data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سردیوں میں کھجور کو غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ کے طور پر سراہا جاتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف توانائی بخش ہے بلکہ جسمانی صحت اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق اگر کسی فرد نے ایک ماہ تک ہر رات تین کھجوریں باقاعدگی سے استعمال کیں، تو اس کے جسم اور صحت پر مثبت اور حیرت انگیز اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

کھجور میں موجود قدرتی شکر، جیسے گلوکوز اور فرکٹوز، جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں اور میٹابولزم کو متحرک رکھتی ہیں، جس کے نتیجے میں جسم اندر سے گرم اور توانائی سے بھرپور رہتا ہے۔ سردیوں کی صبح تین کھجوریں کھانے سے دن بھر توانائی برقرار رہتی ہے اور جسمانی تھکن محسوس نہیں ہوتی۔

یہ میوہ خون کی کمی دور کرنے میں بھی مددگار ہے۔ کھجور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے اور سرخ خون کے خلیات بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ جو لوگ کمزوری یا دن بھر تھکن محسوس کرتے ہیں، ان کے لیے کھجور ایک قدرتی توانائی بخش غذا ہے۔

مدافعتی نظام کے لیے بھی کھجور نہایت مفید ہے۔ سردیوں میں نزلہ، زکام اور فلو عام ہیں، لیکن کھجور میں موجود میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کی مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں اور سانس کی نالی کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کھجور کو ورزش سے 30 سے 60 منٹ قبل یا سونے سے پہلے کھایا جا سکتا ہے۔ دو سے چار کھجوریں معدے میں دیر تک رہتی ہیں اور فائبر کی موجودگی کی وجہ سے وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ کھجور کھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے کیونکہ اس میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

سردیوں کی خوراک میں کھجور کا شامل ہونا صحت کے لیے نہ صرف سستا بلکہ انتہائی فائدہ مند قدم ہے، جو جسمانی توانائی، خون کی صحت اور مدافعتی نظام کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ چھوٹا سا قدرتی میوہ، اپنی غذائیت اور صحت افزا خصوصیات کے باعث ہر گھر کی خوراک میں جگہ پانے کے لائق ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا

نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔  نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ