2025-09-18@01:10:16 GMT
تلاش کی گنتی: 550

«کہ سنی اتحاد کونسل»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-06-8 سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے سہ فریقی کثیر الجہتی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ جنوبی کوریا ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز شروع ہونے والی ان مشقوں کو شمالی کوریا کی طرف سے لاحق عسکری خطرات کے مقابل 3طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دیا  جا رہا ہے۔ فریڈم ایج نامی یہ مشقیں جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں 19 ستمبر تک جاری رہیں گی۔جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان یانگ سنگ نے بتایا ہے کہ فریڈم ایج’ مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری اور میزائل خطرات کو روکنا ہے ۔ سیول: سہ فریقی مشقوں میں امریکا اور جنوبی کوریا...
      بھارت میں پہلی بار ایک غیرمعمولی صورت حال دیکھنے میں آئی جب ریاست بہار میں بڑی تعداد میں سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے وردی میں سڑکوں پر نکل کر اپنی بنیادی ضروریات اور مراعات کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ مظاہرے کے دوران فوجی اہلکاروں نے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھامے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے بنیادی سہولیات اور مراعات سے محروم چلے آ رہے ہیں، اور اس حوالے سے کئی بار حکومت سے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصان کے بعد صوبائی حکومت اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے متاثرہ کسانوں کی بحالی کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری زراعت سندھ محمد زمان ناریجو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت، جائیکا کے چیف ایڈوائزر ماساہیرو کاوامورا، ھیدی کازو تنی مورا اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور اراضی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت نے بتایا کہ کپاس، تل، سبزیاں اور دیگر فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ تقریباً 4 لاکھ ایکڑ کچے کا علاقہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (PRAC) کے چیئرمین محمد یونس ڈاگھا نے خبردار کیا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025–2030 بیرونی شعبے کو غیر مستحکم اور مقامی صنعتوں کے قبل از وقت زوال کا باعث بن سکتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 29 فیصد بڑھ کر 6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ صرف اگست میں برآمدات میں 12.5 فیصد کمی ہوئی۔ کونسل کے مطابق نئی پالیسی آزاد تجارت کے ایسے ماڈل پر مبنی ہے جو موجودہ عالمی حالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی صنعتوں کو بچانے کے لیے سبسڈیز اور ٹیرف کا سہارا لیتے ہیں، لیکن پاکستان نے 2030 تک اوسط ٹیرف 10.4 فیصد سے...
    ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایک بار جارحیت بند ہو جائے تو اس کے بعد ایران ایک بار پھر مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے والے کا سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے پر احتساب ہونا چاہئے، ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ عباس عراقچی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتا رہے گا، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر ہائی فلڈ کی معلومات بھارت کی جانب سے شیئر ہوئیں، اس کے علاوہ کوئی باقاعدہ معلومات بھارت کی جانب سے شیئر نہیں کی گئی جبکہ سورسز سے کنفرم ہوا کہ سلال ڈیم کے اسپیل ویز کو کھولا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ آج سارا دن ہیجانی کیفیت رہی ، بھارت کی جانب سے کتنے کیوسک پانی آئے گا اس کی کوئی کنفرم اطلاعات نہیں ہیں اور نہ ہی اس کو کنفرم کیا جاسکتا ہے، ہم نے اس کے پیش نظر الرٹ جاری کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا...
      بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تھیان جن میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ترکیہ کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ آئندہ سال چین اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو گہرا کرنا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
    چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز دورۂ چین پر آئے ہوئے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور روس کو اپنی سلامتی اور ترقی کے مفادات کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا چاہیے اور ایک زیادہ ’منصفانہ‘ بین الاقوامی نظام قائم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھنا اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کہا کہ وہ روس پر اگلے 2 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کر سکتے ہیں، اس بات پر منحصر ہے...
    سوات کے علاقے شانگلہ میں سیلابی ریلے سے گاؤں شائی درہ مکمل تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب کے راستے میں آنیوالے گاؤں شائی درہ میں مکانات، مارکیٹ اور لڑکیوں کا واحد پرائمری اسکول بھی سیلاب کی نذر ہوگیا جبکہ رابطہ سڑک تباہ ہونے سے امدادی سامان بھی نہیں پہنچ سکا۔ مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ سیلاب کو 10 روزگزرنے کے باوجود زاہد آباد کے کئی مکانات اور گلیاں اب تک صاف نہیں کی جاسکیں، حکومتی ادارے اور مقامی رضاکار صفائی میں مصروف ہیں۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی دوسری جانب ضلع غذر میں سیلاب کے باعث چٹورکھنڈ اورگاؤں دائن کو ملانے والا پل...
    پولیس افسران و جوان 13 سے 15 اگست تک بغیر آرام کیے مسلسل ڈیوٹی پر رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تمام تقریبات کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد کیا گیا، تمام فورسز، حساس اداروں کے اشتراک سے لاہور کو محفوظ بنایا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس پر بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عرس داتا گنج بخشؒ، یومِ آزادی، چہلم امام حسین علیہ السلام تقریبات بخیر و خوبی مکمل ہو گئیں۔ لاہور پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث تمام تقریبات پُرامن اختتام پذیر ہوئیں۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے...
    بیجنگ: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مارکۂ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان المرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔...
    اسلام آباد؍ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے کئے گئے ''معرکہ حق بنیان مرصوص'' کی کامیابی کے لئے سیاسی، عسکری، سفارتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذوں پر غیر معمولی عزم، بہادری  اور جرأت کا مظاہرہ کرنے اور قومی بیانیے کے ساتھ دشمن کے پراپیگنڈے کو ناکام بناتے ہوئے قومی وقار اور خودمختاری کا بھرپور دفاع کرنے والے سول و فوجی افسران، جوانوں اور شہدائے معرکہ حق کو اعلیٰ سول و فوجی اعزازات عطا  کئے۔ معرکہ حق میںبھارت کو دھول چٹانے پرایوان صدر میں یوم آزادی کے موقع پر  تقریب منعقد کی گئی۔ پروقار تقریب...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کیلئے اقتصادی ترغیب دیے جانے پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتا، اقتصادی ترغیبات اور پابندیاں بہت طاقتور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے روسی صدر ایک معاہدہ کریں گے، میری پابندیوں کی دھمکی شاید پیوٹن کو ملاقات پر آمادہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن سے ملاقات کیلئے اقتصادی ترغیب دیے جانے پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتا، اقتصادی ترغیبات اور پابندیاں بہت طاقتور ہیں۔ پیوٹن سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کو ملاقات کیلئے بلائوں گا، فالو اپ ملاقات کے لیے 3 ممکنہ مقامات کا آپشن...
    ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو معرکہ حق کے دوران اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈز دینے کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے فوجی اور سول اعزازات تقسیم کیے۔ معرکہ حق کے دوران اعلی صحافتی خدمات پر ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔ یاد رہے کہ عامر الیاس رانا کو اس پہلے بھی اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے، انہوں نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جاوید چوہدری کو بھی سال 2023ء میں ستارہ امتیاز...
    سٹی42:  بھارت کے ساتھ چھ مئی کی رات سے دس مئی مئی کی صبح تک ہونے والے معرکہِ حق کے فاتح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  اور چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کو آج یومِ آزادی پر ہلالِ جرات سے نواز کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے ازلی دشمن کی سازش کی پیش بینی کی اور اس سے نمٹنے کا معقول بندوبست کیا، پھر جب دشمن نے چھ  مئی کو رات کے اندھیرے میں نصف شب کے بعد پاکستان کی سویلین مسجدوں اور سویلین گھروں پر بزدلانہ حملے کئے تو فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے اپنے فول پروف کاؤنٹر اوفینسیو سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق میں دشمن کو بھاری  نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق  معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن  کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس  کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔ دلیرانہ فضائی مہارت ،پیشہ وارانہ صلاحیت قربانی،اور ایثار کے جذبے کے اعتراف میں پاک فضائیہ کے سر فروش پائلٹس کو صدرپاکستان کی جانب سے ستارہ جرأت سے نوازاگیا۔ کمیٹی نے وزیراعظم کا نام’’نشان پاکستان‘‘ کیلیے تجویز کیا،لیکن فہرست سے کس نے نکالا۔۔؟ جانیے ونگ کمانڈر...
    معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہلال جرأت‘ سے نواز دیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’نشان امتیاز‘ عطاء کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلال جرأت‘...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ عطا اللہ...
    ---فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے معرکۂ حق میں مسلح افواج اور قوم کی قربانیوں کو قابلِ فخر قرار دے دیا۔ میرے پاس 27ویں آئینی ترمیم کی کوئی تجویز نہیں، اعظم نذیر تارڑستائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بطور وزیر کہہ رہا ہوں اس وقت میرے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں۔ انہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے، آزادی کی حفاظت جرات، نظم و ضبط اور قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا گیا۔ قوم اتحاد، ایمان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو شکست ہوئی اور اس فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم نہ صرف یوم آزادی منا رہی ہے بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت دی اور آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع نصیب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں اور عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں...
    چئیرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،یوم آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے اقدامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ ، ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت اور چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کی قیادت میں معرکہ حق اور یوم آزادی کو شایانِ شان...
    چیف جسٹس اور وزیر خزانہ کی ملاقات، قانون کی حکمرانی کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عدلیہ اور انتظامیہ کے مابین مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی میں بہتری، عدالتی نظام کی جدید کاری، ٹیکس سے متعلق مقدمات کی درجہ بندی کے بارے میں اقدامات کو اجاگر کیا۔ملاقات میں چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے ذریعے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کے احتساب کے حوالے سے سخت تنقید کی اور کہا کہ پچھلے 78 سال میں اس طبقے کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کبھی سوچا ہے کہ بیوروکریٹس کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ پرتگال میں جائیدادوں کی خریداری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لیے یہ بات نئی نہیں تھی، اور نہ ہی انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ اس معاملے پر اتنا شور مچے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب جب رولا پڑ چکا ہے، تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور میں ان کے نام بھی بتاؤں گا جو وہاں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ خواجہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جادید لطیف نے کہاہے کہ اگر سیالکوٹ میں بیورکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تو کسی بھی منتخب نمائندے کا فرض ہے کہ اس کی تحقیقات کروائے اور اس کے پیچھے کھڑا ہو۔ تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیخوپورہ میں اہم ضلع کے انچارج کا کوئی سکینڈل نکل آتا ہے تو یہاں پھر جو معتبر ہیں ، کل کو ان پر بات آئے گی یا نہیں آئے گی؟ کیسے نہیں آئے گی، شریف فیملی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا تھا  بدقسمتی سے جب ان کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہو گی، تو انتظامی معاملات میں یہ کمزوریاں نظر آنا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر  اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارامیئرنہیں آنے دیاگیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے،ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پرکوئی بات کر سکے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اورریاست کی سطح پرعوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی سطح پر عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دار کون ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارا میئر نہیں آنے دیا...
    لاہور کے سرحدی علاقے مناواں میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا، جس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مناواں علاقے کی جند یالہ روڈ پر حساس اداروں نے ایک بھارتی ڈرون کو گرا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ یہ ڈرون ہیگزا کاپٹر ماڈل تھا اور ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ سرویلنس ڈرون بھارت سے آیا تھا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ حساس ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات کے نتیجے میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اس ڈرون کی موجودگی پاکستانی فضائی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا، یہ میرا فرض ہے کہ ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مِس انفارمیشںن سے متعلق وزارتِ اطلاعات...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کی عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ فوری طور پر نافذ العمل فیصلہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے قومی کرکٹر کے خلاف جاری تحقیقات کے نتائج آنے تک رہے گا۔ پی سی بی کے مطابق مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف جاری مجرمانہ تحقیقات کے حوالے سے  پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ مانچسٹر پولیس  پاکستان شا ہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے تمام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کے اپنے فرض اور ذمہ داری کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا...
    اکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلیٰ رہنماؤں بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو واضح الفاظ میں خبردار کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی کو عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق مقدمات میں ریاست کی جانب سے ’’کوئی سمجھوتہ، نرمی یا ڈیل نہیں ہوگی۔‘‘ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو حالیہ ملاقاتوں کے دوران یہ پیغام دیدیا گیا تھا کہ ادارہ ’’9 مئی کے واقعات نظر انداز کرنے یا دفاعی اداروں پر تشدد میں ملوث افراد کو معاف کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی قیادت کو واضح کر دیا گیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کا قانونی عمل بغیر کسی سیاسی سودے بازی کے...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ہونے والا احتجاج کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ۔  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔  اجلاس میں شریک پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو بھر پور طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، احتجاج کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، پشاور میں 5 اگست کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا  رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریلی حیات آباد ٹول پلازے سے شروع ہوگی،جو رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب ن لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، ان کو پتہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ملک میں سرمایہ کاری آ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ جب ن لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، ان کو پتہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، اسٹاک ایکس چینج میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ...
    سندھ حکومت نے یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے جامعات، ادارے، دکان اور گھروں کی سجاوٹ کرنے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی 64 جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ ان میں 30 سرکاری اور 34 نجی جامعات شامل تھیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کو "معرکہ حق" کے عنوان سے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم، ثقافت، کھیل اور ادبی سرگرمیوں کے انعقاد اور نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے پر زور دیا۔...
    فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق تین اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 196 ملزمان کو مختلف مدت کی سزائیں سنائیں، جبکہ 88 کو بری کر دیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ فواد چوہدری کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی کے جج جاوید اقبال نے سنایا۔اس مقدمے میں عدالت نے 108 ملزمان کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی جبکہ 77 افراد کو بری کر دیا گیا۔ سزا پانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اسی لیے اس سال جشنِ آزادی کا تھیم معرکہ حق ہوگا اور تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وفاقی حکومت اور صوبے مل کر14 دن سلیربیٹ کریں گے، جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔کراچی میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اس بار 14 اگست صرف ایک دن تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ یکم سے 14 اگست...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔شیری رحمان نے سابق بھارتی وزیرِ داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، چدم برم کا بیان بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے۔ ہم یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں: سابق بھارتی وزیر...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعتِ اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حقوق مارچ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، مولانا ہدایت الرحمان کو مظفرگڑھ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، حکومت سے گزارش کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان کو راستہ دیں، ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز ہے، پُرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکا جائے، یہ لانگ مارچ جمہوری عمل ہے، آئینی حدود کے دائرے میں ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو جوڑتی ہے، کچھ لوگ غلط...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)چانسلر / گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کے تحت منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ جامعات میں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و جذبے، وقار اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ "معرکہ حق، جشنِ آزادی" محض ایک عنوان نہیں، بلکہ طلبہ و طالبات کو نظریاتی شعور، حب الوطنی اور اتحاد کے پیغام سے جوڑنے کا موقع ہے۔ گورنر سندھ نے وائس چانسلرز پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو...
    دفتر خارجہ میں ایک اجلاس سے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک روابط، بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں کی کوششوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے ایران کیخلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فارن آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد سفارتی اقدامات سمیت میدان کارزار و سفارتکاری کے درمیان ہم آہنگی کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" بھی موجود تھے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے دوران وزارت خارجہ کے تمام اراکین...
    اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی، اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
    فائل فوٹو اسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری کی کوشش پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے، یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے، 1967کی سرحدوں کے مطابق ریاست اور القدس الشریف دارالحکومت ہونا چاہیے۔ فرانس ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کرلے گا، صدر میکرون یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کیا ہے: فرانسیسی صدر اس معاملے پر ان کا کہنا ہے...
    بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں تھائی- کمبوڈیا سرحدی تنازع کے حوالے سے  کہا ہے کہ  تنازع سے مناسب طریقے سے نمٹنا دونوں فریقوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہے۔ چین کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور امید ہے کہ  تھائی لینڈ اور کمبوڈیا بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔ علاقائی ممالک کے مشترکہ مفادات کے لحاظ سے چین نے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے اورکشیدگی کو کم کرنے اور امن مذاکرات کے لیے اپنی تعمیری کوشش کررہا ہے اور  کرتا  رہےگا ۔ Post Views: 2
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں اب گُڈ طالبان کو برداشت نہیں کیا جائے گا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گُڈ طالبان کا خاتمہ کیا جائے۔ پشاور میں منعقدہ صوبائی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیکیورٹی صورتحال اور وفاقی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ صوبے میں کسی بھی قسم کا آپریشن برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آج میں کہہ رہا ہوں کہ گُڈ طالبان موجود ہیں، آج یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گُڈ طالبان کی موجودگی کو ختم کیا جائے اور اس کے بعد کسی بھی ادارے کا نام لے کر کوئی بھی اسلحے کے...
    رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارلیمانی نظام کو ناپید کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے۔ میثاق جمہوریت دوئم لانے کی تجویز، پچھلے معاہدے پر نظرثانی کی جائے رضا ربانی کراچی سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے میثاق... اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو حلف کے لیے ایک شخص کو نامزد کرنے کا خط لکھا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خط کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس وقت ناقابلِ عمل حالات یا وجوہات موجود نہیں تھیں،...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار احسن خان نے خواتین پر سرمایہ کاری کے ذریعے انہیں خودمختار بنانے پر زور دیا۔حال ہی میں احسن خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہم خواتین کو آگے بڑھانے میں انویسٹ نہیں کرتے، عورت کو اتنا خودمختار کردو کہ اسے زندگی کا سب پتا ہو، لیکن خودمختار ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عورت اپنے اصول، ثقافت اور مذہب چھوڑ دے، خاتون کو ہر چیز کی معلومات ہوگی تو وہ زیادہ اچھے طریقے سے چیزوں کو سمجھ سکے گی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی شوہر...
    راولپنڈی(ویب ڈیسک) اینکر پرسن علینہ شگری بھی گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے اور انہیں دستیاب سہولیات دکھانے کے لیے جیل کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علینہ خان کاکہناتھاکہ وزیردفاع خواجہ آصف ان کے پروگرام میں آئے اور کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات دستیاب ہیں، وہ ان سے اور عام قیدی سے بہت بہتر ہیں، میڈیا بیانیہ پر چلنے کی بجائے زمینی حقائق دکھائے۔ان کاکہناتھاکہ ""وزیردفاع نے پورے میڈیا کو للکارا کہ زمینی حقائق دکھائیں،اڈیالہ جانے سے پہلے خواجہ آصف کوبتایا کہ آپ کے کہنے پر میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جا رہی ہوں،لسٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے امکانات ماضی کی نسبت کہیں زیادہ روشن ہو چکے ہیں۔ملائیشیا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی بنیادی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔کوالالمپور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اگرچہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ماضی میں اسی مرحلے پر معاہدے ناکام ہو چکے ہیں، لیکن اس بار امید زیادہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے اگست 2022 کے ایک انٹرویو کلپ کو ایڈٹ کرکے گمراہ کن انداز میں پھیلائی گئی، جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے مومنہ اقبال نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انہیں میڈیا نمائندوں کی متعدد کالز موصول ہوئیں اور وہ اس صورتحال سے حیرت اور پریشانی کا شکار ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی لڑکی سے اس کی صنفی شناخت سے متعلق سوال کرنا نہایت...
    معروف اداکار اور میزبان احسن خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کو اتنا مضبوط اور خود مختار بنانا چاہیئے کہ ان کی مرد کے نہ ہونے کے بعد بھی وہ زندگی باآسانی گزار سکیں۔ اداکار احسن خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی خودمختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سکھایا جانا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود اعتمادی کے ساتھ کریں اور مردوں پر انحصار کیے بغیر اپنے معاملات سنبھالنا سیکھیں۔ احسن خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ انہیں تعلیم، کام، اور روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانا چاہیے۔ انہوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) ایران، عراق، شام جانے والے زائرین کے حوالے سے وفاقی حکومت نےاہم فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2021ء میں متعارف کرائی گئی پالیسی پر تیزی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سالار نظام کو ختم، اسکی جگہ زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم متحرک ہوگا،حج و عمرہ کی طرح اب زیارات مقدسہ کیلئے بھی وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن لازم ہوگی۔ ترجمان مذہبی امور2021ء میں درخواستیں طلب کی گئی تھیں اب تک 585 دستاویزات و کوائف کمپنیز نے مکمل کئے،زیارات گروپس کی رجسٹریشن کیلئے وزارت مذہبی امور نے ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ گروپ یا کمپنی کی رجسٹریشن کیلئے کردار، مالی شفافیت کیساتھ میزبان ملک میں بلیک لسٹ نہ...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ 588 عمارتیں مخدوش اور 51 عمارتیں زیادہ حساس ہیں، عمارتیں بنانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ ناظم آباد، پی ای سی ایچ سوسائٹی میں پورشن مافیا کا راج ہے، متبادل جگہ فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، سندھ میں سسٹم کی حکومت قائم ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ 588 عمارتیں مخدوش اور 51 عمارتیں زیادہ حساس ہیں، عمارتیں...
    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا۔ پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر قومی دفاع یاشار گولر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSSC) کے فریم ورک کے تحت مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی تیاری کے لیے تھی۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس، دوطرفہ تعلقات کو فروغ...
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلے مذمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے، اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری  پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی اُمید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے اُمید...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان  تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ  مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔صحافی نے  چوہدری پرویز سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔صدر مملکت آصف زرداری کو تبدیل کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی کوشش ہے مذاکرات ان ہی قوتوں سے کیے جائیں جو اصل فیصلہ سازی کی پوزیشن میں ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، تاہم پولیس کی جانب سے ناکے پر روکے جانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ہائی کورٹ واضح ہدایات دے چکی ہے کہ ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ لوگ عمران خان سے...
    برکس اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ برکس اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے رکھا...
    چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے پیرس کے الیسی پیلس میں ملاقات کی۔ہفتہ کے روز میکرون نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان کثیر الجہتی کی وکالت اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری جیسے بہت سے اہم امور پر وسیع اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ فرانس بین الاقوامی اقتصادی، مالیاتی اور عالمی گورننس کے شعبوں میں چین کے ساتھ پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے جبکہ ایس بھی سی اے نے غیر قانونی عمارتوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ انتظامی طور پر سندھ حکومت فیل ہوگئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور چیزوں کو ٹھیک کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بے ہنگم تعمیرات 15 سالوں سے عروج پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی طویل عرصے سے حکومت...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فارم 45کی بنیاد پر قائم ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت موجود ہے، یہ فارم 47کی طرح کوئی جعلی حکومت نہیں ہے جسے کوئی آسانی سے گرا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تمام ممبران اسمبلی متحد ہیں اور وزیراعلیٰ پر پورا اعتماد ہے، خیبر پختونخوا کا ہر ایم پی اے عمران خان کا سپاہی ہے اور علی امین کو عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 برسوں سے عوام نے اپوزیشن...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد متعلقہ اقتصادی اور تجارتی پابندیاں اٹھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد فریقین نے حال ہی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا میں اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج کی مخصوص تفصیلات کی تصدیق کی۔اس وقت، فریقین لندن فریم ورک کے متعلقہ نتائج کو نافذ کرنے پر زور دے رہے ہیں. چین قوانین اور ضوابط کے مطابق کنٹرولڈ اشیاء کے برآمدی لائسنس کے لئےاہل درخواستوں کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ امریکہ بھی چین کے خلاف متعدد پابندیاں اٹھا رہا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر زیر بحث ہیں اور اسیررہنما بھی مذاکرات کی تجویز دے رہے ہیں ، اب تجزیہ نگار ثقلین امام نے کہا ہے کہ مذاکرات وہ کرے گا جس کے پاس اختیار ہے، نوازشریف ویسے ہی جرات کا مظاہرہ کرے جیسے انہوں نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کو للکارکے کہا تھا ، آج بھی کہیں کہ عاصم منیر پیچھے ہٹو،ہم حکمران ہیں یا ڈی جی آئی ایس آئی سے کہیں کہ بوریا بسترا بندکرو ،ہم حکمران ہیں۔وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ ثقلین امام نے مزید کہا کہ یاپھر حکومت اپنی مرضی سے ایک ٹرانسفر کرکے دکھا دے تاکہ دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائز ایسوسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری اقبال احمد پنھور نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے پر امن اساتذہ پر تشدد کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی غریب ملازمین کے حقوق پر کسی صورت میں ڈاکا نہیں ڈالنے دیا جائے گایہ بات انھوں نے کراچی میں اساتذہ کے پر امن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے چہرے پر جمہوریت کے نام کا جھوٹا نقاب پہن رکھا ہے پرامن اساتذہ پر تشدد کرکے حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی اور ملک میں آج بھی امریت کا نظام نافذ ہے انھوں نے کہا...
    ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔  واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر...
    بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہی ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پڑ وسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے ۔کابینہ کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران خلیج تعاون کونسل سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ہمسائیوں اور خلیجی ممالک کے ساتھ جامع تعلقات کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ 
    اپنے ایک بیان میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات ہوسکتی ہے کہ ایران کس حد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے، مگر یہ کہنا کہ آپکو یورینیم افزودہ نہیں کرنی چاہیئے، آپکے پاس صفر افزودگی ہونی چاہیئے اور اگر آپ اس سے اتفاق نہیں کرینگے تو ہم آپ پر بمباری کرینگے، یہ جنگل کا قانون ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید کسی بھی حملے کا امکان ختم کرنا ہوگا۔ مجید تخت روانچی نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ثالثوں کی وساطت سے ایران کو بتایا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکی انتظامیہ نے...
    بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کیا کہ سات گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے، بھارت کا بیانیہ جھوٹ کی بنیاد پر تھا اور ہم سچ پر کھڑے تھے۔اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا کا کردار بھی تاریخی ہے، پاکستانی میڈیا کی ساکھ کو پوری دنیا نے تسلیم کیا، آپ نے بیانیے کی جنگ میں دنیا کو بتایا کہ سچ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے میڈیا کے کردار پر فخر ہے، ہم نے شفافیت کے ذریعے دشمن کے پروپیگنڈے کو شکست دی، ہم پر پہلگام کا الزام لگا تو ہم نے ماضی...
    چین اور ایکواڈور کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایکواڈور کے صدر نوبوآ سے ملاقات کی، جو چین میں منعقدہ سمر دیووس فورم میں شرکت کے لیے آئے تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر انداز میں فروغ پا رہے ہیں۔ چین ایکواڈور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق رسمی کارروائی سے قبل جے ایم سی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت احمد علی الصیغ کی سربراہی میں ہوا۔ جے ایم سی نے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور تجارت، بینکنگ، ثقافت، سرمایہ...
      بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 سے 22 جون تک اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 51 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی جامع ترقی کو سراہا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی قرارداد میں چین کے ساتھ دوستی کے متن کو چھٹی مرتبہ شامل کیا گیا ہے اور چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعاون میں نتیجہ خیز نتائج...
    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے اس حملے سے نیتن یاہو کی مدد ہوئی ہے جو فلسطینیوں کو ذبح کر رہے ہیں، غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے اور امریکہ کو اسکی کوئی فکر نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے خبردار کیا کہ مغربی ایشیا میں ایک مکمل جنگ بھارت کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں رہنے والے 16 ملین سے زیادہ ہندوستانیوں کے اقتصادی مفادات کو بھی بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں سے پوچھنا چاہیئے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام ملے۔ اسد الدین اویسی نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا...
    اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ اجلاس سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا۔ نائب وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں شاندار مہمان نوازی پر ترک صدر رجب طیب...
    ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)روسی صد ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے) روسی صدر نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کیلیے مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو مذاکرات میں لچک دکھانی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
    ---فائل فوٹو  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ایران میں جنگ کے باعث صورتحال دیکھ رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر روزِ اول سے کہا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے خود کفیل ہونا چاہیے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو  کے دوران میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں اشیاءخورد و نوش کی کمی نہیں ہونے دے گی، بلوچستان حکومت میں اختلاف نہیں، کابینہ میں تبدیلیاں نہیں ہونے جارہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی ہے، اس پر کمیٹی میں اتفاق رائے پیدا کیا، ہمار احق ہے کہ قانون سازی کریں، عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں اگر کوئی غیر آئینی کام ہوا ہے...
    — فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو ہماری تاریخ کے بہت سارے حادثات ٹل سکتے تھے، دیر آید درست آید، اب یہ ہائبرڈ ماڈل ڈھائی تین سال سے چل رہا ہے جو ملک کےلیے خوش آئند ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب سے شہباز شریف حکومت میں ہیں ان کے فیلڈ مارشل سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ ایران نے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں نے کہہ دیا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے۔ امریکی صدر نے شکوہ کیا کہ ایران نے دو ہفتے پہلے بات کیوں نہیں کی، اب وہ بات کرنا چاہتا ہے جب بات چیت کا وقت گزر گیا۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو کئی سالوں سے ایران سے دھمکیاں مل رہی...
    روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی آئی اے ای اے کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہونے کے مؤقف سے آگاہ ہیں، آگاہ ہیں کہ ایران امریکا کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیر قانونی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے عالمی سلامتی کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ Post Views: 2
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے گمراہ کرنے کا مقصد آپ کو فوکس سے ہٹانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام آیا کہ بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم و ضبط پر معروض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود معاشی طور پر خود کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں معیشت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، حالیہ دنوں میں امریکی سیکرٹری کامرس سے ہونے والی ملاقات میں ٹیرف اور تجارتی امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ملکی صنعت کو...