چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز)
چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور میاں منظور وٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ میاں منظور وٹو کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی خدمات قابلِ تحسین رہیں۔ صوبائی اسمبلی میں قانون سازی اور انتظامی امور کے حوالے سے انہیں وسیع تجربہ حاصل تھا، جس کی بدولت انہوں نے عوامی مفاد میں مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں منظور وٹو ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور عوامی حلقوں میں مقبول رہنما تھے،
جن کی خدمات پنجاب اور ملکی سیاست کے لیے یادگار حیثیت رکھتی ہیں۔
آخر میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچار کروڑ روپے مالیت کے مکان کی جعلی این ڈی سی پر ٹرانسفر کا انکشاف، سی ڈی اے افسر کے خلاف مقدمہ درج، مکمل تفصیلات سب نیوز پر چار کروڑ روپے مالیت کے مکان کی جعلی این ڈی سی پر ٹرانسفر کا انکشاف، سی ڈی اے افسر کے خلاف مقدمہ درج، مکمل... حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلیے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا چترال پروازوں کی بندش پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا سخت اظہارِ تشویش اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کا مرحلہ مکمل عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی اپوزیشن کیساتھ مذاکرات اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں: رانا ثناء اللہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب میاں منظور وٹو سید یوسف رضا گیلانی میاں منظور وٹو کے چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔