دنیا کا پہلا روبوٹ فون 360 ڈگری کیمرے اور اسٹار ٹریکنگ کے ساتھ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا روبوٹ فون تیار کر کے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، یہ کوئی عام اسمارٹ فون نہیں بلکہ ایک ایسا جدید کانسیپٹ ڈیوائس ہے جو رواں ہفتوں میں مارکیٹ میں اپنی کمرشل شکل اختیار کرے گا۔
اس فون کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا انقلابی گیمبل میکنزم ہے، معمول کے فکس رئیر کیمروں کی بجائے اس ڈیوائس میں ایک چھپا ہوا “ہاتھ” نصب ہے جو فون کے پچھلے حصے سے باہر نکلتا ہے اور 360 ڈگری میں تصاویر یا ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس منفرد فیچر کی بدولت صارفین لائیو اسٹریمنگ، سفر کے مناظر کی ریکارڈنگ یا کسی بھی جگہ کے ویژول ریکارڈنگ کے لیے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ گیمبل ہاتھ بائیں جانب سے حرکت کر کے دائیں جانب جاتا ہے، جس سے کیمرہ زیادہ فلیکسبل اور مستحکم تصاویر لینے کے قابل ہوتا ہے۔
کمپنی نے فون کے کیمرہ موڈیول کے سنسر کے بارے میں تفصیلات خفیہ رکھی ہیں، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ فون میں اسٹار ٹریکنگ موڈ موجود ہے، جس کے ذریعے رات کے وقت یا آسمانی مناظر کی فوٹوگرافی بھی ممکن ہے۔
اس کے علاوہ، ہاتھ کا کیمرہ سیلفی لینے یا ویڈیو کالز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، فون کے پچھلے حصے پر دو مزید کیمرے نصب ہیں جو روایتی اسمارٹ فون کی طرح تصاویر اور ویڈیوز کے لیے کام کرتے ہیں۔
یہ جدید کانسیپٹ فون پہلی بار لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا گیا، جبکہ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ فون کو مارچ میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
ماہرین ٹیکنالوجی کے مطابق یہ روبوٹ فون مستقبل کے اسمارٹ فونز میں ایک نئی جہت کا آغاز ہے، جہاں فزیکل میکینزم اور سمارٹ ڈیوائسز کا امتزاج صارف کے تجربے کو بالکل نئے سطح پر لے جائے گا۔
اس کے 360 ڈگری گیمبل کیمرے اور اسٹار ٹریکنگ فیچر کے پیش نظر اسے خاص طور پر ویڈیو بلاگرز، فوٹوگرافروں اور ٹیکنالوجی کے شوقین صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔