مصر نے حج ویزے کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصرنے حج ویزے کے حصول کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔ وزارتِ سیاحت نے بیان میں کہا کہ اس سرٹیفکیٹ کے حصول کی مکمل پابندی فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت کے لیے بنیادی شرط ہے۔ یہ ضوابط مصری وزیر سیاحت شریف فتحی کی منظوری سے طے کیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے ہم آہنگ ہیں۔ ادھر وزارت کی معاون کمیٹی کی سربراہ سامیہ سامی نے وضاحت کی کہ صحت کا سرٹیفکیٹ مصری وزارتِ صحت سے جاری ہوگا،جب کہ سعودی پلیٹ فارم نسک مسار کے ذریعے بھی اس سرٹیفکیٹ کی منظوری لی جائے گی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔