بھارت میں جعلی ڈگریوں اور تعلیمی اسناد کے مبینہ اسکینڈلز پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آسٹریلیا کے معروف جریدے دی آسٹریلیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تعلیمی نظام سے منسلک جعلی ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کے استعمال پر آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی سینیٹر میلکم رابرٹس نے اس معاملے کو آسٹریلیا کے ویزا اور امیگریشن نظام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 22 جامعات سے ایک لاکھ سے زائد جعلی اسناد برآمد کیں۔ ان کے مطابق یہ جعلی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس بیرونِ ملک ملازمتوں اور ویزا درخواستوں کے لیے استعمال کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس 1,350 سے 7,300 آسٹریلوی ڈالر تک فروخت ہوتے رہے۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ 23 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ جعلی ڈگریوں کے ساتھ آسٹریلیا میں پکڑے جا چکے ہیں، جس کے بعد ویزا سسٹم کی جانچ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی جریدہ دی کمیون نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مختلف بھارتی ریاستوں میں جعلی اسناد کا کاروبار کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ کر رہے تھے۔

امریکی ادارہ برائے امیگریشن اسٹڈیز کے مطابق امریکی قونصل خانے نے چنئی کو H-1B ویزا فراڈ کا ایک بڑا مرکز قرار دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت میں جعلی ڈگریوں، بینک اسٹیٹمنٹس اور دیگر دستاویزات کی فروخت ایک منظم نیٹ ورک کے تحت کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تعلیمی فراڈ نہ صرف بیرونِ ممالک کی سلامتی بلکہ عالمی تعلیمی اور امیگریشن نظام کی ساکھ کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعلی ڈگریوں میں جعلی کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس