محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔
محسن نقوی نے جعفر کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجے کے لئے ہدایات دی گئیں، کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔
یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے سپوتوں نے ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید اے ایس آئی سدھیر عباسی ایک پروفیشنل اور نڈر افسر تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید اے ایس آئی سدھیر عباسی کے اہلخانہ کا ہرطرح سے خیال رکھا جائے گا۔
ملک بھر میں عید الاضحٰی کا چاند نظر آگیا
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آبادپولیس علی ناصر رضوی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور اعلی پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سدھیر عباسی شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر زخمی ہوئے تھے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سدھیر کانسٹیبل جعفر محسن نقوی نے کہا کہ
پڑھیں:
شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع ہیڈ کوارٹر تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔