ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، قیادت کسے ملی؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
نیوزی لینڈ نے آئی سی سی (ICC) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ یہ ٹورنامنٹ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، جس میں مچل سینٹنر ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
کیوی اسکواڈ میں فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے، جبکہ کائل جیمیسن کو فاسٹ بولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
کیوی اسکواڈ تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کا مرکب ہے، جسے برصغیر کے حالات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
Jacob Duffy is set for his first senior World Cup after being included in an experienced 15-player squad for the upcoming ICC Men’s T20 World Cup in India and Sri Lanka, starting next month ???? #T20WorldCup https://t.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 6, 2026
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں۔ مچل سینٹنر، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملن، ایش سوڈھی، ٹم سیفرٹ۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے
نیوزی لینڈ گروپ ڈی میں شامل ہے، جہاں افغانستان، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور یو اے ای شامل ہیں۔ ٹیم کا پہلا میچ 8 فروری، 2026 کو چنائی میں افغانستان کے خلاف ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 جیکب ڈفی مچل سینٹنر نیوزی لینڈ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 مچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ
پڑھیں:
ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔
ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔
مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔