2025-11-03@16:46:49 GMT
تلاش کی گنتی: 665
«کرکٹ میچ»:
ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران نے 29 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ نکولس پوران ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے...
زمبابوین ٹی20 ٹیم کے کپتان اور لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوین کپتان نے لوکل ایونٹ میں میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ...
سری لنکن ٹیم کے سابق اسپنر سچیتھرا سینانائیکے پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لنکن کرکٹر سچیتھرا سینانائیکے پر ہمبنٹوٹا ہائی کورٹ نے 2020 لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوران ساتھی کرکٹر کو میچ فکسنگ کیلئے اکسانے کا الزام ثابت ہونے...
لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔ انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لے کر اسٹیڈیم پہنچے تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس ٹریفک میں...
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری...
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ پی سی بی چئیرمین نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی طور پر...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جولائی میں پاکستانی وائٹ بال ٹیم کی میزبانی کی خواہش ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے روانگی سے پہلے پاکستانی ٹی20 ٹیم بنگلادیش کا بھی...
انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کی ٹیم 400 سے زائد رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 2 رنز بناکر آل آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب اور نارتھ لندن کی ٹیمیں مڈل سیکس لیگ ڈویژن ون کے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں رچمنڈ کلب کو جیت کیلئے 427 رنز...
کراچی (نیوز ڈیسک) زمبابوے کے سابق ٹی ٹوئینٹی کپتان اورٹیسٹ آ ل راونڈر سکندر رضانے پاکستان سپر لیگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سکندر رضا ائیر فورس میں پائلٹ بننے کی خواہش رکھتے تھے تاہم وہ کرکٹر بن گئے ،زمبابوے میں معروف فٹبال کلب...
برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔ سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ...
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ایشز سیریز 2025/26 کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ اسٹیڈیم پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے...
لندن(نیوز ڈیسک)انگینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کےلیے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025(مردانہ) نے جہاں دیگر کئی شعبوں میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے ہیں وہاں یہ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئنز ٹرافی بھی ثابت ہوئی ہے۔ اس میں چیمپئنز ٹرافی کا اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بھی شامل ہے۔ یہ مقابلہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کے نئے شیڈول پر بھی اعتراض جڑدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ روز تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27، 29 اور یکم...
آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک انوکھی فرمائش کر دی۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور کراچی کنگز کے...
بھارتی میڈیا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ دیکھنے پر تلملا اُٹھا۔ جنگی میدان پر بدترین ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی...
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ ہم بزدل...
راولپنڈی: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ "ہم بزدل نہیں ہیں"۔ یاد رہے کہ 8 مئی 2025...
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو پاک فوج کے نام کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل سیزن 10 کا ری شیڈول میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے آغاز ہوگیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا...
بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کی اجازت دینے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ہمیں پاکستان کیخلاف شیڈول سیریز کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور امید...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ پی...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ابتدائی 4 میچز راولپنڈی جبکہ فائنل پلے آف اور ایلمینیٹر میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز ذرائع سے یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز کروانے کا فیصلہ کرلیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی کشیدگی کے پس منظر میں معطل کی جانے والی دونوں ملکوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز — انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) — آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے جا...
برسبین میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کیلئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار میچز کا انعقاد
برسبین ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں حال ہی میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کے لئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس نے مقامی کھیلوں کی دنیا میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا، یہ ایونٹ...
آئی پی ایل معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے معطل ہونے کے بعد ایونٹ میں شریک کئی آسٹریلوی کھلاڑی واپس چلے گئے تھے جن کی اب...
پی سی بی کی ٹیم مالکان سے مشاورت ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے لیے اقدامات پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی پر اہم اجلاس جلد متوقع پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ...
لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے 8 میچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے اور موجودہ...
دھرم شالا(اوصاف نیوز)پاک بھارت کشیدگی بھارت کو فوجی جارحیت گلے پڑ گئی، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی مسائل کے سبب لیگ کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی خواہشش ظاہر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز اور...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں...
راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا کل کا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے ،پی سی بی بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کو شدید خطرات لاحق ہونے پر باقی...
سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ری شیڈول ہونے والے اس میچ کےحوالے پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی...
ممبئی اور پنجاب کے درمیان اتوار کو ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ میچ گجرات منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ ہماچل پردیش میں واقع دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا تھا جہاں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آج (بروز جمعرات) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ، پنڈال کے قریب بھارتی ڈرون کے گرنے کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہونے کا بھی امکان...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آج ہونیوالا میچ منسوخ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری...
پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ...