معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی میں بھی کامیابی حاصل کرینگے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی سالانہ ایلومنائی تقریب پُر وقار اور بھرپور انداز میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، اور یو ای ٹی کے ممتاز ایلومنائی احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، ڈائریکٹرز، شعبہ جاتی سربراہان، فیکلٹی ممبران سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے یو ای ٹی ایلومنائی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے اور حکومت کا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اب معرکہ ترقی ہے اور اس میں بھی پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یو ای ٹی کے ایلومنائی کی حیثیت سے اپنی مادرِ علمی میں آ کر خطاب کرنا ان کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ حکومت نوجوان انجینئرز کو برسرِ روزگار لانے کے لیے رواں سال انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس طرح میڈیکل گریجویٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی ہے، اسی طرز پر ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں انجینئرز کے لیے ایک سالہ انٹرن شپ لازمی کی جائے گی، جس کے دوران انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جلد لانچ کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر یو ای ٹی کے مختلف تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں میں مالی معاونت کرنے والے ایلومنائی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ مہمانِ خصوصی پروفیسر احسن اقبال کو بھی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر یو ای ٹی کے لیے
پڑھیں:
دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
سٹی 42:سہیل آفریدی نے احتجاج کی کال دیتےہوئے کہا اگر اس مرتبہ بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے پارلیمنٹرین 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر اعلی کے پی فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی کی فیکٹری ناکہ سے روانگی سے قبل میڈیا ٹاک میں کہا اگر اس مرتبہ بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے پارلیمنٹرین 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔2026-27کا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں،مطالبہ کے کہ کے پی حکومت بانی کی ہے۔کے پی عوام نے بانی کو ووٹ دیا وہ انکو چاہتی ہے ۔کے پی عوام چاہے گی کہ بجٹ بانی کی خواہشات کے مطابق بنے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
بجٹ کے حوالے سے میری اور وزیر خزانہ سے ملاقات ہو تاکہ ان سے بجٹ کی اپروول لے سکیں۔ہم کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں،امید ہے اس دفعہ ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے گی،آج بھی بانی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔بانی نے کوئی جرم نہیں کیا،انکو اغوا کرکے ناحق قید رکھا گیا ہے۔
پنجاب کی جعلی حکومت،جیل انتظامیہ کی وجہ سے بانی کی آنکھ میں مسئلہ ہوا،عوام میں تشویش ہے کہ بانی کی ملاقات بند ہے،وہ اندر کیا کر رہے ہیں کہ تمام چیزیں روکی ہوئی ہیں۔یہ کیوں ملاقات نہیں کروا رہے،کے پی سے امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے،میں نے ملاقات کا مطالبہ کرکےکوئی غلط ڈیمانڈ نہیں کی۔کے پی میں عوام نے بانی کو مینڈیٹ دیا یہ انکا حق ہے کہ بجٹ بانی کی مرضی کے مطابق ہو ۔ کے پی کا وزیر اعلی بانی تبدیل کر سکتے ہیں باقی کسی میں جرات نہیں،وہ ہلا بھی سکے ۔محسن نقوی سے ملاقات بیرسٹر گوہر کے کہنے پر ہوئی ۔افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے،وہاں پر کیا انٹرسٹ ہو سکتا ہے اگر ہم ان سے لڑائی کریں ۔کسی کی خوشنودی کے لئے ان سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں،
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
بجٹ میں بانی کی ہدایات کو شامل کیا گیا ہے،سوشل ویلفیئرتعلیم،صحت کو شامل کیا گیا ۔بانی نے کہا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے
2026میں پاکستان انکے مشورے پر عمل کرتا ہے تو دنیا میں اسکی واہ واہ ہوتی ہے ۔ہر بندہ بولتا ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے میں نے وزیراعلی کے دروازے کھلے رکھے ہیں کرپشن کے ثبوت لائیں۔