لاہور:

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی بندش سے متعلق خبروں کو افواہوں اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے۔

 فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ادارہ نہ صرف بدستور قائم ہے بلکہ بطور ایک خودمختار (اٹانمس) باڈی اپنے تمام قانونی اختیارات کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کر کے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ رکھا گیا ہے، تاہم اس تبدیلی کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وجود یا اختیارات سے کوئی تعلق نہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بدستور صوبے میں خوراک کے معیار اور صارفین کی صحت کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

ترجمان کے مطابق 2026 میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نئے عزم اور جامع حکمت عملی کے تحت ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرے گی۔ اس مقصد کے لیے رواں سال ڈیری، میٹ اور واٹر سیفٹی کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن مانیٹرنگ پورٹلز قائم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فوڈ سیفٹی اور انسپیکشن سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے تاکہ شفافیت اور مؤثریت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمیں یونیفارم اور باڈی کیمز کے ساتھ فیلڈ میں متحرک رہیں گی جس سے کارروائیوں کا ریکارڈ محفوظ اور شفاف رہے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق اپنے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے کام کر رہی ہے اور رواں سال غذائی دہشتگردوں اور جعلساز مافیا کو نکیل ڈال کر صوبے سے باہر نکالنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مستند معلومات کے لیے فوڈ اتھارٹی کے سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ اتھارٹی کے کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی