2025-10-04@19:54:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2703

«اور پارلیمنٹ»:

    ویب ڈیسک: پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ 13 سال بعد دوبارہ فعال ہو گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے آج پارلیمنٹ لاجز کے زیرِ تعمیر نئے بلاک کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبہ 4 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل...
    لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دسمبر تک پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی   کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس میں پنجاب کے مختلف اہم محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی گئی اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلی نے صوبہ بھر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا، دور دراز علاقوں میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 5000 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ٹائم لائن طلب کی گئی، وزیراعلی نے...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے کی بارشوں اور سیلاب بحالی سروے بارے میڈیا کو بریفنگ، کہتے ہیں آنیوالے دنوںمیں پانچ سے دس ملی میٹربارش متوقع ہے،دریائے جہلم ،ستلج اور راوی میں بھارت کی جانب سے مزیدپانی چھوڑے جانے کاامکان ہے-عرفان علی کاٹھیا نے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے-
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد رکن میر جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت 2 ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ میر جہانزیب مینگل کی جانب سے شوکاز نوٹس پر غیر تسلی بخش جواب، پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں، اور صوبائی اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے پارٹی مؤقف کی نمائندگی نہ کرنے پر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ میر جہانزیب مینگل نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر کے اس ایکٹ کی مخالفت اور پارٹی کے بیانیے کی حمایت سے گریز کیا، جو ان کی ذمہ داری...
     بلوچستان کی مخلوط حکومت میں وزیراعلیٰ کی مدت کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے بیانیے میں تضاد کھل کر سامنے آگیا ہے جو آگے چل کر اختلافات کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا شفافیت کے فروغ اور بجٹ میں 14 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ ایک جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اپنی 5 سالہ مدت پوری کریں گے اور اتحادی جماعتوں سمیت سب ان کے ساتھ ہیں جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدے کے تحت وزیراعلیٰ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے ساتھ بامقصد اور سنجیدہ بات چیت ناگزیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکا نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں ملکی سلامتی، خطے کی مجموعی صورتحال اور صوبے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  کے پی کے نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی ان کی اس تجویز سے اتفاق کر لیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے...
    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ہے، اور اگر پاکستان نے کسی بھی شکل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی حمایت دراصل فلسطین اور کشمیر کے عوام کی قربانیوں سے انحراف ہوگا۔ حافظ نعیم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں کرپشن اور مراعات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن عوامی مسائل کے حل کے...
    بھارت کی وزارت خارجہ نے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی پر عائد سفری پابندی عارضی طور پر ختم کر دی ہے جس کے بعد ان کے لیے 9 سے 16 اکتوبر کے دوران بھارت کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اگر یہ دورہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے تو یہ سنہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ افغان طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ طالبان نے 20 سالہ امریکی موجودگی کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ان والدین کے قومی شناختی کارڈ، موبائل فون سمز اور پاسپورٹ بلاک کیے جا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ’پولیو ویکسین انکار سیل‘ قائم کرنے اور یونین کونسل کی سطح پر انکاری والدین کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دیا۔ مزید پڑھیں: سندھ میں پولیو کے 2 نئے کیس رپورٹ، رواں برس میں مجموعی تعداد 29 ہوگئی انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، لاپرواہی برتنے والے افسران کو ہٹا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سندھ میں رواں...
    مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر...
    ویب ڈیسک :وفاقی حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات تاحال طے پا نہ ہو سکے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں وفاقی حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اتحادی جماعت آج پارلیمان کی کارروائی میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔  ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی تحفظات دور نہ ہونے تک پارلیمان میں تعاون نہیں کرے گی، اتحادی جماعت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی کی حمایت نہیں کرے گی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی  مزید بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو قیادت نے تاحال ہدایات جاری نہیں کیں، قیادت کی ہدایات ملنے تک...
    پارلیمانی لیڈر نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اجلاس سے واک آوٹ ،ن لیگ کیخلاف ایوان اور ایوان سے باہر احتجاج کیا جائے گا،ذرائع پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ کے بعد پی پی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے...
    ْپشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایون خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،سابق وفاقی وزراء نجم الدین خان ، ساجد حسین طوری ، سابق صوبائی وزیر اور سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی ،سابق ڈپٹی اسپیکر،رکن صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،ایم پی اے ارباب زرک خان خلیل ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید ،ڈویژنل صدر مصباح الدین ، ضلعی صدر رضا اللہ چغرمٹی ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر اس...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔ پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نوازمریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے...
    بلوچستان میں سنہ 1972 سے لے کر آج تک سیاسی تاریخ زیادہ تر مخلوط حکومتوں کے گرد گھومتی رہی ہے۔ صوبے میں کبھی کسی بڑی سیاسی جماعت کو اکیلے حکومت بنانے کا موقع نہیں ملا بلکہ مختلف جماعتوں کے اتحاد اور سیاسی سمجھوتوں سے حکومتیں قائم ہوئیں تاہم بیشتر مخلوط حکومتیں اختلافات، گورنر راج یا مرکز صوب کشیدگی کے باعث اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں ناکام رہیں۔ پہلی مخلوط حکومت بلوچستان کی پہلی مخلوط حکومت اپریل 1972 میں بنی جب نیشنل عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے اتحاد کر کے سردار عطا اللہ مینگل کو وزیراعلیٰ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی مخلوط حکومت میں اختلافات، سرفراز بگٹی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں؟ یہ حکومت تعلیم، صحت اور زرعی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-08-26 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکی، اردن بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہم نے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، ڈپٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصار ی) سندھ میں 17سال سے برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بھٹو خاندان سے ہی ایک نیا چیلنج پیدا ہوگیا ،ساابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے گرین سگنل دے دیا۔ذوالفقار جونیئر سندھ میں متبادل قیادت کے طور پر سامنے آرہے ہیں اور طویل عرصے سے صوبے میں قائم پیپلز پارٹی کی سیاسی مونوپلی کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔طویل عرصہ سے صوبے میں حکومت کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے بھٹو خاندان...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، پارلیمانی رپورٹرز انتہائی سلجھے ہوئے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے انتخابات کے موقع پر قومی اسمبلی کی پریس گیلری اور پریس لاؤنج کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے وہپ اعجاز حسین جاکھرانی، پی آر اے پی کے امیدواران اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، وجہ کیا بنی؟ اسپیکر نے انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور الیکشن کمیٹی سے ملاقات کی۔...
    حسن علی :پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا. ذرائع کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ  کے بعد پی پی  نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے خلاف ن لیگ کی مسلسل تنقید پر آواز اٹھائیں گے ۔  ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان ایوان میں آواز اٹھانے کے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) بلوچستان میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صوبے کا پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا جو بلوچستان میں معیاری اور اعلیٰ سطح کی طبی تعلیم کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس کالج کے تحت ہر سال 100 طالب علموں کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ سائنسز کی تعلیم فراہم کی جائے گی جس میں ہر سال 16 ہونہار طالب علموں کو مکمل اسکالرشپ بھی دی جائے گی، مرحلہ وار...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر، سینیٹرز کے وفد اور ایتھوپیا کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، پاکستان اور شام کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور شام ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے۔ پاکستان نے خانہ جنگی کے دوران دمشق میں اپنا سفارتی مشن برقرار رکھا، دمشق اور ملتان کی قدیم تہذیبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ شامی سفیر نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-05-11 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو کا حکومت سندھ کی ملازم دشمن پالیسیوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پانی پر متنازع بیان کے خلاف سخت ردعمل، ملازمین اور سندھ کے عوام کے حق کیلیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پانی سے متعلق متنازع بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ وفاق اور دیگر صوبوں کے ملازمین کو وہ تمام مراعات دی جارہی ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور اُن کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزرا کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور اُن کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔...
    صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راونڈر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راونڈر بن گئے ہیں۔ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بابر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور پارلیمانی اور قانونی ٹیم کے رکن لطیف کھوسہ نے واضح کیا ہے کہ پارٹی فیصلے صرف کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، جن کی حتمی منظوری چیئرمین عمران خان دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ علی امین گنڈاپور یا علیمہ خان پارٹی پالیسی یا فیصلہ سازی میں کسی سیاسی کردار کے حامل ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پارٹی کے تمام اہم فیصلے کور کمیٹی، لیگل اور پولیٹیکل کمیٹی کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ ان کی سفارشات عمران خان کو بھیجی جاتی ہیں اور حتمی منظوری وہی دیتے ہیں۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور...
    سٹی 42 : برطانوی خاتون امراء اور آرڈر آف دی برٹش امپائر انعام یافتہ نوشینہ مبارک نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی روابط کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔  افغانستان میں 2 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نوشینہ مبارک کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ۔ 
    حکومت سے ماضی میں جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، قمر زمان کائرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر ہم خرابی نہیں چاہتے تھے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تمام شقوں پر عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پاور شیئرنگ نہیں کر رہے بلکہ سپورٹ کر رہے ہیں، ہم نے وزارتیں...
    پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز اور جماعت اسلامی کےعبداللطیف چترالی کی جانب سے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی شہری کے بنیادی اور آئینی حقوق اس صورت میں بھی معطل نہیں ہوتے جب وہ مفرور یا اشتہاری قرار دیا گیا ہو۔ وکیل درخواست گزار بیرسٹر گوہر کے مطابق ریاست کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی مجاز نہیں، چاہے وہ اشتہاری ہی کیوں نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ چیلنج درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عبد اللطیف چترالی اور عمر ایوب خان باقاعدگی سے...
    ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیاں گزشتہ 19 روز سے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ان بستیوں سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث سیلاب متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ گزشتہ 19 روز سے کھڑے پانی سے لوگوں کی املاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں، پریشان مکینوں نے پانی کی نکاسی جلد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادھر نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے شگاف کو پر کرلیا گیا جس کی وجہ سے دریائے ستلج کا پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں آنے سے رک گیا، علاقے میں اب ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے۔سیلابی پانی سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 18ویں روز بھی بند ہے، پانی میں کمی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ???? India batter creates history ???? Pakistan all-rounder is the new #1 Plenty of movement in the ICC Men’s...
      وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں سے احتجاجاً واک آوٹ،کوئی فیس نہیں لے رہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں، نوید قمرکانکتہ اعتراض پر جواب ن لیگ اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے، ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے، اعظم نذیر تارڑ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کردیا۔...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پارٹی میں مایوسی پھیلانے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی رہائی کے بجائے پارٹی میں اختلافات کو ہوا دی جا رہی ہے۔ گنڈا پور نے کہا کہ ویلاگر اختلافات بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان ان ویلاگران کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں بجائے اس کے کہ انہیں روکا جائے۔ انہوں...
    اسلام آباد ( وقائع نگار+خبر نگار)  پاکستان پیپلز پارٹی نے بیانات پر سینٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے۔ ایسے بیانات کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی وفاق کے خلاف بیان ہے۔ پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پٹرول ہماری مرضی، ہماری گندم ہماری مرضی ۔پی پی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگی جاتی ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔  منگل کے روز...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزراء کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور ان کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔  بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ملاقات میں بھی حکومت میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ بجٹ کی وجہ سے ہم نے تبدیلیاں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے جرمن ترقیاتی ادارے (GIZ) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مسٹر آرنو کرچوف، ڈپٹی ہیڈ آف مشن، کر رہے تھے۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں جاری تعاون، ڈی کاربونیزیشن اینڈ ڈجیٹایزیشن آف پاور ڈسٹریبیوشن نیٹورک پروگرام اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن وفد نے بتایا کہ7 ملین یورو گرانٹ کا یہ پروگرام وزارت توانائی کے لیے تکنیکی معاونت کے طور پر 2024 میں شروع ہوا اور 2026 کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنا، پائلٹ منصوبے شروع کرنا اور توانائی کے شعبے کے افسران کی استعداد...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر ان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے علیمہ خان سے پوچھا کہ خبریں آرہی ہیں کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران آپ کی شکایتیں لگائی ہیں۔ علیمہ خان نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ علیمہ خان...
    قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی نمائندوں کے مابین سیاسی رابطے اور تعاون انتہائی ضروری ہیں۔ جامع مکالمہ اور اجتماعی کوششیں نہ صرف جمہوریت کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھی ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے آج ایوانِ صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، خطے اور عالمی حالات کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون...
    قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی نمائندوں کے مابین سیاسی رابطے اور تعاون انتہائی ضروری ہیں۔ جامع مکالمہ اور اجتماعی کوششیں نہ صرف جمہوریت کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے آج ایوانِ صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، خطے اور عالمی حالات کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی...
    پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا، خواتین ارکان پارلیمنٹ کے کاکس اجلاس میں غیرمعیاری کھانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سینڈوچزخواتین پارلیمانی کاکس کیاجلاس کے لیے منگوائے گئے جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کی،اجلاس میں کھانے سے لال بیگ نکلنے پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کھانے میں لال بیگ نکلے تھے،ہمیں اپنی اور قوم کی صحت کی فکر ہے مگر یہاں تک کھانا غیر معیاری ہے،ممبران نے کیفے کی صفائی کے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پنجاب کی وزیراعلیٰ کے حق میں کھڑی ہوگئی اور پیپلزپارٹی کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ایسا بیان نہیں دیا اور پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کاکردار ادا کیا ہے جبکہ جواب میں پنجاب کو ہمیشہ گالی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کل کے جلسے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی، اگر پنجاب کیخلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو اس پر جواب دینا تو وزیراعلی پنجاب کا حق ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے پر پنجاب کی قطعا مرضی نہیں ہے، جو بات کل وزیراعلی پنجاب نے بات کی ہے وہ سی سی آئی میں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر میں پانی کے سنگین بحران کا نوٹس لیتے ہوئے میرانی ڈیم سے بذریعہ ٹینکرز پانی فراہمی فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں گوادر میں پانی کی سنگین صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات اجلاس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان، سیکریٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی، کوآرڈینیٹر برائے واٹر و چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین رحمان خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر عبدالشکور خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور  قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی دریائے سندھ کا ہے اور پانی پاکستان کا ہے، ایسی تقریروں سے افسوس ہوا ہے، ہمیں تو اس حکومت کو کندھا دینے کے طعنے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
    مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکوئٹہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے۔(جاری ہے) منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نےخود کش بمبار سمیت 6 حملہ آوروں کو جہنم واصل کرنے پر ایف سی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، دہشت گردی کی بیخ کنی کےلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے شرپسند عناصر بہت جلد...
    اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی، مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اجلاس کا اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے آج منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی ٹی آئی کی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ خان صاحب نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے تفصیلی ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بانی نے پارٹی میں اختلافات اور گروہ بندی پیدا کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان پرعزم نظر آئے، پارٹی معاملات، صوبے میں امن و امان، حکومتی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بحری تجارت کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام  میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار ہے جبکہ بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدیدیت حکومت کی ترجیح ہے۔ کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ پاکستانی شپنگ کمپنیوں کے لیے مراعات، غیر ملکی انحصار میں کمی کا باعث بنیں گی، فریٹ سکیورٹی میں بہتری اور زرِ مبادلہ کی بچت کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ بندرگاہی آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن سے پورا سپلائی چین مربوط ہو گا۔ عالمی معیار کے مطابق اصلاحات قومی مفادات اور علاقائی انضمام کے لیے ضروری ہیں، پاکستان...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی اور سینٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سینٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف آج منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگائے گی۔ پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا۔ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو قوم کی آواز بننے کی ہدایت جاری کر دی۔  بیرسٹر علی ظفر نے بانی عمران خان کا پیغام پارلیمانی پارٹی کو پہنچایا۔ اجلاس میں وادی تیراہ میں جاں...
    بلوچستان کی موجودہ مخلوط حکومت، جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کر رہے ہیں، اپنے قیام کے ڈیڑھ سال بعد ہی اندرونی اختلافات کا شکار نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں نہ صرف پیپلز پارٹی کے ایک صوبائی وزیر اور ایک پارلیمانی سیکرٹری نے کھل کر وزیراعلیٰ کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا بلکہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن اسمبلی نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔ رواں سال 8 فروری کے عام انتخابات میں حب سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے وندر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا کے مطابق اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا باہر اپوزیشن اتحاد کے ذریعے فیصلے کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جنید اکبر نے وکلا کی جانب سے اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہ پہنچانے کا نقطہ اٹھایا، جنید اکبر نے کہا تمام ممبران اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اڈیالہ جا کر چند وکلاءغلط معلومات پہنچاتے ہیں۔جنید اکبر نے کہا ممبران اسمبلی کی قربانیوں کے بارے میں اڈیالہ کچھ نہیں بتایا جاتا، جنید اکبر نے کہا اڈیالہ میں چند رہنماو¿ں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے وزیرِاعظم اور لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کہا ہے کہ پارٹی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی لڑائی درپیش ہے۔ انہیں دائیں بازو کی نئی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کا مقابلہ ہر حال میں کرنا ہوگا۔ اسٹارمرکی لیبر پارٹی جولائی 2024 میں 14 سال بعد لیبر پارٹی اقتدار میں آئی تھی،جو اب اندرونی اختلافات، حکومتی اسکینڈلز اور گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث شدید دباؤ میں ہے۔ تازہ سروے کے مطابق ریفارم پارٹی لیبر سے 12 پوائنٹس آگے ہے جبکہ اسٹارمر کی عوامی مقبولیت 1977 ء سے کسی بھی برطانوی وزیراعظم کے لیے سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-7 خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور محلہ علی مراد میں ڈرینج کا سسٹم مکمل تباہ، شہری آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا، گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے لگا، انتظامیہ کی نااہلی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا، میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں سینیٹری ورکرز ویزا پر بھیجے جانے اور پمپینگ اسٹیشن کا تیل ہڑپ کرنے کا انکشاف،شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کا ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی والے علاقے محلہ علی مراد میں ڈرینج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا...
    تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے، سابق اپوزیشن لیڈر اس وقت اپنا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہیں اور پارٹی ان کی غیرموجودگی میں اپوزیشن بینچز کی قیادت کے لیے معین ریاض قریشی پر اعتماد کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری معین ریاض قریشی کو سونپ دی ہے، یہ اعلان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر...
    ویب ڈیسک : پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، بانی تحریک انصاف کے بڑے فیصلے، اپنی ہی پارٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔  ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے سیاسی فیصلوں کا اختیار پی ٹی آئی قیادت سے واپس لے لیا ہے، بانی نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کوئی بھی فیصلہ پارلیمانی پارٹی میں کرے اور محمود خان اچکزئی کو رپورٹ کرے۔  بانی تحریک انصاف نے جیل سے باہر اپنا سیاسی نمائندہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو مقرر کر دیا، کوئی بھی احتجاجی تحریک پی ٹی آئی نہیں بلکہ تحریک تحفظ آئین لیڈ کرے گی۔ بانی نے سلمان اکرم راجہ کو علامہ راجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کا بل منظور کر لیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کنیسے کی قومی سلامتی کمیٹی نے پیر کو ایک بل کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا ہے جس سے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دیے جانے کی اجازت مل جائے گی۔یہ بل دراصل دہشت گردوں کے لیے سزائے موت کا قانون ہے، جو اسرائیلی سیاسی اور قانونی حلقوں میں متنازع ہے، کمیٹی نے بل کو مکمل ووٹ کے لیے آگے بھیج دیا ہے۔دوسری طرف کمیٹی کے قانونی مشیر نے انکشاف کیا کہ یہ ووٹنگ کنیسے کی چھٹی کے دوران ہوئی ہے اس لیے یہ غیر قانونی ہو سکتی ہے، کمیٹی نے مذکورہ بل کو ایک کے مقابلے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے وزیرِاعظم اور لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کہا ہے کہ پارٹی کو “اپنی زندگی کی سب سے بڑی لڑائی” درپیش ہے، اور انہیں سخت دائیں بازو کی نئی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کا مقابلہ ہر حال میں کرنا ہوگا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیئراسٹارمر، جنہوں نے جولائی 2024 میں 14 سال بعد لیبر پارٹی کو اقتدار میں واپس لایا تھا، اندرونی اختلافات، حکومتی اسکینڈلز اور گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث شدید دباؤ میں ہیں۔ تازہ سرویز کے مطابق ریفارم پارٹی لیبر سے 12 پوائنٹس آگے ہے جبکہ اسٹارمر کی عوامی مقبولیت 1977 سے کسی بھی برطانوی وزیراعظم کے لیے سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں دخل اندازی سے روک دیا  ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنما حال ہی میں عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران علیمہ خان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی کے بعض معاملات سے متعلق انہیں جو اطلاعات دی جا رہی ہیں، وہ یکطرفہ اور گمراہ کن ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں نے شکایت کی کہ عمران خان کی ان سے براہِ راست ملاقات نہ ہونے کی وجہ...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان کو اعتماد میں لیا اور صوبے میں امن و امان کے حوالے...
    لیورپول: برطانیہ کے وزیرِاعظم اور لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کہا ہے کہ پارٹی کو "اپنی زندگی کی سب سے بڑی لڑائی" درپیش ہے، اور انہیں سخت دائیں بازو کی نئی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کا مقابلہ ہر حال میں کرنا ہوگا۔ اسٹارمر، جنہوں نے جولائی 2024 میں 14 سال بعد لیبر پارٹی کو اقتدار میں واپس لایا تھا، اندرونی اختلافات، حکومتی اسکینڈلز اور گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث شدید دباؤ میں ہیں۔ تازہ سرویز کے مطابق ریفارم پارٹی لیبر سے 12 پوائنٹس آگے ہے جبکہ اسٹارمر کی عوامی مقبولیت 1977 سے کسی بھی برطانوی وزیراعظم کے لیے سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو...
    بیجنگ: چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے رواں سال کے ایئر شو میں ایک نیا جنگی ڈرون پیش کیا جو قدیم سوویت طرز کے J-6 فائٹر جیٹ کے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ اس نمائش سے واضح ہوا کہ چین اپنے متروک J-6 فریم کو بغیر پائلٹ آپریشن کے لیے دوبارہ کارآمد بنا رہا ہے۔ نمائش میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق J-6 اصل میں دوسرے درجے کا فائٹر تھا — زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 1.3 ماخ، کمبیٹ رینج قریب 700 کلومیٹر اور ہتھیار برداری تقریباً 250 کلوگرام۔ ڈرون میں پائلٹ سیٹ، مشین گن اور دیگر عملہ جاتی آلات ہٹا کر خودکار فلائٹ کنٹرول، آٹو پائلٹ اور نیویگیشن سسٹمز نصب کیے گئے ہیں۔ اسے اسٹرائیک مشنز یا...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے، مسافروں کی شناخت فیصل، ہاشم عمرخیل، زرق حبیب اللہ، ولی اور خاتون موزلیفہ گجر کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون موزلیفہ گجر، فیصل اور ہاشم عمر خیل نامی مسافروں نے اپنے ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی، مسافر زرق حبیب اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ولی نامی مسافر کے...
    سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کو امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے باہر آ سکتے ہیں، لیکن دوسری جانب توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس کا فیصلہ عمران خان کی آئندہ سیاسی و قانونی زندگی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ 21 اگست کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کے بعد عمران خان صرف القادر ٹرسٹ کیس میں قید ہیں۔ عمران خان کس کیس میں جیل میں ہیں؟ القادر...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات، خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق تک نہیں دیا جاتا۔   صائمہ سلیم نے یاد دلایا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی...
    7اکتوبر کوسڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال میں امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسئلہ فلسطین سب سے بڑا مسئلہ ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 4اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“...
    ویب ڈیسک :دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے،  اوباڑو کے قریب ور والو اسٹاپ کے مقام پر ڈہر کینال سے گزرنے والی پل اچانگ گر  گیا۔   تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے میں 12 ہزار کیوسک کے اضافہ سے پانی کا بہاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔    اوباڑو کے قریب ور والو اسٹاپ کے مقام پر ڈہر کینال سے گزرنے والی پل اچانگ گرگیا  جس سے متعدد دیہات کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ زمینی رابطہ منقطع ہو نے کی  وجہ سے  طلبہ سکول جانے سے...
    خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-14 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر بدل ڈالا۔ بدھ کو جاری کیے گئے ابتدائی نتیجے میں شہنیلا عامر کو ٹائون میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 چیئر مین کی نشست پر فاتح قرار دیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 3 ہزار 801 ووٹ حاصل کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-15 انتنانا ریوو (مانیٹرنگ ڈیسک) مڈغاسکر میں پانی اور بجلی کی قلت پر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر حکومت نے دارالحکومت انتناناریوو میں شام سے صبح تک کرفیو نافذ کردیا۔ مڈغاسکر میں بجلی اور پانی کی شدید کمی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے، ہزاروں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جنرل انجیلو راولوناریوو نے کہا کہ کچھ افراد اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کی ملکیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عوام اور ان کی ملکیت کے تحفظ کیلیے سیکورٹی فورسز نے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو حالیہ دورہ چین کے دوران جدید لڑاکا جے 35 اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے اور پاکستان ان میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر ایوان صدر میں صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکریٹری دانیال گیلانی کے ہمراہ صحافیوں کو صدر زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی اور دفاعی سامان کی منتقلی میں وقت لگتا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانسیسی رکن پارلیمنٹ میری میسمور نے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے کو عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے روم اسٹیٹیوٹ کے تحت “جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میری میسمور نے کہا کہ یونان کے سرچ اینڈ ریسکیو زون میں فلوٹیلا پر ڈرون حملے کیے گئے، جن میں 11 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا،  اسرائیل نے اسی روز ایک بیان جاری کرکے شرکاء کو دھمکانے کی کوشش کی تاکہ وہ یونان میں ہی رک جائیں لیکن ایک بھی جہاز نہیں رکا اور قافلہ اپنی منزل کی طرف بڑھتا رہا۔انہوں نے کہاہم پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں، میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو خوف ہے کہ ہم انسانی راہداری قائم...
    ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش سے میچ کے دوران بھی پاکستانی شائقین کرکٹر حارث رؤف کے اشارے پر پُر جوش نظر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-8-3  حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک طرف ججز، پارلیمنٹرین اور وزرا ء کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی، ڈی آر اے الائونس کا خاتمہ اور سروس اسٹرکچر نہ دینا انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس کڑے دور میں سرکاری ملازمین پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ان کی تنخواہوں میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ وہ عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں لیکن حکومت نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-08-24  کراچی (اسٹاف رپورٹر )افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ وجدل کے بجائے سیاسی رہنما اورعلما کرام مل بیٹھ کر اس کاحل نکالیں۔ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا،ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ وگولہ بارود اور ہمارے پاس صرف اسلام و ایمان کی دولت ہے۔ اگر ان کی اتنی جرأت ہوتی تو نیٹو کے لائولشکرکے ساتھ اپنا سامان چھوڑ کر نہ بھاگتے۔امریکا ایک سازش کے تحت اپنا اسلحہ و گولہ بارود چھوڑ کر گیاتا کہ یہ لوگ آپس میں لڑیں مگر امیر المومنین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-7 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان اور اٹلی مضبوط دوطرفہ شراکت داری پر متفق ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان مارلینا آرمیلن کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صبح شام جمہوریت کا راگ الاپتی ہے لیکن اس کا اصل چہرہ دھاندلی اور بددیانتی ہے، یہ جماعت اب صرف ”ڈاکوؤں کی انجمن“ اور چند وڈیروں تک محدود ہے۔ الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ اس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ادارہ نورحق میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 8 میں الیکشن ایکٹ 2017 رول 61 کی خلاف ورزی کی گئی، جہاں 1201 ووٹ پر 13 بکس ہونی چاہئیں مگر 10 بکس غائب کردی گئیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ   سندھ کے 14 اور کراچی کے 3...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث  بنا کارروائی کے ملتوی کر دی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کی۔بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ نے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے باعث کمرہ عدالت تک پہنچنے میں مشکلات کا ذکر کیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)  چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان–اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان، مسز مارلینا آرمیلن، کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم...
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے دوران وکلاء سے عدالت پہنچنے میں سیکیورٹی کی وجہ سے دشواری پر معذرت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکلاء اور صحافیوں نے شکوہ کیا کہ عدالت میں ملٹی لیئر سیکیورٹی کی وجہ سے عدالت تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سب بڑے قابل احترام ہیں، میں معافی مانگتا ہوں، آپ لوگ جس وقت مرضی آئیں میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، میں ویری ویری سوری کرتا ہوں۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کر دی جب کہ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے واضح کر دیا کہ آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر نہیں آئے تو ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ  نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو آگا کیا کہ اس کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر شدید بیمار ہیں، اس لئے وہ  آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ وکیل درخواست گزار بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ہمیشہ...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے بہنیں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔سلمان صفدر نے کہا کہ 10 سے 15 مرتبہ اس عدالت سے اپروچ کیا مگر کبھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
    پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں البتہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے تاحال یہ استعفے منظور نہیں کیے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح ارکان کو پھر سے کمیٹیوں میں لایا جائے تاکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا مؤقف ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے داخل دفتر کر رکھے ہیں، جبکہ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے بھی فی الحال استعفے منظور نہ کرنے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...