ترکی کی جامعہ اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے اس معاہدے کو تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں جنہیں بالخصوص تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کی کونیا ٹیکنیکل یونیورسٹی نے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی میں منعقد ہونے والی پانچویں پاک ترک بین الاقوامی کانفرنس برائے کیمیکل سائنسز کے دوران ایک تقریب میں باضابطہ طور پر طے پایا۔ مفاہمتی یادداشت پر آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ اور کونیا ٹیکنیکل یونیورسٹی کے وائس ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسین دیوسی نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں ترک اور پاکستانی اسکالرز اور حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے اس معاہدے کو تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں جنہیں بالخصوص تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی، پاکستان کے کیمیکل، بایولوجیکل اور بایو کیمیکل علوم کے نمایاں امتیازی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور مختلف ممالک کے محققین کی تربیت کے لیے ایک بین الاقوامی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ کونیا ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی کا ایک ممتاز سرکاری اعلی تعلیمی ادارہ ہے جس کا مشن اخلاقی اقدار سے وابستہ، باصلاحیت اور کاروباری صلاحیتوں کے حامل افراد کی تیاری، علم، ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی تخلیق میں قیادت اور علاقائی، قومی اور عالمی سطح پر معاشرے کی بہتری کے لیے علم اور تجربے کا فروغ ہے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت تعاون کے دائرہ کار میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سطح پر مشترکہ اور دوہری ڈگری پروگرامز، اساتذہ، طلبہ اور عملے کے قلیل اور طویل مدتی تبادلے، پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اسٹاف ٹریننگ، تعلیمی مواد اور وسائل کی تیاری و تبادلہ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے طلبہ اور ان کے انٹرن شپس کے لیے مشترکہ سپروائزری، علمی تجربات اور معلومات کا تبادلہ، سیمینارز، کانفرنسز، سمپوزیمز اور رانڈ ٹیبلز جیسی مشترکہ علمی سرگرمیوں کا انعقاد، اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر عمل درآمد شامل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفاہمتی یادداشت آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی اور ثقافتی کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔