2025-11-19@05:06:09 GMT
تلاش کی گنتی: 1395

«کے 2 دہشتگرد»:

    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کرتے ہوئے 23 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج خیبر پختونخوا صوبے میں 2 الگ الگ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئی ایس پی آر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد حملہ ناکام خوارج وی نیوز
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن...
    (احمد منصور )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کرروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔  پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔   محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔   ہلاک ہونے...
    ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتن الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فتن الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتن الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 4 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک کئے گئے 4 خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ...
    خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج  مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خارجی دہشت گرد کے فتنۃ الخوارج  کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج  مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ’میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا۔ خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ہم...
    خوارجی کمانڈر نوجوانوں کو بدکاری کی طرف دھکیلتے ہیں،خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خارجی دہشت گرد کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتن الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتن الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔خارجی دہشت گرد...
    خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے.میں کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔دہشت گردی کا کہنا تھا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔دہشت گرد احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، وہ نوجوانوں کی ذہن سازی...
    خارجی دہشتگرد احسان اللہ ولد عبدالجنان نے انکشاف کیا ہے کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر افواج پاکستان کے خلاف ذہن سازی کرتے ہیں اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ احسان اللہ نے بتایا کہ وہ کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔ احسان اللہ نے کہا کہ خوارج نے بکتر بند گاڑی اور ٹینک کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر حملے سمیت متعدد کارروائیاں کیں اور نوجوانوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بدفعلی جیسے گناہ کی طرف بھی دھکیلتے رہے۔ خوارج نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ پاک فوج کافر ہے، حالانکہ حقیقت میں خود خوارج کافر اور مرتد ہیں۔ مزید...
    لوئر دیر (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیر اعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی خودساختہ شروع کی گئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے این او سی نہیں مل رہا ہے اور وفاق ہمارے 3 ہزار ارب روپے بھی نہیں دے رہا ہے۔ لوئردیر میں 41 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپی کے سستی بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، بانی نے جو منصوبے شروع کیے تھے، اس پر فخر ہے اور ان کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی نہیں مل رہے ہیں، جس کی وجہ...
    پشاور(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما و گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں ہر دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہوتے ہیں۔اپنے بیان میں گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملے کو سکیورٹی فورسز نے بہترین صلاحیت سے ناکام بنایا، اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں بھی افغان باشندے ملوث ہیں، پاکستان نے برسوں افغان باشندوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔انہوں نے کہا کہ قطر اور ترکیہ میں افغانستان کے خلاف شواہد پیش کیے، پاکستان اس قسم کی افغان دہشت گردی مزید برداشت نہیں کر سکتا، بھارت کو چار دن میں منہ توڑ جواب...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کر لئے۔دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/ فتنہ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ  ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم افغانستان اور باجوڑ کے نواگئی کیلئے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف نے اسے ٹیلی گرام ایپلیکیشن کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، افغان سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کرنے والے عناصر کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ افغانستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے، اس سے قبل ہم غلط فہمی میں رہے، تاہم اب ایسے نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں مذاکرات کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، شواہد مل گئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو معرکہ حق میں جو سبق ملا ہے اس کے بعد وہ پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرےگا، تاہم پاکستان کسی بھی...
    ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری، کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علم و انصاف پر حملہ کرنیوالے دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افعانسان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، یہ جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ برادر اسلامی ملک کے وقار کو بھی مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفرکردار...
    کولاج بشکریہ سوشل میڈیا  جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پر دھماکے میں ملوث خودکش بمبار کے معاون فتنہ الخوارج، ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔حکومتِ پاکستان کے مطابق انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں دھماکے میں ملوث پورا سیل پکڑا جا چکا ہے، دورانِ تفتیش خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللّٰہ عرف ’شینا‘ نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کمانڈر سعید الرحمن عرف ’داد اللّٰہ‘ نے ٹیلی گرام ایپ پر رابطہ کرکے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔حکام کے مطابق خودکش بمبار افغانستان سے پاکستان پہنچا تو اسے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا گیا۔ داداللّٰہ کی ہدایت پر اس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جوڈیشل کمپلیکس جی-11 پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔تفتیش کے دوران ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کے کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ نے اسے ٹیلیگرام کے ذریعے رابطہ کرکے اسلام آباد میں حملہ کروانے کی ہدایت دی تھی۔ ساجد اللہ نے بتایا کہ داداللہ نے خودکش بمبار عثمان عرف قاری کی تصاویر بھیجی تھیں اور اسے پاکستان میں پہنچانے کا کام سونپا تھا۔خودکش بمبار...
    اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت میں کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔ دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم...
    ابراہیم عابدی کی بیوی خود ایک معلمہ ہیں اور بچوں کو قرآن کی تلاوت سکھاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکے شوہر نے ریٹائر ہونے سے قبل بائیکلہ کے ایک کالج میں 35 سال تک بطور پروفیسر کام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار بم دھماکہ کی جاری تحقیقات کے درمیان، دھماکے سے منسلک مواد کے معاملے میں ہریانہ کے فرید آباد سے گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد میں سے ایک مولوی حافظ محمد اشتیاق کے اہل خانہ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے کہ وہ "بے قصور" ہیں۔ محمد اشتیاق نوح ضلع کے سنگار گاؤں کے رہنے والے ہیں، فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی کیمپس کی مسجد میں امام جماعت کے طور پر خدمات انجام دیتے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے اور اس کے پیچھے بھارت بھی ہے۔ ہم ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں خواجہ آصف نے بتایا کہ چند روز قبل ہوئے حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور حالیہ اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا افغانستان کو آگاہ کیا مگر کابل ذمہ داری قبول نہیں کرتا، یہ واقعہ پوری دنیا کے سامنے ثبوت ہے کہ افغانستان...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کی کارروائیاں افسوسناک ہیں، پاک فوج کی بر وقت رد عمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا۔ عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ ساری قوم افواج پاکستان کو دلیرانہ اقدام پرخراج تحسین پیش کرتی ہے، پس پردہ بھارتی لابی کی شرانگیزکاروائیاں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سپہ سالارفیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیرکی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دے گی،پاکستان دنیا بھرمیں روزبروز ممتازحیثیت حاصل کررہا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ کرکےملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  وفاقی وزیر نے کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد دھماکے کے حملہ آور افغان شہری تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال’کیا افغانستان کے اندرکارروائی کی جائے گی‘کے جواب میں محسن نقوی نے کہاکہ اس پر اب حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے،یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ ہم پر حملے کریں اور ہم چپ بیٹھ جائیں۔ مزید :
    —فائل فوٹو مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا...
    پشاور (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے...
    سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑنے کے امکان کے بعد حکومتِ پاکستان کی یقین دہانیوں پر اپنا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سری لنکن ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی کی درخواست کی تھی، تاہم وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو دورہ جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی پاکستانی عوام، شائقینِ کرکٹ اور مختلف سیاسی شخصیات نے سری لنکا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کون کس پارٹی سے ہے‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں‘ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ پالیسی اپنائی جائے‘ ہماری کوشش امن کیلئے ہے‘ بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کیساتھ ملکر فیصلے ہوں گے تو دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔ خیبر پی کے اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور پچھلے 20 سال سے صوبے کو کھا رہا ہے۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو برا لگتا...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بھارت اور افغان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج میں کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ کی جانیں بچائی۔ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی...
    افغانستان سے آمد ورفت کم ہوگی تو پاکستان میں دہشتگردی بھی کم ہوگی، خواجہ آصف کا تجارت بند کرنے کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان نائب وزیراعظم برائیاقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونی چاہیے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آجاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکیے، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں...
    ذوالفقار حمید نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔ آئی...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دو ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کہ علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں جو ریاست مخالف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ان کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار...
    دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے ، افغان طالبان کی...
     وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کا پائیدار اور مستقل حل نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم بار بار امن کی بات کرتے ہیں، جو بعض لوگوں کو پسند نہیں آتی، مگر امن تب ہی ممکن ہے جب دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ ’سیاسی لوگوں کو ساتھ بیٹھا کر پالیسی بنائی جائے جس پر عملدرآمد ہو گا تو حل بھی نکلے گااور سب کو قابل قبول ہو گی۔ وہ پالیسی نہ بنائی جائے جس کے 3 سال بعد ہمیں بتایا جائے کہ جی! دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے۔...
    ویب ڈیسک: وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں کبھی بھی پاکستان کے اس خطرے سے نمٹنے کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ اسلام آباد میں 2 روزہ انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کا ذکر بھی کیا۔  انہوں نے کہا کہ ’میں واضح کر دوں، یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو کبھی بھی لرزا براندام یا کمزور نہیں کر سکتیں کہ ہم اس خطرے (دہشتگردی) سے نمٹیں‘۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے  انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ حملے ہمیں کمزور نہیں...
    کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
    —فائل فوٹو وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ افعانستان کے بارڈر پر دہشت گرد پوسٹس چھوڑ کر بھاگ گئے۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی، یہ پراکسی وار ہمارے لیے مسئلہ ہی کوئی نہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج سے پاک فوج نے 500 سے زائد طلبہ کو بازیاب کیا، وانا میں طلبہ کو ریسکیو کیا وہ ایک تاریخی آپریشن تھا۔ پاک فوج نے ایک ایسا آپریشن کیا جو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کوئی بڑا نقصان ہو جاتا تو یہ اے پی ایس سے 10 گنا بڑا ہوتا۔ان کا یہ...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانہ میں کیڈٹ کالج پر افغان خوارج کے دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ تمام طلبا اور عملہ محفوظ ہیں جبکہ حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود آپریشن کی نگرانی کی اور موقع پر موجود کمانڈرز کو ہدایت دی کہ یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، ان میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟ آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق 10 نومبر کو پانچ افغان خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے، افغان طالبان کی پناہ گاہوں سے دہشت گرد ہمارے خلاف مسلسل حملے کر رہے ہیں، حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ...
    پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ’جلمود اول‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیلا میں پاک فوج اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدارتی گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’جلمود اول‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ یہ مشق ہاسٹیج ریسکیو آپریشنز (یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی) پر مرکوز تھی، جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور یو اے ای صدارتی گارڈز کے دستوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر...
    پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ دھماکے میں شہید ہوئے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہیں مگر وہ مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگی۔ دہشتگردی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشتگردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام نے کیڈٹ کالج وانا پر فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد دراصل پشتون اور قبائلی نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے نکالا اور معصوم انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مقامی افراد فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم…...
    سٹی42: کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےبزدلانہ حملہ  کیخلاف طلبہ کےحوصلے بلند ہیں۔ کالج کی عمارت سے باہر آ جانے کے بعد ان سٹوڈنٹس نے بتایا کہ  دہشتگرد ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔ ہم پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں کہ تعلیم مکمل کر کے اچھے شہری بنیں گے۔ کیڈٹ کالج وانا کے  ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ میں 12ویں جماعت کا طالبعلم اور  وزیرستان کے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمارے لیے یہ  کیڈٹ  کالج بنایا ہے تاکہ ہمیں تعلیم، امن اور ترقی مل سکے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی اس ہونہار طالب علم نے بتایا کہ   یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ...
    کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں  پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔  پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی آج  وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد  کالج میں موجود تھے۔  بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی...
    خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے کے بعد تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفظات ریسکیو کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب آپریشن جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آخری خارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا، تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل کالج کی عمارت سے ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں۔واقعے کی تحقیقات...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشتگرد شکست کھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی انہوں نے کہاکہ افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، یہ ممکن نہیں کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر یہاں حملے ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تاہم دہشتگردی کے پیچھے موجود عناصر تک...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے اور وہ تمام سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کے موضوع پر سیاست نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ pic.twitter.com/DD1a5yUFee — PTI (@PTIofficial) November 11, 2025 بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں اور عدالتی اداروں کو نشانہ بنایا، اور جہاں بھی دھماکہ ہوگا اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
    کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا یے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ  10 نومبر کو افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا تھا، معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے، نا...
    خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکا کیا گیا۔ کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج pic.twitter.com/5dWIWkOo9j — abid hameed (@abidhameed8) November 11, 2025 واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا،...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے اور مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جدید اور تباہ کن اسلحے تک رسائی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ سلامتی کونسل میں غیر قانونی چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ داعش خراسان، تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ: علاقائی تخفیف اسلحہ سمیت پاکستان کی 4 اہم قراردادیں منظور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ان تنظیموں کو خطے کے ایک تخریبی عنصر...
    فائل فوٹو پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروپس کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو خطے کے ایک بڑے تخریبی کردار کی مالی و عملی مدد حاصل ہے، پاکستان کو افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر گہری تشویش ہے۔عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی سےروکنے کے لیے اقدامات کرے، عالمی برادری افغان عبوری حکام کو اپنی ذمہ داریوں...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا کیڈیٹ کالج پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے کالج کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کے شر انگیز منصوبے ناکام بنا دیے۔ بیان کے مطابق شدت پسندی میں ملوث دہشتگردوں نے دھماکا خیز گاڑی کے ذریعے مرکزی گیٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوا اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے (شوال) ضلع شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیراعظم کی جانب سے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔  مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا   انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم...
    پشاور: پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ (سلیمان خیل) میں سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کر لی گئی جس پر عوام نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں سلیمان خیل کی سب سے بڑی جامع مسجد کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا، فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے مسجد کی دوبارہ مرمت و تزئین مکمل کر لی۔ مسجد کے اندر قالین، انورٹر، پنکھے اور سولر سسٹم سمیت تمام اشیاء دوبارہ نصب کی گئیں۔ مسجد کی بحالی کے بعد تمام تر ضروری سہولیات فعال کر دی گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کرنے پر مقامی لوگوں نے بھرپور اظہارِ تشکر کیا۔ عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-5 اسلام آباد(آن لائن)افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے۔30ستمبر 2025ء کو فرنٹیرکورہیڈکوارٹر(نارتھ)کوئٹہ پر خودکش حملہ میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا‘فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر(نارتھ)حملہ میں 8شہری شہید اور 40زخمی ہوئے تھے‘حملہ فتنہ الخوارج کے افغان دہشت گردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی پوری خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ خبر ایجنسی
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد اپنے ردِعمل میں واضح کیا ہے کہ طے شدہ مدت گزر جانے کے باوجود افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے ترکیہ اور قطر کی مخلصانہ ثالثی اور مثبت کردار کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان نے ہر موقع پر غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب میں دفعہ 144...
    افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے۔ 30 ستمبر 2025 کو فرنٹیرکورہیڈکوارٹر (نارتھ) کوئٹہ پر خودکش حملہ میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشتگرد نکلا.سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کےافغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا، کوئٹہ، ایف سی ہیڈکوارٹر(نارتھ) حملہ میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ ایف سی ہیڈکوارٹرنارتھ (کوئٹہ) پرحملہفتنہ الخوارج کے افغان دہشت گردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پوری خطہ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔
    سٹی42:  پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک  آگیا ہے۔   پاکستان اپنے اصولی موقوف پر قائم ہے کہ افغانستان کی زمین سے ہونے والی دہشت گردی کو کنترول کرنے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔  پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی کرنے پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔ یہ واضح نہیں کہ آج سے آگے مذاکرات کا مستقبل کیا ہو گا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی وزیراطلاعات عطاء تاڑر  نے پاکستان کا سرکاری مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا،    افغان طالبان کی حکومت دوحہ امن معاہدے2021 میں کئےاپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہی ہے۔پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ...
    اے این پی کے سربراہ کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے کے وزيراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پچھلے 12 سال سے ایک کمپرومائزڈ صورتحال سے گزر رہا ہے، صوبے ميں دہشتگردی، بدامنی اور طالبانائزیشن ہے، صوبے کے وزيراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں...
    بنوں (نیوزڈیسک) تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس اور قانون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد اب تک چار مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ چوتھے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گارڈن پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والے مقدمہ نمبر 457/2025 کے مطابق، ڈمپر کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں یہ کیس ڈمپر کے مالک امیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات 147، 148، 149، 427 اور 453 شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ 20 سے 25 نامعلوم افراد کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کی تاریخ 6 نومبر اور وقت رات ساڑھے...
    ویب ڈیسک:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا۔  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے، اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔  خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی   اس سے قبل  پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا، طویل اور...
    انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جن میں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا جس کی سماعت اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت کی بارہا طلبی کے باوجود کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری مسلسل غیر حاضری پر جج نے گرفتار کرنے کا حکم دیتے...
      اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جن میں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت دیگر شامل ہیں۔ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کی، تاہم بار بار طلبی کے باوجود کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ مسلسل غیرحاضری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے جج نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ افراد کو 11 نومبر تک عدالت میں پیش کیا جائے، بعد ازاں...
    بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ تعلقات میں مسلسل بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوجود ان کی ذاتی اور پاکستان کی کوششوں کے، تعلقات میں بہتری نہیں آ سکی۔ ’افغانستان میں چائے کا کپ مہنگا پڑا‘ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اتنی زیادہ کوششیں کر رہے تھے کہ ہم وہاں صرف ایک کپ چائے کے لیے گئے لیکن وہ کپ چائے ہمارے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ اس کے نتیجے میں 35 سے 40 ہزار طالبان واپس آئے اور پچھلی حکومت نے 100 ایسے مجرموں کو رہا کیا جنہوں نے سوات میں پاکستانی پرچم...
    قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی: قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، یہ دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی...
    لاہور میں جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھے اور کتے کے گوشت، جعلی دودھ اور پلاسٹک کے چاول فروخت، حقیقت کیا ہے؟ ڈی جی فوڈ اتھارٹی  محمد عاصم جاوید کے مطابق غذائی دہشتگردوں کے خلاف اب تک لاہور میں 607 مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔ نقلی دودھ بیچنے والوں کے خلاف مذکورہ آپریشن ڈھائی ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں دودھ کی پیداوار کتنی، پروڈکشن کے لحاظ سے دنیا میں نمبر کونسا؟ فوڈ اتھارٹی نے 15 لاکھ لیٹر جعلی دودھ تلف کیا، 400 کے قریب جعلی دودھ بنانی والی فیکٹریوں کو سیل کیا اور 150 کے قریب ان گاڑیوں کو ضبط کیا جو غیرمعیاری دودھ مارکیٹ میں...
    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، ایشام میںمارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری قاسم شامل ہے ٹانک میںخفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران خارجی افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ ماراگیا، آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-5 باجوڑ(مانیٹر نگ ڈ یسک) خیبر پختونخوا کے ضلع  باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشت گرد ضیا الدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی   اور جے یوآئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل   تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ضیا الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا۔ طالبان کے اقتدار میں...
    فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں،  ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارا گیا ایک خارجی دہشتگرد قاسم افغان شہری نکلا، وہ افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی...
    فائل فوٹو  باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کوثر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا، دہشتگرد ضیاءالدین متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔دہشتگرد پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کےمولانا خان زیب، ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا، دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید...
    رینجرز نے کنواری کالونی، منگھوپیر روڈ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان خوارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے اور علاقے کے شہریوں کے موبائل نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے جن پر وہ بھتہ وصولی کی کالیں کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے فتنۃ الخوارج کی نام نہاد شریعت کا پول کھل گیا، کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ طلب مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور زمینوں پر قبضے (لینڈ گریبنگ) میں...
    افغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں۔ وزیرِ دفاع نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان سے متعلق جامع حکمتِ عملی پر قومی اتفاقِ رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-10 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، یہی واحد حل ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ کسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ اس وقت تمام عمل، حتی کہ...
    افغانستان کے ساتھ حالیہ سیکیورٹی مذاکرات اور سرحدی رابطوں کے حساس مرحلے میں پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کی کارروائی اور سیکیورٹی اقدامات ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، اور تھانے میں موجود تمام ملزمان کو حفاظتی اقدام کے طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔ دہشتگردی کے تناظر میں واقعہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے سندھ ریپبلکن آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کی گئی، جس کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے ناموں سے ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے...
    فرانس میں 20 سالہ افغان شہری کو دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم پر دہشتگرد تنظیم میں شمولیت اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ ملزم کو گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی یونٹ کے مطابق گرفتار نوجوان واضح طور پر جہادی نظریات کا حامی تھا اور اس پر داعش خراسان گروپ سے رابطے کا شبہ ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم...
    لیون (ویب ڈیسک)فرانس میں سیکیورٹی اداروں نے 20 سالہ افغان شہری کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔فرانسیسی انسداد دہشت گردی پراسیکیوشن (PNAT) کے مطابق ملزم پر دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اسے گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم جہادی نظریات کا حامی ہے اور داعش خراسان سے رابطے میں تھا۔وہ تنظیم کی مالی امداد کے علاوہ اس کی پروپیگنڈا ویڈیوز کا ترجمہ اور سوشل میڈیا پر تشہیر میں بھی ملوث تھا۔فرانسیسی اخبار لی پاریزین کی رپورٹ کے مطابق ملزم کئی سال قبل افغانستان سے فرانس آیا تھا اور گرفتاری...
    امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہیلووین کے موقع پر ایک پُرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی این این کے مطابق گرفتار...
    مشی گن (ویب ڈیسک)داعش سے منسلک چیٹ گروپ میں نوجوان امریکا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے...
    انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ”انڈیا ٹوڈے“ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک...
    محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ کر چکا تھا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی اور 3 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔