ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اپنے گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم کے معاون نے بتایا کہ مہاتیر محمد کو ایمبولینس کے ذریعے کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ ان کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: پانچ فروری مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کی یاد دلاتا ہے ، مہاتیر محمد
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں چند ہفتوں تک علاج اور نگرانی کے لیے اسپتال میں رکھا جائے گا۔
ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں متعدد طبی مسائل کا شکار رہے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100 ویں سالگرہ کی تقریب کے بعد بھی انہیں تھکن کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل وہ دل کے عارضے کے باعث بائی پاس سرجری کروا چکے ہیں، اور ان کی صحت کی حفاظت کے لیے ڈاکٹروں کی نگرانی مسلسل جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ایک اور کرپشن کیس میں مجرم قرار
مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 تک اور پھر 2018 سے 2020 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہیں دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک ملک کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپتال منتقل زخمی سابق وزیراعظم ملائیشیا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال منتقل ملائیشیا وی نیوز اسپتال منتقل ملائیشیا کے کے لیے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔