2025-11-21@00:49:58 GMT
تلاش کی گنتی: 8923

«ترمیم کیخلاف»:

    راجن پور کے کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرکے انتہائی مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ خیرپور، کچے میں 2 قبائل میں تصادم، 4 افراد جاں بحقایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے۔دوسری جانب خیرپور کے کچے کے علاقے میں فیض محمد بنڈو میں دیرینہ دشمنی پر دو قبائل میں تصادم کے دوران...
    لاہور: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان میں وزراء کی موجودگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاونِ خصوصی برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمان اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ حلقے میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقے میں انتخابی سرگرمیوں کی مختلف ذرائع سے کلوز...
    جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کی گئی پٹیشن پر دیئے گئے عدالتی حکم پر نیپرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اخلاقی اور نیپرا قوانین کے خلاف AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں اور سٹی کونسلرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالتی احکامات کے مطابق نیپرا اسلام آباد کا اعلیٰ سطح کا وفد کراچی پہنچا اور جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر نوید الٰہی شیخ (ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز)، سفیر حسین (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ)، عرفان احمد...
    کراچی: ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی سید اعجازالحق نے ڈی جی رینجرز کو خط ارسال کر دیا جس میں انھوں نے رینجرز سے مدد طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حلقے پی ایس 121 اورنگی ٹاؤن میں جوا عام ہوگیا۔ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے علاقے میں جابجا جوئے کے اڈے قائم ہیں اور ایک منظم انداز میں علاقے کی عوام کو جوئے کی لعنت میں مبتلا کیا جارہا ہے ۔ علاقے کے جو مہذب شہری جوئے کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہیں انھیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، بارہا شکایتوں کے باوجود علاقہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے سبب اورنگی کی عوام...
    لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو بری کردیا، چاروں ملزمان کو سیشن کورٹ نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین ناموس رسالت کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی اپیل منظور کرکے انہیں بری کردیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے 12 ستمبر 2022 کو توہین ناموس رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔چاروں ملزمان کو سیشن کورٹ سے سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ملزمان نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیرمملکت  برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ججز نے سپریم کورٹ  میں درخواست دائرکرنےکی کوشش کی ہے، ججز کی اس درخواست کے لیے سپریم کورٹ  صحیح  فورم نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام' آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا  تھا کہ سپریم کورٹ کے  رولز   وفاقی آئینی عدالت نے مکمل طور پر اپنالیے ہیں، آئینی عدالت  قائم ہوچکی ہے، اب آئینی نوعیت کے تمام کیسز  آئینی عدالت سننےکی مجاز  ہوگی۔ ویلا منڈا کے والد بازیاب، 4 اغوا کار ہلاک بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آیا کہ ججز نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟ سپریم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے ارکانِ اسمبلی کانگریس کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات قائم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپوزیشن ارکان اسمبلی پر نہ صرف غداری اور بغاوت کے الزامات عائد کیئے بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ یہ لوگ سزائے موت کے قابل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ اپوزیشن کے وہ ارکان اسمبلی ہیں جو حال ہی میں فوج اور انٹیلیجنس اداروں سے صدر ٹرمپ کے غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ڈیموکریٹس کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لکھا کہ ان کی سزا موت ہے۔ امریکا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان...
    فوٹو: فائل الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی بدعنوانی روکنے کےلیے ضروری اقدامات کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران انتخابی بدعنوانی میں ملوث شخص کو نااہل قرار دے سکتا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز امیدوار اور عہدیدار کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔  ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیاالیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری...
    کراچی: اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر کی برطرفی کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خلاف کارروائی ہوگی یا نہیں؟ سوالات پیدا ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینیٹ کی برطرفی کے بعد کیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف مختلف شکایات پر کارروائی کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے؟ کیونکہ یہ خیال عام ہے کہ برطرف شدہ ڈپٹی چیئر سینیٹ وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کے خلاف شکایات پر کسی بھی کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور اب یہ رکاوٹ موجود نہیں اور تعلیمی انتظامی حلقوں کی جانب سے اب اس بات کا اشارہ دیا جارہا ہے کہ نئے ڈپٹی چیئر...
    اسلام آباد(صغیرچوہدری ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیسنٹ کلب نے چوہدری اسپورٹس کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔راول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں چوہدری اسپورٹس 21.4 اوورز میں 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مجیب الرحمان 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ افضل جاوید نے 13 اور عبدالرحمان نے 10 رنز بنائے۔ ڈیسنٹ کلب کی جانب سے آف اسپنر کرامت خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر فردوس خان کے38 اور سمیع اللہ...
    امریکا (ویب ڈیسک)ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک غیر معمولی پروکلی میشن جاری کرتے ہوئے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز یعنی کیئر کو دہشت گرد اور سرحد پار مجرمانہ تنظیمیں قرار دے کر ان تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔ یہ اعلان اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ نہ مسلم برادر ہُڈ اور نہ ہی کیئر امریکی حکومت کی دہشت گرد فہرست میں شامل ہیں۔ کیئر نے اس اقدام کو بے بنیاد، غیر قانونی اور کھلی اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ایبٹ سازشی کہانیوں کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اگر یہ اعلان عملی...
    ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز آکلینڈ (سب نیوز )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔بدھ کو ویسٹ انڈیز اور میزبان نیوزی لینڈ 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں مدمقابل تھے۔جہاں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی شائی ہوپ دیگر تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائیکورٹ کے 4 ججز کی 27ویں ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر دائری برانچ نے اعتراض لگا دیا جب کہ برانچ درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ چیلنج کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ دائری برانچ نے درخواست پر اعتراض لگا دیا، دائری برانچ نے درخواست وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا یہ آئینی معاملہ ہے۔ علاوہ ازیں، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، عدالتِ عظمیٰ سے درخواست کی کہ وہ مجوزہ ترمیم کی آئینی اور قانونی حیثیت...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول سیریز کے میچ میں سری لنکا ک کپتان داسن شناکا نے زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیا، جب کہ پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور امریکی رپورٹ نے پاکستان کی جیت پر مہر لگادی۔وزیر اعظم نے باغ، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا بارہا ذکر کیا، جب کہ شاہینوں کی کارکردگی نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ 4 دن کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو...
    فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر  6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ مسائل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سے نیٹ ورک دستیابی متاثر ہیں۔دستاویز کے مطابق تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے بھی نیٹ ورک متاثر ہیں۔ کے پی، بلوچستان اور جی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد...
    — فائل فوٹو  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، کیس کی سماعت کل دن 12 بجے ہو گی۔سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 سے امیدوار سحر ناز عمر ایوب کو بھی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان کے خلاف وزیر اعظم کی جعلی تصویر لگانے پر پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ) پیکا( 2016کے تحت درج مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔جسٹس ارباب محمد طاہر کاکہنا تھا کہ دوسرے جج دونوں کیس سنیں گے یا دونوں کیس میرے پاس سماعت کے لئے مقررکئے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔شاندانہ گلزار خان اپنے وکیل معظم...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہری پور میں ضمنی الیکشن کےدوران وفاقی سیکیورٹی ادارے تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا،چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی اور امیدوار مسماۃ شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل مورخہ 21 نومبر 2025 کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی کےحویلیاں جلسے کے خطا ب کے دوران دیئے گئے بیان جس میں اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملہ کو دھمکایا اور جلسے میں موجود پبلک اور عمومی طور پرعوام کو اُکسانے پر نوٹس لیا ہے، اس موقع پر اُن کے ساتھ ایک مفرور مجر م بھی...
    ---فائل فوٹو  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکانے اور عوام کو اُکسانے کا نوٹس لے لیا۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کے پی شہاب علی شاہ کو خط لکھ دیا ہے۔خط کے متن کے مطابق وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی این اے 18 ہری پور میں امیدوار کی الیکشن مہم کا حصہ بنے، امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر الیکشن ایکٹ کے خلاف ہے، وزیرِاعلیٰ کے پی نے ڈسٹرکٹ انتطامیہ، پولیس اور الیکشن حکام کو دھمکی دی۔الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق وزیرِاعلیٰ...
    محکمہ جنگلات چکوال اورجہلم ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ چند روز قبل بھیرہ موٹروے کے مقام پر ایک کنٹینر کو روک کر اس میں موجود 906.25 مکعب فٹ قیمتی لکڑی برآمد کی گئی، جس میں چیڑ، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔ مذکورہ لکڑی کو بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔ کنزرویٹر فاریسٹ پوٹھوہار سرکل شوکت علی کے مطابق یہ کارروائی دونوں ڈویژنز کے ڈی ایف اوز کی مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت رسپانس کا نتیجہ ہے۔ محکمہ جنگلات نے غیر قانونی طور پر لکڑی اسمگل کرنے والے ملزم محمد بلال پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا...
    —فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں آفاق احمد کو بری کیا ہے۔واضح رہے کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹینکر جلانے کا کیس: گواہان پولیس کو آفاق احمد کیخلاف دیے گئے بیانات سے مکر گئےکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں ٹینکر جلانے کے کیس میں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حویلیاں جلسے میں دیے گئے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں اور شہرناز عمر ایوب کو طلب کرلیا ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملے کو دھمکیاں دیں اور جلسے میں موجود عوام کو اکسانے کی کوشش کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس موقع پر ان کے ساتھ ایک مفرور مجرم بھی موجود تھا جس کی اہلیہ ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی انتخاب کا انعقاد شدید متاثر ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی اور امیدوار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بری کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ آفاق احمد کے خلاف مقدمے میں شواہد ناکافی ہیں، لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ یہ مقدمہ لانڈھی پولیس نے درج کیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ٹرک اور ڈمپر سے متعلق بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں متعدد گاڑیوں کو جلانے کے واقعات سامنے آئے تھے، جس کے بعد آفاق احمد کے بیانات کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ویب...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وزیر اعظم کی فیک تصویر لگانے پر پیکا کا مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ شاندانہ گلزار اپنے وکیل معظم بٹ ایڈوکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے حفاظتی ضمانت کروائی ہے ، جس پر وکیل نے کہا کہ ہم نے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز رویوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کے دوران انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایسے رویے نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک میں بڑھتی اسلاموفوبیا اور نسلی امتیاز کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت، دھمکی یا تعصب پر مبنی کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی...
    اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے غزہ میں فضائی حملے میں مزید 28 فلسطینی شہید کر دیئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10 اکتوبر سے اب تک 279 فلسطینی شہید جبکہ 652 افراد زخمی ہوچکے، اسرائیل نے 393 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی، غزہ میں شدید بارشوں سے بھی مشکلات بڑھ گئیں، 70 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکوں کی جانب سے خواتین اسٹاف کیلیے عبایہ لازمی قرار دینے کے خلاف اسٹیٹ بینک کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو سینیٹر زرقا سہروردی نے بتایا کہ اسلامی بینکوں نے خواتین اسٹاف کیلیے عبایا لازمی کر دیا ہے۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس پر وضاحت دے کہ بینک کس طرح یہ شرط کس طرح عاید کر سکتے ہیں؟ نمائندہ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بھی یہ چیز نوٹ کی ہے ایسا سارے اسلامی بینکوں میں نہیں ہے البتہ کچھ...
    پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے کردار ادا کیا،فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کر دیا،رپورٹ امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی، پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں سیڈ کمپنی کے مبینہ فراڈ کے خلاف تاجروں کا احتجاج ہمارے پیسے لے کر بیج نہیں دیا وقت پر بیج نہ ملنے کی وجہ سے کاشت کاروں کو نقصان ہورہا ہے حکومت ان کے خلاف کاروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں بیج کمپنی کے مبینہ فراڈ کے خلاف سیڈ فروخت کرنے وا لے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پرآصف خواجہ اشوک کمار، دیپک، مکیش اور شاہنواز خواجہ نے کہا کہ یونین سیڈ کمپنی ٹنڈوجام نے ضلع بدین اور ٹنڈو والا یار کے مختلف شہروں ماتلی تلہار کڑیو گھنور ٹنڈو محمد خان کے تاجروں کے ساتھ تقریباً تین کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا ہے ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمو ں نے 21 دسمبر کو عوامی تحریک کی جانب سے لاڑکانہ شہر میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم سمیت سندھ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے سازش اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف اعلانیہ احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ اتوار کے روز سندھیانی تحریک کے تاریخی مارچ کے قائدین سمیت سندھیانی تحریک کی 500 بہنوں کے خلاف کیس درج کرنا حکومت کاآ مرانہ اقدام ہے اور ہم حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے 26 میں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھی۔اس موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد انتظامیہ نے ریشم بازار میں غیر قانونی سڑک کٹائی کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام تر سرگرمیاں بند کرادیں۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہوپوتو اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی کی قیادت میں کی گئی مشترکہ کارروائی میں غیرقانونی تعمیراتی کام فوراً روکوا دیے گئے اور ملوث افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر بابر صالح راہوپوتو نے عملے کی نگرانی کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتظامیہ نے شہری انفراسٹرکچر کو غیرقانونی نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ عمل حیدرآباد انتظامیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے خلاف سازش ہے،فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے قسمت اور مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق صرف انہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی قرار داد کی حمایت کرنے سے مسئلہ فلسطین پر پاکستا ن کا تاریخی موقف کمزور پڑے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان سمیت دیگر مسلمان ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے غزہ دشمن منصوبہ کی حمایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ممالک کی حکومتیں غزہ کی حقیقی معنو ں میں مدد نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ : اسرائیل فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے مزید 23 فلسطینیوں کاشہید کردیا۔قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف ہسپتالوں کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ اور خان یونس میں کم از کم 23 افراد شہید ہو گئے ۔شہید ہونے والوں میں زیتون محلے کا 5 رکنی پورا خاندان بھی شامل ہے، جو اسرائیلی حملے میں شہید ہو گیا۔میڈیا ذرائع کاکہناہے کہ خان یونس کے مغربی علاقے میں یو این آر ڈبلیو اے کی عمارت پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، شجاعیہ جنکشن، صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اور درجنوں...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں کے تمام مسئولین اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کا اہتمام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اتحادی جماعتوں کا ایک اجلاس کوئٹہ میں پشتونخواء میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت عبدالرحیم زیارتوال  نے کی۔ اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آنے والے جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کی فضاء آج ظلم، ناانصافی اور آئینی انحراف کے گہرے سائے میں ڈوب چکی ہے۔ اتحادی جماعتوں کے تمام مسئولین اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد...
    NAPIER: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان شے ہوپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی تاریخ میں بھی کئی اعزاز اپنے نام کرلیے۔ شے ہوپ نے نیپئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برق رفتار سنچری مکمل کی اور ریکارڈ قائم کیا لیکن ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نے 69 گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 109 رنز بنایا، جس کی بدولت 34 اوورز میں ٹیم نے 9 وکٹوں پر 247 رنز...
    آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا،محمود اچکزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور زور...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی، لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیِں بے عزت کیا گیا یہ جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں...
    آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسلامی بینکوں کی جانب سے خواتین اسٹاف کے لیے عبایہ لازمی قرار دینے کے خلاف اسٹیٹ بینک کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے صدارتی احکامات نہ ماننے کا معاملہ زیر غور آیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ فیڈرل ٹیکس محتسب کئی ٹیکس معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا قانون میں واضح ہے کہ کن معاملات میں ٹیکس محتسب مداخلت نہیں کرسکتا، کمیٹی نے اپنی سفارشات دے دی ان پر عمل درآمد ہو جائے گا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ اس معاملے...
    چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ونگ، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سی ڈی اے آرڈنینس 1960 اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کی...
    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا  پر پروگرام میں  متنازع بیان دینے  و  کمنٹ کرنے  پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کرکٹر راشد لطیف کے خلاف دو مخلتف شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق راشد لطیف کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر  مینجر لیگل  نے این سی سی آئی کو باقائدہ درخواست دی  اور  موقف اختیار کیا کہ ’انھوں نے سوشل میڈیا پر یوٹیوب  چینل کے ایک پروگرام کے دوران کرکٹر محمد رضوان  کے حوالے سے بیان دیا کہ اگر انھوں نے کسی ملک  کا جھنڈا اٹھا لیا تو اس کو کپتانی سے ہٹا دو گے کیا‘۔ اسی طرح دوسری درخواست میں الزام ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر...
    لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 5 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ فل بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر شامل ہیں۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دیا تھا۔ درخواست میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکریٹریز فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست کے مطابق ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خود مختاری اور بنیادی حقوق کے خلاف...
    امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی جب کہ اس دوران چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ امریکی کانگریس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024ء اور 2025ء میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔...
    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، درخواست گزار یو این ایچ سی آر کے پاس بطور مہاجر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان فنکاروں نے پاکستان سے انخلاء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے، مؤقف اپنایا گیا کہ تین سو سے زائد فنکار درخواست گزار افغان گلوکار ہیں اور اس وقت پشاور میں بطور مہاجر مقیم ہیں، افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بطور گلوکار وہاں رہنا انتہائی خطرناک ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی...
    اسلام آباد میں منگل کے روز اپوزیشن اتحاد ’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور 21 نومبر، جمعہ کو پورے ملک میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا احتجاج میں تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فتح میں چینی ہتیھاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کردیا۔ جبکہ رافیل طیاروں کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ تنازع مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں...
    امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(آئی پی ایس ) امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی، پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا...
    ---فائل فوٹو  پشاور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مہمند میں تعیناتیوں کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔پشاور ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مہمند میں تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ او مہمند میں ہیلتھ ٹیکنالوجسٹ کی بھرتی کا اشتہار 5 فروری کو دیا گیا، اشتہار میں مہمند ڈومیسائل کے حامل افراد کو درخواستیں دینے کا کہا گیا، 33 افراد کو بھرتی کیا گیا تاہم اِن کا تعلق دیگراضلاع سے ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ بھرتی ہونے والوں میں اکثریت نے کوئی ٹیسٹ اور انٹرویو نہیں دیا، درخواست...
    معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہے، ملزم گجرانوالہ سے تعلق رکھتا ہے اور کینیڈا میں بطور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کام کرتا ہے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں لوگ مشتعل ہیں اور وہ اس شخص کے گھر جانا چاہتے تھے لیکن ہم نے انہیں روکا کہ یہ سلسلہ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد بھٹی پی ٹی آئی کا رکن ہے۔ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مثال قائم کریں گے۔ شاہ زیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا...
    پاکستان بھر کے وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار ملک آصف نسوانہ کا کہنا ہے کہ دسمبر 2025 میں لاہور اور کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلا کی ریلی، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سینیئر وکیل منیر اے ملک نے کی جبکہ چیئرمین پاکستان بار کونسل منیر اے ملک،...
    ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز ابوظبی :کوئٹہ کیولری نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ایک بڑا ہدف کھڑا کیا۔ اس اننگز کے ہیرو خواجہ نافع رہے جنہوں نے صرف 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہیں لیام لیونگسٹون (10 گیندوں پر 24 رنز) اور جیسن ہولڈر (10 گیندوں پر 24 رنز) کی جانب سے بھی جارحانہ حمایت ملی۔ناردرن واریئرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں...
    لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جاری نوٹس کے معاملے پر دائر درخواست کو غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف دیئے گئے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کی غیرحاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کو پیش نہ ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے، ڈی جی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ دوران سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے...
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں صنعتی آلودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ کا جدید ڈیجیٹل نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے، ای پی اے نے صوبے بھر میں 7889 صنعتی یونٹس کو ای میپ کیا جبکہ ڈرون سرویلنس کے دوران خلاف ورزی پر 2654 یونٹس کو سیل کیا گیا، ایکو واچ سسٹم کے تحت 949 انسپکٹر لیس انسپکشنز کی گئیں اور قواعد کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 224 ملین روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ادھر بھٹوں کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں سامنے آئیں جہاں 7891 بھٹوں کو جیو ٹیگ کیا...
    لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ جے آئی ٹیز دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کریں گی جبکہ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ان مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسند گرفتار ہیں۔
    ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاح روڈ بنی گالا کے علاقہ میں ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل کردیا گیا ہے ، 2 افراد گرفتار جبکہ 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کارخانے سے 15ہزار لیٹر تیار دودھ ،1200کلو گھی، 2500 کلو سکم ملک پاوڈر اور 5 کلو کیمیکل برآمد ہوا۔ ملاوٹی دودھ اور اجزا کو موقع پر تلف کیا گیا۔ لائن لین کی پابندی نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ وفاق میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو منصب سنبھالے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے وفاق کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا، عوامی رابطہ مہم تیز کی اور سیاسی طور پر بھی خاصے سرگرم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو وفاق کی جانب سے اس فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آئی۔ تاہم طویل تاخیر اور رکاوٹوں کے بعد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی کوشش اور کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیئے۔92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام...
    مشہور پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے کیریئر کے دوران مشکلات کھڑی کرنے کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ دس سال کا ایسا وقت گزارا جس کے دوران میرے کنسرٹ، پروگرامز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے باقاعدہ لوگ بھیجے جاتے تھے تاکہ پروگرام خراب ہو اور پھر آرگنائزر میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتا تھا۔ فرحان سعید نے اس کا الزام کسی فرد واحد پر عائد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر پلیٹ فارمز تک رسائی ملی تب بھی میرا راستہ روکا گیا اور پھر میں نے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔ فرحان سعید...
    کراچی: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے پوڈکاسٹ میں مہمانوں کو بلاکر انکی تذلیل اور شرمندہ کرنے کو گھٹیا ٹرینڈ قرار دے دیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سحر خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے ایسے پوڈکاسٹس اور شوز پر سخت تنقید کی ہے جو مواد کے نام پر لوگوں خصوصاً خواتین، کو شرمندہ کرتے ہیں۔ سحر خان نے لکھا کہ آج کل بہت سے پوڈکاسٹس واقعی پریشان کن ہو چکے ہیں جہاں مہمانوں کو صرف اس لیے بلایا جاتا ہے تاکہ انہیں شرمندہ کیا جائے یا ایسے سوالات پوچھے جائیں جو انہیں بے بس کر دیں۔ مزید پڑھیں: ’گالیاں پڑتی ہیں‘، تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر وردہ ملک کی 15 منٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 27ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ’آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد‘، ’27ویں ترمیم مسترد‘، اور ’عدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے‘۔نامنظور کے نعرے لگائے۔احتجاج میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور ٹی ٹی اے پی کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر اسد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ درخواست میں وزیراعظم اوراسپیکرقومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلیے3رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس صداقت علی خان فل بینچ کے سربراہ مقرر، جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر ممبران ہونگے۔ درخواست کے مطابق ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کااصل اختیارختم کرکے وفاقی آئینی عدالت بنادی گئی ہے، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثرہونے کا اندیشہ ہے، لاہور ہائیکورٹ ستائسویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔ عدالت درخواست کے حتمی فیصلہ تک ترمیم پر عملدرآمد روکے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کیلیے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شیئر کرنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دے دیا امن کی مضبوطی کیلیے 5 بڑے وفاق المدارس نے مساجد اور آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن رہنماؤں کے وفد نے اسلام آباد کی ضلع کچہری پہنچ کر حالیہ دھماکے پر وکلا سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔اپوزیشن رہنماؤں میں محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر، سابق اسپیکر اسد قیصر اور خالد یوسف چوہدری سمیت دیگراپوزیشن وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا سے اظہارِ ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔ امن و امان کا قیام سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سارا دن مخالفین کیخلاف کیسز بنا رہی ہے، ناجائز آئینی ترامیم کر رہی ہے، مگر وکلا نے بتایا اتنے بڑے حادثے کے بعد ہم سے کوئی اظہار ہمدردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی صدارت میں انکے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی اسپیشل برانچ، سول ڈیفنس حکام اور ریسکیو 1122 انچارج نے شرکت کی۔جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لطیف آباد نمبر 10 میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے اور بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ ایل پی جی کا سیزن شروع ہو رہا ہے اور حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں ہونے والا یے واقعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کا بااثر بلڈز مافیا انتظامیہ سے بالا تر ڈالر کی چمک محکمہ ریونیو افسران خیرپور نے قبضہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری کو سرکاری املاک کو قبضہ کرنے کا لائنس دیدیا خیرپور میں قبضہ بلڈز مافیا کا سرغنہ کیخلاف سول سوسائنٹی سراپا احتجاج اگر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو انتظامیہ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان۔ خیرپور کی سول سوسائٹی اور شہریوں نے مریم توپ سے پریس کلب خیرپور تک قبضہ بلڈز مافیا کا سرغنہ عرض محمد جانوری اور شوکت سولنگی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت سرتاج وسان ودیگرنے کی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران نے قبضہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری کو غریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت)رانی پور تھانے کی حدودمیں میں بے امنی پر کنٹرول نہ ہوسکا قومی شاہراہ پر پولیس پکٹ کے سامنے گڈیجی کے رہائشی سے مسلح افرادوں نے موٹر سائیکل موبائل فون نقد رقم چھین کر فرار۔سھتہ برادری کی جانب سے واقعے کے خلاف احتجاج۔پولیس اور جرائم پیشہ افراد آپس میں ملے ہوئے ہیں،مظاہرین۔ تفصیلات کے مطابق رانی پور تھانے کی حدودمیں میں کئی دنوں سے بے امنی عروج پر پولیس بے امنی پر کنٹرول کرنے میں ناکام گڈیجی قومی شاہراہ پر نولکھی نہر کی پل پر پولیس پکٹ کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر رانی پور سے گڈیجی اپنے گھر جانے کے دوران طفیل احمد سھتو سے موٹر سائیکل ،موبائل فون ،نقد رقم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سرائیل جنگ بندی کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک اور سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔اسرائیلی ریاست کی جارحانہ کارروائیاں، بے گناہ فلسطینی شہریوں پر بمباری اور اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنانا بدترین ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔بلال عباس قادری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،اور عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔خط کے متن کے مطابق متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کیخلاف کے ایم سی...
    اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف اگلے جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے، انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز گھڑی باغ...
    آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں، پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ اور بنوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا اور کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں خوارج سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کا مارا جانا امن دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہے۔ بنوں میں ایک اور کارروائی میں بارہ خوارج کے انجام کو پہنچنے پر...
    اسلام آباد :27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے،اس سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا گیا۔ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔  اسی سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرآمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد،27ویں ترمیم مسترد اورعدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے جیسے نعرے درج تھے۔ بتایا گیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے،اس سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا گیا۔تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرآمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد،27ویں ترمیم مسترد اورعدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے جیسے نعرے درج تھے۔بتایا گیا ہے کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف ہو یا کوئی دوسری شخصیت، کسی کی بھی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ٹرولنگ کا مخالف رہا ہوں، کیوں کہ جمہوریت یہی ہے کہ جب آپ کوئی بات کرتے ہیں تو دوسرے کو بھی اپنی رائے دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ صحافیوں کی بھی ٹرولنگ ہو رہی ہے۔ سینیئر صحافی انصار عباسی ان...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرار داد اور اس کے تحت بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینی عوام کے مطالبات اور حقوق پر پورا نہیں اترتی۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کے مطابق غزہ کا کنٹرول ایک بین الاقوامی سرپرستی میں چلا جائےگا جسے فلسطین کے عوام اور تمام مزاحمتی دھڑے قبول نہیں کرتے۔ حماس نے کہاکہ اگر بین الاقوامی فورس کو غزہ کے اندر مزاحمتی دھڑوں کو غیر...
    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی محض مذمت ہی کافی نہیں لہذا قابض صیہونی رژیم کیخلاف عملی اقدامات اٹھانے ہونگے اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ پالیسی جوزپ بورل نے تاکید کی ہی ہے کہ غزہ کی صورتحال "عملی کارروائی" کی متقاضی ہے لہذا اسرائیلی رویے کی محض مذمت سے "کوئی فرق نہیں پڑے گا"۔ غزہ میں خوراک اور امداد کے داخلے پر سخت اسرائیلی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے، جوزپ بورل نے بھوک کے جنگی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کو ''کھلا جرم'' اور ''بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی" قرار دیا اور انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے کچھ...
    پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجدِ اقصی میں قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصی کے صحن میں بار بار دھاوے، نمازیوں کو ہراساں کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مقدس مقامات کی حرمت اور تاریخی حیثیت کا ہر حال میں احترام کیا جانا ضروری ہے، بین الاقوامی قانون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بابراعظم پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین بابر اعظم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی شاندار بیٹنگ نہیں بلکہ میدان میں کیا جانے والا ایک ایسا ردعمل ہے جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے اپنا بیٹ اسٹمپس پر دے مارا۔ اگرچہ یہ لمحہ...
    بھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز مظفر آباد (سب نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ جیت کر پاکستان کا مقام دنیا کے سامنے ہے۔آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی منہ چھپاتا پھر رہا ہے، بھارت کس سے بات کریگا، اب وہ جہاں بھی جاتا ہے لوگ یاد دلاتے ہیں آپ کے 7جہاز گرے تھے،بھارت جنگ بھی ہارا، کشمیر کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی،بند کمروں سے نہیں ،عوام میں بیٹھ کرحکومت چلائیں گے، ایک نہیں دو بار آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیاگیا ، 6ماہ کی حکومت پیپلزپارٹی کیلئے امتحان ہے ، دوبارہ...
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔ دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔ یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔
    —فائل فوٹو مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کروانے پر خاتون نے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے والے ملزم پر بھی مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس کے مطابق دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، فون پر دھمکی دینے والے نے خود کو ملزم کا دوست اور ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دھمکی دی کہ مقدمہ خارج نہ کروایا تو کسی بھی کیس میں گرفتار کریں گے، نجی اسکول کے مالک پر خواتین ٹیچرز کو بلیک میل کر کے زیادتی کا الزام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف 15...
    ---فائل فوٹو  کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔خط کے متن کے مطابق  متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کےخلاف کے ایم سی کارروائی نہیں کر...
    پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 31 سالہ بابر اعظم نے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کے لیے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کی شق 2.2 کی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ یہ شق میچ کے دوران کرکٹ ساز و سامان، کپڑوں، گراؤنڈ کے آلات یا فکسچر کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔ مزید پڑھیں: 2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟ واقعہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلوی حکومت نے سنگین جرائم کے احتساب کے لیے افغان طالبان حکومت کے خلاف نئی پابندیوں کی تجاویز پیش کی ہیں، جن کی ہیومن رائٹس واچ نے بھی حمایت کی ہے۔حکومت نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان کے لیے پابندیوں کے قوانین میں ترامیم زیر غور ہیں، جن کے ذریعے افغانستان کے لیے مخصوص معیار متعارف کرائے جائیں گے اور سفری پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔آسٹریلوی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ مجوزہ ترامیم انسانی حقوق کے مجرم طالبان کے احتساب کی جانب اہم قدم ہیں، کیونکہ طالبان کی خواتین کے بنیادی حقوق پر قدغنیں جرمِ انسانیت اور صنفی ظلم و ستم کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج...
    ---فائل فوٹو  پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے  ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان اور بھکر میں فاسٹ فوڈ اور کیفے کی سیل کی چیکنگ کی گئی، صارفین سے ٹیکس لینے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ افسران نے میرج ہالز اور مارکیز کے ٹیکس اور سیل ریکارڈ کو بھی چیک کیا، 20 بزنس آپریٹرز کا ٹیکس ادائیگی میں خردبرد اور ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد سیل حجم چھپانے کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کیے گئے...
    گزشتہ دنوں جنوبی افریقا نے بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ یہ ٹیسٹ میچ نہ صرف بھارت کی تاریخی شکست بلکہ غیر معیاری پچ اور بھارتی کھلاڑیوں کے جنوبی‎ ‎افریقی کپتان کے لیے کہے گئے تضحیک آمیز الفاط کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ‏ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔ اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو ‏آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی اور لیول 1 کا جرم ہے۔ Most Shameful and...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    آسٹریلوی حکومت نے سنگین جرائم کے احتساب کے لیے طالبان کے خلاف نئی پابندیوں کی تجاویز پیش کر دیں۔ سنگین جرائم میں ملوث افغان طالبان پر آسٹریلیا کی پابندیوں کی تجویز پر ہیومن رائٹس واچ نے حمایت کر دی۔ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان پر پابندیوں کے قوانین میں ترامیم زیر غور ہیں، نئے قوانین میں ترامیم سے افغانستان کے لیے مخصوص معیار متعارف کرائیں گے۔ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ قوانین میں ترامیم کے ذریعے افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔ دوسری جانب آسٹریلوی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم انسانی حقوق کے مجرم طالبان کے احتساب کی جانب اہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر)27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی ہڑتال جیلوں سے قیدیوں کو پیش نہیں کیاگیا‘سائلین پریشان ہیں۔ 27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی جانب سے ٹوکن ہڑتال کی گئی گیارہ بجے کے بعد وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ جیلوں سے قیدیوں سے بھی نہیں لایا گیا۔ سٹی کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی تالے لگا کر بند کردیا گیا وکلا کاکہنا ہے کہ ٹوکن ہڑتال کا سلسلہ22 نومبر تک جاری رہے گا۔ سیف اللہ