ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں مچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ کائل جیمیسن فاسٹ بولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان مچل سینٹنر، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل اور ایڈم ملن شامل ہیں۔
جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور ایش سوڈھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔