اسماعیلی کمیونٹی کے وفد کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے اسماعیلی کمیونٹی کے نیشنل ایڈوائزر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل نورالدین کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفد نے کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمیونٹی کے مسائل کے حل اور تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس تمام کمیونٹیز کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ملاقات کے آخر میں وفد نے پولیس چیف کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔