آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔
لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔
آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی نے 70 نشستیں حاصل کیں جب کہ قدامت پسند اپوزیشن اتحاد کو صرف 24 نشستیں ملیں۔
علاوہ ازیں 13 نشستوں پر آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ کچھ نتائج کا انتظار ہے۔ حکمراں جماعت کی نشستوں کی تعداد 76 تک ہوسکتی ہے۔
البتہ اگر لیبر پارٹی دو یا زیادہ نشستیں کھو بیٹھتی ہے تو اسے اتحادی حکومت بنانا ہوگی۔آسٹریلیا میں آخری بار کوئی اتحادی حکومت 2010 میں بنی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیبر پارٹی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر دو ماہ میں دوسری بار امریکا کا دورہ کریں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر دو ماہ کے اندر دوسری مرتبہ امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا اشارہ ہے۔ اپنے پچھلے دورے کے دوران انہیں وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ ان کے دورے کا مقصد سینٹ کام کے ایک اعزازی جنرل، جنرل کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کرنا ہے۔ جنرل کوریلا کو پاکستان کی کوششوں کی عوامی سطح پر تعریف کرنے پر شہرت ملی تھی۔ یہ ابھی تک تصدیق شدہ نہیں ہے کہ آیا اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہے، اگرچہ وہ پہلے ان سے مل چکے ہیں۔
اسلم زار اپنی حمایت میں راولپنڈی سے راجہ ظفر الحق کو بھی لے کر آئے، میں اس ضمن میں بڑی شد و مد سے وکلاء محاذ کیخلاف لابنگ میں حصہ لے رہا تھا
مزید :