ان باکس ذاتی اسسٹنٹ میں بدلنے کے لیے جی میل نے نیا اے آئی فیچر متعارف کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل میں جدید مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر نئی خصوصیات متعارف کروا دی ہیں، جو صارفین کے ان باکس کو ایک ذاتی اسسٹنٹ میں تبدیل کرنے میں مدد دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 18 کروڑ 30 لاکھ جی میل اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک، صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی
ان نئی خصوصیات کے ذریعے صارفین ای میل لکھنے میں مدد حاصل کر سکیں گے، ان باکس میں چھپی معلومات کا خلاصہ دیکھ سکیں گے اور روزانہ کے کاموں کی فہرست حاصل کر سکیں گے۔ گوگل کے مطابق یہ اپ ڈیٹس جی میل کے لیے ایک اہم مرحلے کی حیثیت رکھتی ہیں، جو تقریباً 22 سال قبل ای میل سروس میں انقلاب لے کر آئی تھی۔
ابتدائی طور پر یہ نئی اے آئی خصوصیات صرف امریکی صارفین کے لیے انگریزی زبان میں دستیاب ہوں گی، تاہم گوگل وعدہ کرتا ہے کہ سال کے دوران اسے دیگر ممالک اور زبانوں تک بھی پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی
سب سے زیادہ دستیاب ٹول Help Me Write ہے، جو صارف کے لکھنے کے انداز کو سیکھ کر ای میلز کو ذاتی نوعیت دے گا اور فوری تجاویز فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کے لیے ایک فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے، جو جی میل کے سرچ بار میں بات چیت کے انداز میں سوال کرنے پر فوری جوابات دے گا، جیسا کہ 2023 سے گوگل سرچ انجن میں موجود اے آئی اوورویو میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی میل میں اب لمبی ای میلز پڑھنا نہایت آسان، مگر کیسے؟
مزید برآں، اے آئی ان باکس فیچر امریکا میں منتخب صارفین کے لیے فعال کیا جائے گا۔ یہ فیچر ان باکس کا جائزہ لے کر صارف کے لیے ممکنہ ٹو ڈو لسٹ اور موضوعات تجویز کرے گا۔
گوگل کے پروڈکٹ کے نائب صدر بلیک بارنز نے کہا، یہ جی میل کی جانب سے صارف کے لیے پیش قدمی ہے تاکہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔
یہ تمام نئی ٹیکنالوجی گوگل کے جدید اے آئی ماڈل جیمینی 3 پر مبنی ہے، جو گزشتہ سال سرچ انجن میں متعارف کرایا گیا تھا اور صارفین میں بے حد پذیرائی حاصل کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جی میل ذاتی اسسٹنٹ گوگل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جی میل ذاتی اسسٹنٹ گوگل صارفین کے ان باکس جی میل کے لیے اے آئی
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل