زمبابوے نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں اب محض 36 دن باقی رہ گئے ہیں اور میگا ایونٹ سے قبل ایک اور ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے زمبابوے نے باضابطہ طور پر اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ایک مرتبہ پھر تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا کے سپرد کی گئی ہے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ ایونٹ رواں برس بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جہاں ٹیم اپنے عالمی مہم کا آغاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے کرے گی۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ اور نوجوان صلاحیتوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں کپتان سکندر رضا کے ساتھ برائن بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریڈلی ایوانس، کلائیو مداندے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تاڈیوانشے مرومانی، ویلنگٹن مساکادزا، ٹونی منیونگا، تاشینگا موسیکیوا، بلیسنگ موزار بانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا اور برینڈن ٹیلر کو شامل کیا گیا ہے۔
زمبابوے کرکٹ حکام کے مطابق اسکواڈ کا انتخاب حالیہ کارکردگی، فٹنس اور بین الاقوامی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ ٹیم کا ہدف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلانا ہے۔
زمبابوے کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 9 فروری کو عمان کے خلاف کھیلے گی، جسے ایونٹ میں ٹیم کے لیے اہم اور فیصلہ کن مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ سکندر رضا کی قیادت میں زمبابوے کا اسکواڈ عالمی سطح پر مضبوط حریفوں کے خلاف بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔