راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، آغاز دوپہر 2 بجے ہونا تھا لیکن 5 بج کر 10 منٹ پر بغیر ٹاس کے اختتام کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور اب جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ہلکی بارش کے ساتھ شدید سردی محسوس کی جانے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور جمعرات کے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے، اسی روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان کے درمیان گروپ اے کا آخری میچ شیڈول ہے جو موسم سے متاثر ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلاب، 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل

بلوچستان کے علاقے ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب کی قلعہ ندی میں آنے والی طغیانی سے 3 خواتین سمیت 4 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دریائے سوات کے طوفانی ریلے میں بہہ جانے والے 11 افراد کی نعشیں نکل لی گئیں

دوسری طرف ہرنائی میں کھوسٹ اور پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلا آیآیا جس میں 3 افراد پھنس گئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق زردآلو اور کھوسٹ ندی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پر انتظامیہ الرٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریسکیو ژوب سوات سیلاب ہرنائی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود، بارش کی بھی پیشگوئی
  • بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
  • راولپنڈی، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل
  • کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، تیز بارشوں کا امکان ختم
  • بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں ’ڈینگی بخار کی تباہی‘
  • کراچی میں آج موسم کیسا رہےگا؟ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل آنے کو تیار
  • ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلاب، 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل
  • دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی
  • کراچی: آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
  • سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت