لاہور (سپورٹس رپورٹر) فلسطینیوں کے حمایتی آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ عثمان خواجہ نے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر نسلی امتیاز کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک باوقار مسلمان ہوں‘ مسلمان پاکستانی لڑکے سے کہا گیا تم کبھی آسٹریلیا کیلئے نہیں کھیل پائو گے۔ سڈنی کرکٹ سٹیڈیم میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے   آسٹریلیا کیلئے کھیلنے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ وہ اب بھی نسلی، دقیانوسی خیالات سے لڑ رہے ہیں۔ اس معاملے پر ایشز سیریز کے آغاز پر ہونے والے معاملات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کرکٹ میں شمولیت، تنوع اور مساوات پر بھی بات کی اور کہا کہ اگرچہ بہتری آئی ہے مگر اب بھی چیلنجز موجود ہیں۔ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور انسانیت کی بات کرتے رہیں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایک اچھے انسان، عاجز کرکٹر اور نوجوانوں کیلئے امید کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے، خاص طور پر ان بچوں کیلئے جو خود کو مختلف یا نظر انداز محسوس کرتے ہیں۔ عثمان خواجہ سڈنی میں اپنا 88 واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹوں کے ہمراہ 50 منٹ طویل جذباتی پریس کانفرنس میں عثمان خواجہ نے کیریئر میں اتار چڑھائو کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ پرتھ ٹیسٹ سے پہلے جس طرح سے میڈیا اور سابق کھلاڑیوں نے مجھ پر حملہ کیا، وہ بہت افسوسناک تھا۔ ایشز کیلئے میری تیاری پر سوال اٹھائے گئے۔ عثمان خواجہ 1986 ء کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ میں اپنے آپ کو عوام کا چیمپئن کہتا ہوں۔ چاہتا ہوں کہ نئے آنے والے عثمان خواجہ کا سفر کچھ مختلف ہو۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے۔ نسلی دقیانوسی تصورات نہ ہوں۔ وہ ایشیز سیریز کے دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پنک ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے عثمان خواجہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے آسٹریلوی کرکٹ میں اہم کردار ادا کیا۔ عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے انہوں نے ایک مثبت شناخت قائم کی اور وہ آسٹریلیا کے سٹائلش اور شاندار بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا عثمان خواجہ کی خدمات پر ان کا شکر گزار ہے اور انہیں شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عثمان خواجہ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم