48 سالہ بھارتی اداکار نے خود سے 26 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارت کے سابق اداکار اور ’’اسٹائل‘‘ اور ’’ایکسکیوزمی‘‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔
ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Sahil Khan (@sahilkhan)
میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ’’اسٹائل‘‘ فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر کے اس فرق کا دفاع کیا ہے۔
ساحل خان نے کہا کہ ’’محبت عمر سے متعین نہیں ہوتی اور ہماری کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔ میلینا کے خیالات بھی محبت، تعلق، سمجھ اور زندگی کے ہر مرحلے سے گزرنے کے بارے میں ایک جیسے ہیں۔ جب میں میلینا سے ملا تو وہ صرف 21 سال کی تھی اور میں فوری طور پر اس کی طرف مائل ہوگیا۔ اور مجھے یقین ہے کہ یہ احساس دونوں طرف تھا۔‘‘
ساحل خان نے مزید کہا، ’’اس کی عمر کے باوجود، وہ واضح ذہن، پختہ اور زندگی کی گہری سمجھ رکھتی تھی۔ ہم نے اپنے مستقبل کے بارے میں معنی خیز گفتگو کی، جس نے ہمیں اگلا قدم اٹھانے پر آمادہ کیا۔ اپنے خاندانوں سے تعارف کرانے کے بعد، ہم نے منگنی کی اور اب ہم شادی شدہ ہیں۔‘‘
یاد رہے کہ میلینا ساحل خان کی دوسری اہلیہ ہیں۔ ماضی میں ساحل کی شادی نارویجن اداکارہ اور ماڈل نگار خان سے ہوئی تھی، لیکن ان کی شادی صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں ختم ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین کو پاکستان واپس آنے سے زبردستی روک دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے 60 خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا، یہ خواتین انڈین شہری ہیں جن کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی تھیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان جانے والی 60 خواتین کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے، بھارت کی جانب سے روکے جانے والی 60 خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی پاکستان واپسی سے روک دیا گیا ہے، بھارتی خواتین اپنے اہل خانہ عزیز و اقارب سے ملنے بھارت گئی تھیں، ان خواتین کو بھارتی شہر امرتسر کی انتظامیہ نے پاکستان واپسی سے روکا ہے۔پاکستان واپس آنے کی خواہشمند بھارتی خواتین گزشتہ 2 روز سے امرتسر میں پھنسی ہوئی ہیں، ان کو امرتسر سے کہیں اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
آرمی چیف کا نعرہ ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ ہر زباں کا ورد بن گیا، نیا نغمہ ریلیز
مزید :