نیوزی لینڈ کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں اب محض 32 دن باقی رہ گئے ہیں اور میگا ایونٹ سے قبل ایک اور ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ایک مرتبہ پھر تجربہ کار آل راؤنڈر مچل سینٹنر کے سپرد کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم مجموعی طور پر بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے سے آزمودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جن کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں 1064 میچز کا قیمتی تجربہ موجود ہے، جو کیوی ٹیم کی مضبوط تیاریوں کا واضح ثبوت ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ اور نوجوان صلاحیتوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر کے ساتھ لوکی فرگیوسن، میٹ ہنری، جمی نیشم، ایڈم ملنے، جیکب ڈفی کو شامل کیا گیا ہے۔
اس اسکواڈ میں واحد نیا نام فاسٹ بولر جیکب ڈفی کا ہے، جنہیں پہلی مرتبہ کسی سینئر ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ 31 سالہ ڈفی حالیہ عرصے میں شاندار فارم میں نظر آئے ہیں اور اپنی مسلسل کارکردگی کے باعث ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
جیکب ڈفی اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر فائز ہیں، جبکہ سال 2025 کے دوران 36 بین الاقوامی میچز میں 81 وکٹیں حاصل کر کے انہوں نے سر رچرڈ ہیڈلی کا چار دہائیوں پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 8 فروری کو افعستان کے خلاف کھیلے گی، جسے ایونٹ میں ٹیم کے لیے اہم اور فیصلہ کن مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا، یہ ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لیے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔