سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 9 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، موقع پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ملک کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد کی فائرنگ، 7 شہری زخمی
لاہور۔سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے کہا کہ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید ، نوید ، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔