data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے اب 31 میں سے 27 صوبوں تک پھیل چکے ہیں اور ملک کے 250 سے زائد شہروں و قصبوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 250 پولیس اہلکار اور 45 رضاکار بسیج فورس کے ارکان زخمی ہوئے ہیں، اب تک 1,200 سے زائد افراد کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا جا چکا ہے۔

مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے مجموعی صورتحال کشیدہ اور غیر مستحکم ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج میں جامعات کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں، اور مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے الگ الگ مظاہرے اور احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کی زندگی گزارنا مشکل بنا رہی ہیں اور حکومت فوری اقدامات کرے۔

ایرانی حکومت نے عوامی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک مالی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ چار ماہ کے دوران شہریوں کو ماہانہ سات ڈالر کا الاؤنس فراہم کیا جائے گا تاکہ مہنگائی کے اثرات کو جزوی طور پر کم کیا جا سکے، یہ اقدام فوری ریلیف کے طور پر ہے، جبکہ طویل مدتی معاشی اصلاحات کے لیے بھی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قلیباف نے بھی احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہیے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکی ایجنٹس کی کسی بھی ممکنہ سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل کو سننے اور حل کرنے کے ساتھ امن و امان قائم رکھنے کی کوشش بھی کرے گی۔

ایران میں ہلاکتوں اور تشدد میں اضافے کے ساتھ امریکی مداخلت کے امکانات بھی زیر بحث آئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر تہران پرامن مظاہرین پر تشدد کرے تو امریکا ان کی مدد کے لیے کارروائی کرے گا۔

ماہرین کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی مظاہرے نہ صرف ملک کی داخلی سیاسی صورتحال کے لیے چیلنج ہیں بلکہ عالمی سطح پر خطے کی اقتصادی اور سیاسی حساسیت کو بھی بڑھا رہے ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی عوامل کی وجہ سے یہ مظاہرے آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں، جس کے لیے حکومت اور عالمی برادری کی متوازن حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران میں کے دوران کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف