سڑکوں، فلائی اوورز اور میگا منصوبوں کے ذریعے کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں کی صف میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہر قائد کی ترقی کے لیے 84 ارب روپے سے زائد کا جامع پیکیج دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی نہ صرف پاکستان کا معاشی مرکز ہے بلکہ اسے عالمی معیار کا جدید شہر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے بڑے اور دیرپا ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل عبدالسمیع کر رہے تھے۔ ملاقات میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی بھی شریک تھے۔ اجلاس میں کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، شراکت داری کے امکانات اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے ایک جامع اور مربوط منصوبہ نافذ کرنا چاہتی ہے۔ کراچی کے لیے 84 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کیا گیا ہے، جب کہ اس کے علاوہ شہر کے مختلف منصوبوں کے لیے 26 ارب 20 کروڑ روپے کی مزید رقم کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ وہ ایف ڈبلیو او کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے ایسے ترقیاتی منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں جو شہر کے بنیادی مسائل کا مستقل حل فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام میگا اور اہم منصوبوں کی ڈیزائننگ عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے تاکہ شہر کی ترقی دنیا کے بہترین شہروں سے کسی صورت کم نہ ہو۔ ان منصوبوں میں ایم نائن جناح ایونیو سے شاہراہ فیصل تک سڑک کی تعمیر شامل ہے، جو سپر ہائی وے اور شہر کی دیگر بڑی شاہراہوں سے منسلک ہو گی اور ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی کا باعث بنے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ہالٹ پرنٹنگ پریس سے شاہراہ فیصل تک دائیں جانب ایک انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، کیونکہ اس مقام پر ٹریفک کا شدید بوتل نیک موجود ہے جسے ختم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسی طرح ایئرپورٹ سے اسٹار گیٹ کی جانب فلائی اوور تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے، جس سے ایئرپورٹ سے شاہراہ فیصل تک براہ راست اور آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔
مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ وائی جنکشن سے مچھلی چوک، ہاکس بے روڈ تک سڑک کی تعمیر کی جائے گی، اسی طرح مسرور بیس سے ٹرک اسٹینڈ تک نئی سڑک بھی بنائی جائے گی۔ ان منصوبوں کا مقصد کمرشل اور ہیوی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کرنا ہے تاکہ شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ کم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سہراب گوٹھ پر فلائی اوور کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے، کیونکہ یہ شہر کا ایک اہم گیٹ وے ہے جہاں شدید ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مزید 7 بڑے منصوبوں کے لیے 84.
انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکس، سڑکوں اور فلائی اوورز کی بہتری کے ساتھ ساتھ 9 اہم منصوبوں، 10 مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور 7 سڑکوں کی بیوٹیفکیشن بھی ترقیاتی پیکج کا حصہ ہے۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایف ڈبلیو او کے انجینئرز، محکمہ بلدیات سندھ اور کے ایم سی کے اعلیٰ افسران مشترکہ طور پر منصوبوں کی ڈیزائننگ کا کام فوری طور پر شروع کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ ڈیزائننگ اور یوٹیلٹیز کی منتقلی سے متعلق تمام مسائل فروری تک حل کر لیے جائیں، جب کہ مارچ 2026ء سے باقاعدہ ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے تاکہ کراچی کی ترقی کا خواب عملی شکل اختیار کر سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کراچی کے کی تعمیر سڑکوں کی کی ترقی کے لیے
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔