انہوں نے نجکاری کمیشن کی جانب سے منافع بخش بجلی تقسیم کار اداروں...
    تین نجی کمپنیز نے گیس فروخت کے لائسنس کے لیے درخواست دے دی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کمپنیاں سوئی ناردرن اور سدرن کا نیٹ ورک استعمال کر کے گیس فروخت کرنا چاہتی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نجی کمپنیاں گیس فیلڈز سے براہ راست گیس خرید کر صارفین کو بیچنا چاہتی ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درخواستیں باضابطہ طور پر سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں۔ 16 جنوری کو گیس فروخت کے لائسنس پر عوامی سماعت کی جائے گی۔
    پاکستان اور چین نے افغانستان میں ایک جامع اور نمائندہ سیاسی نظام کے قیام پر زور دیتے ہوئے افغان سرزمین سے سرگرم تمام دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے واضح اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان: سونے کی کان کنی پر طالبان اور مقامی آبادی میں جھڑپیں، متعدد زخمی یہ بات پیر کے روز بیجنگ میں ہونے والے پاکستان چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7ویں دور کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی۔ اعلامیے میں دونوں ممالک نے خطے کے استحکام، ترقی اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق...
    سانحہ 9  مئی کی اپیلوں پر سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے نو مئی کی سزاووں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیئے دو رکنی بینچ تشکیل دیا۔ دو رکنی بینچ جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں سماعت کرے گا، بینچ نو جنوری سے اٹھائیس فروری تک انسداد دہشت گردی کے مقدمات سنے گا۔ 2 رکنی بینچ میاں محمودالرشید، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کی ترقی سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، اس لیے آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا (SMEDA) کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے آئندہ تین سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے قابل عمل و مؤثر پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز...
    بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں کشیدگی نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے، کیونکہ ڈھاکہ نے بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل کی نشریات روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بنگلادیش حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان یہ اقدام اس کشیدگی کے تسلسل میں سامنے آیا ہے جو اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پیدا ہوئی تھی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اور اس بارے میں آئی سی سی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا (SMEDA) کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے آئندہ تین سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا. وزیراعظم کی جانب سے قابل عمل و مؤثر پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پزیرائی کی گئی. شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا (SMEDA) کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے آئندہ تین سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا. وزیراعظم کی قابل عمل و مؤثر پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پزیرائی. چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وزیراعظم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد موجود ہے، وزیراعظم. وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو بینکوں اور دیگر مالی اداروں...
    بنگلہ دیش نے آئندہ قومی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مشیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چوہدری کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پولنگ اسٹیشنز سمیت کسی بھی مقام پر ممکنہ بدامنی کو بروقت روکنے کے لیے کسی بھی وقت داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ وزارتِ داخلہ ڈھاکہ میں امن و امان سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے 19ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انتخابی مدت کے دوران سکیورٹی اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ مزید فعال اور مؤثر انداز میں کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مشیرِ...
    سٹی42:پروگرام ’’بنام سرکار‘‘میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید نے ملاوٹ کے خلاف کارروائیوں اور درپیش قانونی مشکلات پر کھل کر گفتگو کی۔  پروگرام کے اینکر پرسن زوہیب سلیم بٹ نےڈی جی فوڈ اتھارٹی کے سامنے  مختلف عوامی نوعیت کے سوالات رکھے،پروگرام کے دوران ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اور متعدد مقدمات بھی درج کروائے جاتے ہیں، تاہم عدالتوں کا رویہ انتہائی نرم ہے، ملاوٹ میں ملوث افراد ایف آئی آر کے بعد عدالتوں سے آسانی سے ضمانت حاصل کر لیتے ہیں اور پھر کسی دوسری جگہ جا کر دوبارہ وہی غیر قانونی کام شروع کر دیتے ہیں۔ کراچی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں میں کھجور کو غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ کے طور پر سراہا جاتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف توانائی بخش ہے بلکہ جسمانی صحت اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق اگر کسی فرد نے ایک ماہ تک ہر رات تین کھجوریں باقاعدگی سے استعمال کیں، تو اس کے جسم اور صحت پر مثبت اور حیرت انگیز اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کھجور میں موجود قدرتی شکر، جیسے گلوکوز اور فرکٹوز، جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں اور میٹابولزم کو متحرک رکھتی ہیں، جس کے نتیجے میں جسم اندر سے گرم اور توانائی سے بھرپور رہتا ہے۔ سردیوں کی صبح تین کھجوریں کھانے سے دن بھر توانائی برقرار رہتی...
    سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، اور ان کے صاحبزادے ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان، نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کے پیشِ نظر ہوائی، بحری اور زمینی امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ اقدامات سعودی مہم برائے فلسطینی عوام کی مدد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کو دیے گئے بیان میں خادم الحرمین الشریفین ہمدردی اور امداد مرکز (KSrelief) کے نگران جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا کہ یہ ہدایت سعودی عرب کی طویل المدتی انسانی خدمات کا تسلسل ہے اور مختلف بحرانوں میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری رکھی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن...
    صوبہ نائجر کے پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے مقامی بازار اور کئی گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ علاقے کے رہائشیوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ابھی تک جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی ہیں، اور انہوں نے پولیس کی اس بات کو بھی رد کیا کہ اغوا شدہ افراد کو بچانے کے لیے فورسز روانہ کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔افریقہ کے شورش زدہ ملک نائجیریا کے مقامی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلح افراد کے ایک گروہ نے اچانک ملک کے شمالی علاقے میں ایک گاؤں کاسووان داجی میں داخل ہو کر وہاں کے رہائشیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد مارے گئے اور کئی دوسرے اغوا کر لیے گئے۔ تاہم گاؤں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 5 بڑوں کی بیٹھک کے لیے دیانتداری سب سے اہم ہے، لیکن عمران خان تو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا سوچتے ہی نہیں، اس لیے میرا نہیں خیال کہ مذاکرات میں پیشرفت ہو سکے گی، ان کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی ذات سے سوچنا شروع کرتے ہیں اور وہیں ختم کردیتے ہیں، گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر ڈراما لگاتی ہے، باز نہ آنے پر حل نکالنا ہوگا، رانا ثنااللہ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے سوست بارڈر کے ذریعے سیکڑوں اشیا کی ڈیوٹی اور ٹیکس کے بغیر درآمد اور کلیئرنس کی مشروط اجازت دے دی، تاہم ہر کنسائنمنٹ کے لیے حکومت گلگت بلتستان کی مجاز اتھارٹی کی جانب سے کسٹمز کمپیوٹرائزڈ کلیئرنس سسٹم میں آن لائن اجازت نامہ لازمی ہوگا اور ایک کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مجموعی چھوٹ کی حد 4 ارب روپے مقرر کی گئی ہے اور مقررہ کوٹہ مکمل ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں استعمال کے لیے درآمد ہونے والی اشیا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سروس ڈلیوری اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ایک نیا ماڈل متعارف کرایا ہے۔ ان کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم فیلڈ میں متحرک ہو گئی ہے اور ٹیم کی جانب سے وزیراعلیٰ کو روزانہ رپورٹ پیش کی جا رہی ہے، انسپکشن ٹیم کے گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے دورے کے دوران بدانتظامی پر ایم ایس اور پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی مانیٹرنگ کے لیے ڈیش بورڈ بھی فعال کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے وزیراعلیٰ خود سرکاری اداروں کی لائیو مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیمیں اسپتالوں میں چیکنگ کر...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ٹیم کی قیادت لٹن داس کریں گے۔ فاسٹ بولنگ کی کمان مستفیض الرحمان اور تسکین احمد کے ہاتھوں میں ہوگی، جو بولنگ لائن اپ کے اہم ستون سمجھے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بڑا قدم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹیم میں بیٹر جاکر علی کو جگہ نہیں دی گئی، جن کی حالیہ کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ جاکر علی کے لیے 2025 کا سال خاصا مایوس کن ثابت ہوا، جہاں وہ 26...
    ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے جبکہ متعدد مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک اور موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم فائیو روہڑی سے شیر شاہ تک بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک جبکہ موٹروے ایم فورٹین کوٹ بیلیاں سے عیسیٰ خیل تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی سالانہ ایلومنائی تقریب پُر وقار اور بھرپور انداز میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،  اور یو ای ٹی کے ممتاز ایلومنائی احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ تقریب  میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، ڈائریکٹرز، شعبہ جاتی سربراہان، فیکلٹی ممبران  سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے یو ای ٹی ایلومنائی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے اور حکومت کا ہدف ہے کہ...
    معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی معیشت کے لیے سیاحت کا شعبہ کلیدی اہمیت رکھتا ہے، سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی انفراسٹرکچر کی مزید  بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ سوات ہوٹل (سابقہ سرینا ہوٹل) سے متعلق منفی پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے۔ اپنے بیان میں شفیع اللہ جان نے کہا کہ 44 کنال پر مشتمل سوات ہوٹل کو 1985 میں سالانہ 5 لاکھ روپے کرایہ لیز پر دیا گیا تھا، سوات ہوٹل کی 30 سالہ لیز 2015 میں مکمل ہو چکی تھی، 30 جون 2015 کو لیز مدت مکمل ہونے پر سرینا ہوٹل انتظامیہ نے توسیع کے...
    نمیبیا کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اس  ٹیم کی قیادت  آل راؤنڈر گرہارڈ ایراسمس کریں گے جو نمیبیا کی طرف سے مسلسل چوتھی بار ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گے۔ نمیبیا کا زیادہ تر اسکواڈ گزشتہ 2024 ورلڈ کپ سے تبدیل نہیں کیا گیا ، گزشتہ 2024 کے اسکوارڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نئے شامل کئے گئے کھلاڑیوں میں نکول لوفٹی ایتن، لورین سٹینکامپ، جے سی بالٹ، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔ نمیبیا گروپ A میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز، بھارت، امریکا اور پاکستان سے ہوگا۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 10...
    نمیبیا کرکٹ ٹیم نے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر گرہارڈ ایراسمس کریں گے، جو مسلسل چوتھی بار نمیبیا کی کپتانی کر رہے ہیں۔ نمیبیا نے زیادہ تر سابقہ اسکواڈ برقرار رکھا ہے، جہاں گزشتہ 2024 ورلڈ کپ کے 9 کھلاڑی دوبارہ شامل ہیں۔ نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں نکول لوفٹی ایتن، لورین سٹینکامپ، جے سی بالٹ، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔ نمیبیا گروپ A میں بھارت، پاکستان، نیدرلینڈز اور امریکہ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ ٹیم کا پہلا میچ 10 فروری کو دہلی میں نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا۔ نمیبیا کا مکمل اسکواڈ درج ذیل ہے: گرہارڈ ایراسمس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ونڈہوک: نمیبیا کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔نمیبیا کا زیادہ تر اسکواڈ گزشتہ 2024 ورلڈ کپ سے تبدیل نہیں کیا گیا ، گزشتہ 2024 کے اسکوارڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نئے شامل کئے گئے کھلاڑیوں میں نکول لوفٹی ایتن، لورین سٹینکامپ، جے سی بالٹ، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔اس ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر گرہارڈ ایراسمس کریں گے جو نمیبیا کی طرف سے مسلسل چوتھی بار ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گے۔نمیبیا گروپ A میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ نیدرلینڈز، بھارت، امریکا اور پاکستان سے ہوگا۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 10...
    پاکستان نے بدلتی صورتحال میں یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے یمن کے صدارتی قیادت کونسل کی جانب سے ریاض میں جامع مذاکرات کے انعقاد کی اپیل کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یمن کے معاملے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی دانشمندی کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر تمام یمنی فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ طے شدہ اصولوں کی بنیاد پر مذاکراتی اور سیاسی حل کے لیے نیک نیتی سے بات چیت میں حصہ لیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت...
    نزویلا کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے، امریکا نے میزائل حملہ کر دیا: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز کراکس: (آئی پی ایس) وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں زور دار دھماکے، طیاروں کی آوازیں سنی گئیں، کراکس کی فضاوں میں ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں، وینزویلا کی حکومت نے اسے امریکا نے فوجی جارحیت قرار دے دیا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کراکس پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وینزویلا کی حکومت نے امریکی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا، شہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق...
    کویت نے غیر ملکی رہائشیوں کے لیے اقامتی قانون میں نئی تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں، جن کا مقصد بیرونِ ملک قیام کی مدت کو محدود کرنا اور اقامتی نظام کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ نئے قواعد کے تحت طویل عرصے تک کویت سے باہر رہنے والوں کے لیے واضح حد مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان کویت کی وزارتِ داخلہ نے نئے اقامتی قانون کے تحت غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ایک نیا ضابطہ نافذ کر دیا ہے، جس کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی شہری زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک کویت سے باہر رہ سکتا ہے۔ اس مدت سے زیادہ بیرونِ ملک قیام کی صورت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں اب محض 36 دن باقی رہ گئے ہیں اور میگا ایونٹ سے قبل ایک اور ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے زمبابوے نے باضابطہ طور پر اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ایک مرتبہ پھر تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا کے سپرد کی گئی ہے۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ ایونٹ رواں برس بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جہاں ٹیم اپنے عالمی مہم کا آغاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے کرے گی۔اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ...
    جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا کہ وہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کی پر زور حمایت کریں گے تاکہ جزیرہ نما کوریا میں امن بحال کرنے میں مدد ملے۔ نئے سال کے آغاز میں اپنے خطاب میں جنوبی کوریا کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے شمالی کوریا کے لیے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ملاقات میں امریکی صدر نے شمالی کوریائی سربراہ سے ملاقات کی خواہش...
    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سینیئر رہنما مسلم لیگ ن راجا فاروق حیدر نے معروف بزنس مین سردار یاسر الیاس کو آزاد کے نئے وزیراعظم کے لیے تیار کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معروف بزنس مین سردار یاسر الیاس کو آزاد کشمیر کو آئندہ وزیراعظم بنانے سے متعلق کی جانے والی باتیں درست نہیں۔ ’یہ ایسے ہی ہے کہ شام کے وقت آپ مجھے پوچھیں کہ کیا ٹائم ہوا ہے تو میں کہوں کہ صبح کے 8 بجے ہیں، وہ تو ابھی تک مسلم لیگ ن میں باضابط شامل ہی نہیں ہوئے۔‘ یہ بھی پڑھیں:وی ایکسکلوسیو: آزاد کشمیر میں اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی، وزیراعظم کا فیصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنے فوجی دستے واپس بلا لیے ہیں۔اماراتی وزارت دفاع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کے بعد شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت فوجی مشن اختتام پذیر ہوا اور تمام فوجی اہلکاروں کو محفوظ طریقے سے واپس لایا گیا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ یو اے ای کی اپنی صوابدید پر کیا گیا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل یمن کی صدارتی کونسل نے یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اماراتی فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ یمنی فیصلے کے بعد سعودی عرب نے بھی یو اے ای سے...
    لاہور: امریکا کی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق اور تجربات کی بنیاد پر انکشاف کیا ہے کہ تندرست زندگی اور طویل عمر کے حصول کے لیے نیند کی اہمیت عمدہ غذا اور باقاعدہ ورزش سے بھی زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند وہ بنیادی عمل ہے جس کے دوران دماغ سمیت جسم کے تمام اعضا دن بھر کی محنت اور تھکن کے بعد خود کو ازسرِنو بحال کرتے ہیں۔ نیند کے دوران جسمانی نظام کی اوورہالنگ ہوتی ہے، جس سے اعضا دوبارہ مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مناسب اور معیاری نیند نہ صرف ذہنی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ قوتِ مدافعت، دل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی بندش سے متعلق خبروں کو افواہوں اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے۔  فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ادارہ نہ صرف بدستور قائم ہے بلکہ بطور ایک خودمختار (اٹانمس) باڈی اپنے تمام قانونی اختیارات کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کر کے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ رکھا گیا ہے، تاہم اس تبدیلی کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وجود یا اختیارات سے کوئی تعلق نہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بدستور صوبے میں خوراک کے معیار اور صارفین کی صحت کے...
    افریقی کوالیفائر میں شاندار اور ناقابلِ شکست مہم کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی20 مینز ورلڈکپ کے بڑے ایونٹ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سکندر رضا کریں گے، جو 2024 میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے والی ٹیم کو دوبارہ عالمی اسٹیج پر کامیابی دلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی زمبابوے کی ٹیم نے افریقہ کوالیفائر میں تمام میچز جیت کر ٹرافی اپنے نام کی اور ہوم گراؤنڈ ہرارے میں شائقین کے سامنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیابی کو ٹیم کے لیے ایک بڑی پیش رفت...