لاہور، تقریب میں نکا دا کوکا گانا چلنے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن، 3 ملازمین معطل
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
لاہور: وال سٹی اتھارٹی میں پروگرام کے دوران مشہور گانے نکا دا کوکا چلنے پر ایکشن لیتے ہوئے تین ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ممنوعہ گانا چلانا وال سٹی اتھارٹی انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا، نک دا کوکا متعلقہ سرکاری محکمہ کی فہرست میں منظور نہیں جس پر انتظامیہ نے کارروائی کی۔
شالامار باغ میں جاری پروگرام میں شرکا کی فرمائش پر جیسے ہی گانا شروع ہوا تو اتنظامیہ حرکت میں آئی اور اس کو بند کروا دیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ملازمین کو معطل بھی کردیا۔
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ وال سٹی اٹھارٹی تانیہ قریشی کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گانا منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہیلیوں کے قصے
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔