لاہور:

امریکا کی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق اور تجربات کی بنیاد پر انکشاف کیا ہے کہ تندرست زندگی اور طویل عمر کے حصول کے لیے نیند کی اہمیت عمدہ غذا اور باقاعدہ ورزش سے بھی زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق نیند وہ بنیادی عمل ہے جس کے دوران دماغ سمیت جسم کے تمام اعضا دن بھر کی محنت اور تھکن کے بعد خود کو ازسرِنو بحال کرتے ہیں۔ نیند کے دوران جسمانی نظام کی اوورہالنگ ہوتی ہے، جس سے اعضا دوبارہ مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مناسب اور معیاری نیند نہ صرف ذہنی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ قوتِ مدافعت، دل کی صحت اور مجموعی جسمانی توازن کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔ نیند کی کمی مختلف بیماریوں اور قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہترین صحت اور طویل عمر کے قیمتی فوائد حاصل کرنے کے لیے ہر فرد کو چوبیس گھنٹوں میں کم از کم سات گھنٹے کی نیند ضرور لینی چاہیے۔ ان کے مطابق متوازن نیند اپنانا صحت مند طرزِ زندگی کی بنیاد ہے، جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار