Jasarat News:
2026-07-24@02:41:49 GMT

کینیڈا میں نوکری کے خواہشمند گریجویٹس کے لیے نیا قانون

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا نے ورک ویزا پالیسی تبدیل کرتے ہوئے موجودہ اوپن ورک پرمٹ ختم کرتے ہوئے نیا ورک لائسنسنگ نظام نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ سے موجودہ اوپن ورک پرمٹ ختم کر کے ایک نئے ایمپلائر لنکڈ ورک لائسنس فریم ورک کو نافذ کیا جائے گا۔ یہ اصلاحات مرحلہ وار 2028 ء تک پوری ملک میں لاگو ہوں گی اور غیر ملکی مزدوروں، بین الاقوامی گریجویٹس اور عارضی رہائشیوں کے لیے ملازمت کی رسائی، نوکری کی موبلیٹی اور قانونی اجازت کو نئے اصولوں کے تحت محدود کریں گی۔ موجودہ نظام کے تحت اوپن ورک پرمٹ ہولڈرز کسی بھی ایمپلائر کے تحت کام کر سکتے تھے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی طلبہ، پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ ہولڈرز، غیر ملکی مزدوروں کے اہل خانہ اور دیگر عارضی رہائشی اس نظام میں دلچسپی رکھتے تھے۔ تاہم کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ اس ماڈل نے لیبر مارکیٹ پر مؤثر نگرانی مشکل بنا دی تھی اور یہ جاننا مشکل ہو گیا تھا کہ غیر ملکی کارکن واقعی کمزور شعبوں میں ملازمت کر رہے ہیں یا نہیں۔ رواں سال سے نئے ورک لائسنسنگ نظام کے تحت ملازمت کی اجازت مخصوص ایمپلائر، پیشہ اور تنخواہ کے دائرے میں ہوگی۔ یہ لائسنس وقت کے پابند اور صنعت سے متعلق ہوں گے اور صرف تصدیق شدہ لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق منظور ہوں گے۔ اس پالیسی کے تحت کارکنوں کی ملازمت کی نقل و حرکت محدود ہو جائے گی اور کسی بھی ایمپلائر کی تبدیلی کے لیے نیا لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ اس اقدام کے ذریعے کینیڈا لیبر مارکیٹ میں بہتر نگرانی، مزدوروں کے استحصال کی روک تھام اور شعبوں میں مہارت کی کمی کی درست نشاندہی کر سکے گا۔ بین الاقوامی گریجویٹس اس تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے کیونکہ موجودہ نظام میں وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آزادانہ طور پر کسی بھی کمپنی میں کام کر سکتے تھے، لیکن نئی پالیسی کے تحت یہ راستہ پوسٹ گریجویشن ورک لائسنس میں تبدیل ہو جائے گا، جس کی اہلیت صرف منظور شدہ یا ہائی ڈیمانڈ شعبے میں نوکری حاصل کرنے پر منحصر ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گریجویٹس کو کینیڈا کی طویل مدتی اقتصادی ترجیحات کے مطابق ملازمتیں دلانے کے لیے کیا جا رہا ہے،گوکہ اس سے ملازمت کی آزادی اور لچک محدود ہو جائے گی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورک لائسنس ملازمت کی کے تحت کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن