سوات ہوٹل سے متعلق منفی پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے، شفیع اللہ جان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی معیشت کے لیے سیاحت کا شعبہ کلیدی اہمیت رکھتا ہے، سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی انفراسٹرکچر کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ سوات ہوٹل (سابقہ سرینا ہوٹل) سے متعلق منفی پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے۔ اپنے بیان میں شفیع اللہ جان نے کہا کہ 44 کنال پر مشتمل سوات ہوٹل کو 1985 میں سالانہ 5 لاکھ روپے کرایہ لیز پر دیا گیا تھا، سوات ہوٹل کی 30 سالہ لیز 2015 میں مکمل ہو چکی تھی، 30 جون 2015 کو لیز مدت مکمل ہونے پر سرینا ہوٹل انتظامیہ نے توسیع کے لئے درخواست دی۔ شفیع اللہ جان کے مطابق کرایہ کے تعین کے لیے جائزے کئے گئے، 2014 میں سالانہ کرایہ 88.
انہوں نے کہا کہ ٹورازم اتھارٹی کی کثیر شعبہ جاتی کمیٹی نے ہوٹل کا سالانہ مارکیٹ ریٹ کرایہ 104 ملین روپے مقرر کیا، عدالتی معاملات کے بعد خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ہوٹل واپس لے لیا۔ شفیع اللہ جان نے کہا کہ سوات ہوٹل کو شفاف اور مسابقتی کھلی نیلامی کے ذریعے لیز پر دیا جائے گا، ہوٹل کی کھلی نیلامی سے صوبے کو نمایاں مالی فائدہ حاصل ہوگا، صوبائی اثاثوں کے شفاف اور مؤثر انتظام کے لیے پُرعزم ہیں، ہوٹل کی کھلی نیلامی میں ہر کوئی حصہ لے سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی معیشت کے لیے سیاحت کا شعبہ کلیدی اہمیت رکھتا ہے، سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی انفراسٹرکچر کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شفیع اللہ جان سوات ہوٹل نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔