پنجاب میں گڈ گورننس کے لیے نیا ماڈل متعارف، گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کا ایم ایس اور پرنسپل بدانتظامی پر معطل
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سروس ڈلیوری اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ایک نیا ماڈل متعارف کرایا ہے۔ ان کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم فیلڈ میں متحرک ہو گئی ہے اور ٹیم کی جانب سے وزیراعلیٰ کو روزانہ رپورٹ پیش کی جا رہی ہے، انسپکشن ٹیم کے گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے دورے کے دوران بدانتظامی پر ایم ایس اور پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی
مانیٹرنگ کے لیے ڈیش بورڈ بھی فعال کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے وزیراعلیٰ خود سرکاری اداروں کی لائیو مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیمیں اسپتالوں میں چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ عوام کو سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور کسی بھی کوتاہی کی فوری نشاندہی کی جا سکے۔ انسپکشن ٹیمیں ہیلتھ اور ایجوکیشن کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ بھی کریں گی۔
اسی سلسلے میں سی ایم انسپکشن ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال پہنچ گئی۔ بدانتظامی کے پیش نظر نئے ایم ایس اور پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے خصوصی ٹیم اسپتال روانہ کی تھی، جس نے مختلف شعبوں کا اچانک معائنہ کیا اور مریضوں اور تیمارداروں سے فیڈ بیک لیا۔
مریضوں اور تیمارداروں نے ادویات کی فراہمی میں بدانتظامی کی شکایات کیں، جس کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے نئے ایم ایس اور پرنسپل کو ہٹا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
عوامی شکایات پر متعدد ایم ایس اور پرنسپلز کی تبدیلی کے ساتھ سی ایم انسپکشن ٹیمیں اور معاون خصوصی شعیب مرزا اسپتالوں کے اچانک دورے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایم ایس معطل پرنسپل پنجاب گڈگورننس مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم ایس معطل پرنسپل گڈگورننس مریم نواز وی نیوز سی ایم انسپکشن ٹیم ایم ایس اور پرنسپل کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔