شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پربھارت مخالف بیان کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے آپ سے منسوب ایک بیان کی تردید کی ہے، جس میں ان سے منسوب کیا گیا کہ بھارت ہر شعبے میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے اپنے آپ سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے بھارت کو پاکستان سے ہر شعبے میں ایک دہائی پیچھے شمار کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان کا حریف کہنا پاکستان کی توہین کے مترادف قرار دیا تھا۔
Fake https://t.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 7, 2025
شاہد آفریدی کی جانب سے مختصر ترین اس تردید پر ایکس کے صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں مایہ ناز سابق کرکٹر نے کئی مرتبہ اپنے بیانات میں بھارت کو نشانے پر رکھا تھا، یہی وجہ ہے ان سے منسوب مبینہ بھارت مخالف بیان کو بظاہر کسی سے چک کی نگاہ سے نہیں دیکھا، تاہم شاہد آفریدی نے خود ہی اس کی تردید کرتے ہوئے اسے ’فیک‘ قرار دیا ہے۔
یہ واقعہ اس وسیع تر رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جہاں مشہور شخصیات کو اکثر ایسے جعلی یا غلط منسوب بیانات کی تردید کرنا پڑتی ہے، خاص طور پر جب کرکٹ کے عالمی مقابلے جیسے آئی سی سی ٹورنامنٹس یا سیاسی کشیدگی کے مواقع ہوں۔
ایکس صارفین نے شاہد آفریدی کی جانب سے مبینہ بیان کی تردید پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، بعض صارفین نے جہاں انہیں وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا طعنہ دیا کہ انڈین فین متاثر نہ ہوجائیں تو وہیں ایک صارف نے دریافت کیا کہ کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ بھارتی ہر لحاط سے پاکستانیوں سے بہتر ہیں۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی تردید
پڑھیں:
قیدیوں کے استقبال نے بتایا کہ کون جیتا ہے، علی لاریجانی
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل "علی لاریجانی" نے کہا کہ مظلوم اور شجاع فلسطینی قوم کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے مناظر ظاہر کرتے ہیں کہ کسے فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ صیہونی رژیم اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ دو سالہ وحشیانہ قتل و غارت گری کے باوجود حماس کس طرح اپنی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔