2025-05-12@21:28:13 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«گوادر سٹی»:

    سرفراز بگٹی نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی جانب سے صوبائی حکومت کو بندرگاہ کی آمدنی سے حصہ نہ دینے سے متعلق انکشاف پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی جانب سے صوبائی حکومت کو بندرگاہ کی آمدنی سے حصہ نہ دینے سے متعلق انکشاف پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ یہ معاملہ بلوچستان اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں سامنے آیا، جہاں پیش کیے گئے ایک خط میں بتایا گیا کہ گوادر پورٹ، جو بین الاقوامی سطح پر اقتصادی اہمیت کی حامل ہے، سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کوئی حصہ صوبہ بلوچستان کو نہیں دیا جا رہا۔ خط کے مطابق بندرگاہ کا انتظام چین...
    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور مٹی کے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ منگھو پیر کے علاقے میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کے باشندوں کو کچھ راحت ملی۔ مزید پڑھیں: اندرون سندھ، تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کی تباہی، 2 افراد ہلاک، متعدد علاقے متاثر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ مٹی کے طوفان نے شہر بھر میں کم از کم چند گھنٹوں کے لئے گرمی کا زور توڑ دیا۔ منگھو پیر اور صائمہ عربین ولاز کے قریب ہلکی بارش نے موسم کو...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے حکومت بلوچستان کو کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ سے حاصل آمدنی میں بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ کا آپریشنل انتظام چین کی کمپنی کے پاس ہے۔  مراسلے کے متن کے  مطابق  بندرگاہ کے 2   آپریٹنگ ادارے گوادر  پورٹ اتھارٹی کو 9، 9 فیصد آمدنی دے رہے ہیں، ایک ادارہ اپنی آمدنی کا 15 فیصد گوادر پورٹ اتھارٹی کو دے رہا ہے ۔  لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا احتجاج، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز...
    شیری رحمٰن — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ، ڈرانے دھمکانے، صحافیوں پر تشدد جیسے ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہوا ہے۔شیری رحمٰن نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن ہمیں صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کو درپیش چیلنجز پر غور کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ صحافی کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے گرفتار کر لیاکراچی پاکستان کے سوشل میڈیا پر نجی چینل کے سابق... ان کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کا جمہوری عمل، معاشرے کی...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق بالنگ کوچ وسیم اکرم نے بالی ووڈ اداکار و فرنچائز مالک شاہ رخ خان سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔ پاکستان کے سابق لیجنڈ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق بولنگ کوچ وسیم اکرم نے ایک انوکھا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ 2012 آئی پی ایل ایڈیشن کے دوران شاہ رخ خان نے محض ایک گھنٹے میں پرائیویٹ جہاز کا انتظام کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ناک آؤٹ میچ سے قبل بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو لے جانیوالی فلائٹ میں کھلاڑی تھک جائیں گے، کل پہنچیں گے، پرسوں میچ ہے، اگر پرائیوٹ جہاز...
    ٹیرف کے باعث قیمتوں میں اضافے سے قبل بھارت میں آئی فون کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے  گزشتہ ایک ماہ میں 6 کارگو جیٹ چارٹر کرکے تقریباً 15 لاکھ آئی فون بھارت سے امریکا بھیجے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل مذکورہ آئی فونز کو امریکی صارفین کے ہاتھ میں دیکھنا چاہتا ہے اس سے پہلے کہ محصولات قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں، اس ضمن میں بھارت سے تقریباً 600 ٹن وزنی کارگو بذریعہ ہوائی جہاز بھارت سے امریکا بھیجے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف کے اثرات، پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے اوپر جانے کا خدشہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔ بھارت کے میچز دبئی میں ہونے پر اور میگا ایونٹ جیتنے کی تنقید پر سابق کپتان سنیل گواسکر مخلتلف تاویلیں پیش کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کی وجہ صرف ہوم ایڈانٹج ہے تو پھر انگلینڈ نے 4 ون ڈے ورلڈکپ اور 3...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ گواسکر نے پاکستان کی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھارت کی بی ٹیم سے بھی مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔ سنیل گواسکر نے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارت کی بی ٹیم کو شکست دینا بھی آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی بیٹنگ لائن اَپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز میں میچ جیتنے کی صلاحیت نظر نہیں آ رہی، انہوں نے پاکستان میں...
    پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بہتر نتائج کے حصول کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اسے صحیح طریقے سے چننے اور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ گلیسپی نے بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل دیا جس میں گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم شاید بھارت کی بی ٹیم سے بھی ہار جائے۔ گلیسپی نے اسے بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان صحیح کھلاڑیوں کا...
    سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ختم ہوتے برابری کے مقابلوں کے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی دوسرے درجے کی ٹیم بھی ایک روزہ فارمیٹ میں پاکستان کو باآسانی ہرا سکتی ہے۔ سنیل گواسکر کی جانب سے یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست بعد سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت برابر کے حریف نہیں رہے جس کی وجہ پاکستان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا نہ...
    آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسگر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گواسکر کی بھارتی بی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست دینے کی بات درست نہیں ہے، پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے اور ان پر محنت کرے تو وہ کسی ٹیم کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ گلیسپی کا کہنا تھا کہ اگر بورڈ نتائج چاہتا ہے تو صحیح لوگوں کوصحیح کام پر لگایا جائے، کوچز کو موقع دیا جائے تاکہ اچھے نتائج آسکیں ورنہ نتیجہ ایسا ہی رہےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، بس اس کو پک کرنے اور سپورٹ کرنے کی ضرورت...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔ سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے ناقدین پر طنز کیا کہ لوگوں کو شکایت کرنے سے روکنے کیلئے بھارت کو دبئی میں ہوٹلوں کو تبدیل کرنا چاہیے تھا، اس موقع پر لیجنڈری سنیل گواسکر نے سابق انگلش کرکٹرز و کمنٹیٹرز پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپکو...
    گوادر (آن لائن) گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کے مختلف ٹیموں کا مشق کرایا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے )کی قیادت میں مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، پی اےاے حکام کے مطابق گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی ہنگامی انخلا کی مشق کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے ۔ جو ایئرپورٹ کی سیکورٹی اور حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ حکام کے مطابق اس مشق کی قیادت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کی جس میں اہم ہوا بازی کے اداروں نے بھی حصہ لیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے کے حکام کے مطابق اس مشترکہ...
    گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر کشمیر ڈے کی مناسبت سے ڈی آئی جی افس سے سید ظہور شاہ ہاشمی یاد گار چوک تک ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سرکاری اور پرائیوٹ اسکول و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے پلے کارڈز ، بینرز ، قومی پرچم سمیت کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری سول سو سائٹی گوادر کے چیئرمین محمد جان،ایڈووکیٹ شبیر احمد رند نے ریلی کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں کشمیریوں کے...
    گوادر،آل پارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات ہورہے ہیں جو کامیاب رہے
    گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر میں جاری آل پارٹیز کو 47 واں روز مکمل۔ 47 ویں دن آل پارٹیز اتحاد گوادر اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذکرات کامیاب ہوا۔ دھرنے کے شرکانے ضلعی انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ انتظامیہ اور آل پارٹیز کے درمیان 7 نکات پر کامیاب معاہدے کی کاپی پر دونوں فریقوں کے درمیان دستخط کیے۔آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے رمضان المبارک تک احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ مذکرات میں گوادر کے علاقائی معتبرین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر شکور ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری، ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، ایس ڈی او کیسکو شگراللہ بلوچ،جی ڈی اے کے انجینئرز عبدالرزاق اور نادر بلوچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
    گوادر (نمائندہ جسارت) سول سوسائٹی گوادر کے صدر محمد جان بلوچ، جنرل سیکرٹری محمد عارف، فنانس سیکرٹری کامریڈ محمد حنیف اوراعجاز دشتی و دیگر نے گوادر پریس کلب گوادر کے محمد اسماعیل بلوچ ہال میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہاکہ سول سوسائٹی شہر کا اہم ترین اسٹک ہولڈر ہے۔ ہم تعلیم، صحت، اسپورٹس سمیت ہر شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں گوادر کے نوجوان جو تعلیم یافتہ ہیں وہ بے روزگار ہیں گریجویٹ نوجوان چوکیدار کے لئے درخواستیں دے رہا ہے۔ محکمہ صحت کی آسامیوں پر مقامی قابل اور تجربہ کار اور میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ اسپتال میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔ اسپتال کی ٹیکنیکل آسامیوں کو اسپتال میں کام کرنے...
    گوادر،سول سوسائٹی کے صدر محمد جان بلوچ ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں
    فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے گارڈن سے دو بچوں کے اغوا سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ سراغ رساں کتے حیدرآباد سے منگوائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید کہنا کہ علاقے کے گھروں اور زیرتعمیر پروجیکٹس کی تلاشی لی جائے گی۔ انہوں نے کہا علاقے کی دوبارہ جیو فینسنگ کرائی گئی ہے۔ سینئر پولیس افسر کے مطابق بچوں کے زیر استعمال کپڑے اور جوتے بھی منگوالیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا امید ہے کہ جلد بچوں کو بحفاظت بازیاب کروالیں گے، پولیس کی ٹیمیں دن رات اس کیس پر کام کر رہی ہیں۔
    ٹھہر جائیں، موسم خوشگوار ہونے دیں، حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم نہ کرنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بات چیت ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کہتے ہیں کہ کچھ دن ٹھہر جائیں، موسم خوشگوار ہونے دیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ وہ 5 دن انتظار نہیں کرسکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں اب بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہے، ہماری اپیل ہو گی کہ وہ اس امر...
    بھارت کے سابق کرکٹرسنیل گواسکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے میدانوں پر کھیلنے کا خاطر خواہ فائدہ ہوگا، اس ٹورنامنٹ کے لیے میزبان ملک پاکستان کو فیورٹ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ اپنے وطن میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2023ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، بھارت فائنل میں ہار گیا مگر اس سے پہلے ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے مسلسل 10 میچز جیت کر اپنی...
    بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا نام بتا کر بھارتی فینز کو مرچیں لگادیں۔ اسٹار اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر سینل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے فیورٹ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ اس کی بنیادی وجہ ہوم گراؤںڈ کا ایڈوانٹیج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ اپنے سابق کرکٹر کی زبان سے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر انہیں بھارتی فینز کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے جبکہ کچھ نے انہیں شدید ٹرول کیا ہے۔ پاکستان سال 2017 کے چیمپئینز ٹرافی...
    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی تاکہ بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کا عمل موثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ یکم جنوری 2025 سے نافذ کرنے کی ہدایت دی اور پاور ڈویژن کو نیپرا سے پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں...
    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دے دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جہاں فیصلہ کیا گیا کہ ری بیسنگ کے لیے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔ اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ای سی سی نے ٹیرف کی...
    سٹی 42 : ای سی سی نے گوادر پورٹ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ای سی سی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کے حوالے سے پاور ڈویژن نے سمری پیش کی گئی۔  بجلی کےسالانہ بنیادی ٹیرف کے تعین کےلیے ٹائم فریم پرنظرثانی کی سمری منظور کرلی گئی، بجلی کے سالانہ ری بیسنگ کا تعین جولائی کی بجائے جنوری سے کرنے کی تجویز منظور کی گئی ۔ سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی اجلاس میں اسٹیل مصنوعات پرریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اس...
    گوادر کی تاریخ میں پہلی بار 3 سہیلوں نے مل کر ٹی کیفے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پارک میں اسٹال لگا کر اپنی کاروبار کی ابتدا کی اور کاروبار چل پڑا۔  مقامی لوگوں کی جانب سے ان لڑکیوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔ جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان خواتین کی بھرپور معاونت بھی کررہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 3 سہیلوں گوادر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی
    گوادر(نمائندہ جسارت)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور آل پارٹیز گوادر کے کنوینر عبدالغفور ہوت کے ڈیرے کی مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آل پارٹیز گوادر گوادر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے آل پارٹیز گوادر کے کنوینر عبدالغفور ہوت کے ڈیرے پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے 28دنوں سے جاری دھرنا گوادر کے بنیادی ایشوز پر جاری ہے اور جائز مطالبات کے حل تک ان شاء اللہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کو منفی ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا حکومت کی غیر قانونی اور عوام دشمن...
    سوارب قومی شاہراہ کی بندش سے کراچی اور گوادر پورٹس سے سینٹرل ایشیا ٹرانزٹ کار گو متاثر ہوگئی۔کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے افغانستان اور سینٹرل ایشیا کےلیے ٹرانزٹ کارگو مختلف مقامات پر روک لی۔حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے اسکواڈ میں ٹرانزٹ کارگو کو مختلف شفٹوں میں نکالا گیا تھا، دوسری طرف سی پیک روٹ بندش سے گوادر سے افغانستان کو اپ ٹرانزٹ متاثر ہوئی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سےسینٹرل ایشیائی ممالک کے 300 سے زائد اپ ٹرانزٹ کنٹینرز راستے میں ہیں۔حکام کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں کنٹینرز 24 سے 48 گھنٹے میں شپنگ پورٹ سے بارڈر آؤٹ کرنا ہوگا، بیلہ، اوتھل، خضدار، سوراب کے مختلف مقامات ہوٹلز پر کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔
    پاکستان میں کنٹینرز اکثر سیاسی سرگرمیوں اور روڑ بلاک کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، مگر گوادر کے نوجوانوں نے کنٹینر کو ایک ایسے منفرد کام کے لیے استعمال کیا ہے جس سے نہ صرف گوادر کے طالب علم مستفید ہو رہے ہیں بلکہ اس کنٹینر نما لائبریری میں آرٹ اور میوزک کے کلاسسز بھی ہو رہی ہیں۔ گوادر کے ساحل پر موجود اس کنٹینر کو گوادر کے کچھ نوجوانوں نے ایک منفرد لائبریری میں تبدیل کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے گوادر آنے والے لوگ اس لائبریری کا وزٹ کرتے اور نوجوانوں کی علم دوستی کو خوب سراہتے ہیں۔ اس لائبریری میں مختلف موضوعات پر ایک ہزار کے قریب کتابیں موجود ہیں۔ یہاں امتحانات کے وقت رش...
    گوادر (نمائندہ جسارت ) گوادر شہر میں آل پارٹیز گوادر کی جانب سے دی گئی کال پر اتوار کے روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ آل پارٹیز گوادر گزشتہ 28 دنوں سے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے میرین ڈرائیو پر دھرنا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ آل پارٹیز کے کنوینر اور نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ہوت عبدالغفور کے ڈیرے کا محاصرہ کیا اور کارروائی کی۔ اس واقعے کے بعد آل پارٹیز نے اتوار کے روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی جس کی بنا پر شہر بھر میں مکمل کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور گوادر شہر میں دکانیں بند رہی اور ٹریفک کی روانی حسبِ معمول...
۱