پاکستان کی بزنس کمیونٹی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گی، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار فیصل راٹھور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں صنعت و تجارت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایڈوائزر انڈسٹری فہد یعقوب، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون اور چیئرمین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک بھی شریک تھے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو خطے میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل، خصوصاً ڈبل ٹیکسیشن، لاجسٹکس، سیلز ٹیکس اور ڈرائی پورٹ سے متعلق رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں صنعت اور کاروبار کی ترقی کے لیے ان مسائل کا فوری حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کشمیر کی جنت نظیر وادی میں سیاحت کے بے پناہ امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کرے گی۔

اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر میں ہائیڈل پاور پروجیکٹس لگانے کی بھی پیشکش کی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فیصل راٹھور نے اس موقع پر کہا کہ بزنس کمیونٹی قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتی ہے اور مسائل کے حل کے لیے مشاورت کے ساتھ پائیدار اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام وسائل بزنس کمیونٹی کے لیے حاضر ہیں اور سیلز ٹیکس، ڈرائی پورٹ سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی مشاورت جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمجھے اغوا کیا گیا، وینزویلا کا صدر ہوں، الزامات بے بنیاد ہیں: مادورو کا عدالت میں بیان مجھے اغوا کیا گیا، وینزویلا کا صدر ہوں، الزامات بے بنیاد ہیں: مادورو کا عدالت میں بیان اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں: محسن نقوی فساد پھیلانے والوں کیلئےکوئی رعایت نہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی: چیف جسٹس ایران بس بہت ہو چکا، مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی پر گرین لینڈ کے وزیراعظم کا رد عمل پاکستان نے وینزویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا چین اور جنوبی کوریا قریبی پڑوسی ہیں، اہلیہ چینی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی میں سیاحت کے کے فروغ کے لیے کرے گی کہا کہ

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع