نزویلا کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے، امریکا نے میزائل حملہ کر دیا: حکومت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
نزویلا کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے، امریکا نے میزائل حملہ کر دیا: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز
کراکس: (آئی پی ایس) وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں زور دار دھماکے، طیاروں کی آوازیں سنی گئیں، کراکس کی فضاوں میں ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں، وینزویلا کی حکومت نے اسے امریکا نے فوجی جارحیت قرار دے دیا ہے۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کراکس پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وینزویلا کی حکومت نے امریکی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا، شہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراکس کے جنوبی علاقے میں بجلی معطل ہو گئی، شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی، مختلف مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
کراکس میں ایک آبی ذخیرے کے قریب واقع ایک عمارت کے پاس آگ کے شعلے اور گھنا دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے، دھماکہ کراکس کے مرکزی فوجی اڈے فورچونا کے قریب یا اس کے آس پاس ہوا ہے، فورچونا وہاں ایک اہم فوجی اڈہ ہے، علاقے میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے سنے گئے، جن کے بعد بجلی بھی بند ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں امریکا کے ملوث ہونے کا شبہ پایا جاتا ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ دھماکے کیسے ہوئے، اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ فوج کے اندر موجود ان عناصر کی اندرونی تخریب کاری ہو جو صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کراکس میں کم از کم سات دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ نچلی پرواز کرتے طیارے بھی دیکھے گئے۔
صدر مادورو نے عندیہ دیا تھا کہ وینزویلا منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون کے لیے امریکا کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے، اگرچہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے ملک پر مبینہ سی آئی اے کی قیادت میں ہونے والے حملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔
مادورو نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ امریکا ان کی حکومت کا تختہ الٹنا اور وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے معاشی پابندیوں اور فوجی دباؤ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
ادھر کولمبیا میں امریکی سفارتخانے نے وینزویلا میں امریکی شہریوں کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے، ہدایت کی گئی کہ وینزویلا اور اس کے گردونواح میں دھماکوں کی اطلاعات کے پیش نظر امریکی شہری وینزویلا کا سفر نہ کریں۔
امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ امریکی شہری جو وینزویلا میں موجود ہیں وہ فوری محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق صدر آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے مقامی تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا؛ سرمایہ کاروں کی تعداد بلند ترین سطح پر اسحاق ڈار پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے بیجنگ روانہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔