نواز شریف کو مائنس کرنیوالا آج خود مائنس ہوگیا جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والا آج خود مائنس ہوگیا ہے، جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی ہے اور ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا بلکہ ان خود ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا، تاریخ کی سب سے بڑی اسپینڈنگ کرنی ہے، پھر اس کے بعد کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے نہ صرف بجٹ پیش کیا بلکہ کثرت رائے سے منظور کرایا، پنجاب کا 30 سال کا ڈومیسٹک قرضہ آج ڈیڑھ سال میں اللہ کے فضل سے صفر ہو چکا ہے اور مسلسل دوسرے سال ٹیکس فری بجٹ دینے کے باوجود پنجاب کا ان سورس ریونیو 50 فیصد بڑھا ہے۔
مریم نواز کی تقریر کے دوران اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکر کی رولنگ ہوا میں اڑا دی اور سیٹوں سے اٹھ کے احتجاج اور نعرے بازی کی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بجائے ٹیکس میں اضافہ کرنے کے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، مائنز اینڈ مںنرلز کے شعبے میں میں 30 ارب روپے کی بچت کی ہے، مائنز اینڈ منرلز میں انقلابی کام کرنے پر وزیر شیر علی گورچانی اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ کی کنڈیشن کے ساتھ ہم نے بچت کی اور آئی ایم ایف کا سرپلس ٹارگٹ پورا کیا، یہ آسان کام نہیں تھا، بہترین مالی مینجمنٹ کی وجہ سے ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پہلے سال کی طرح ہم نے صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ رکھا اور اس میں ایک ہزار 13 ارب عوام پر خرچ ہوچکا ہے، میں نے پہلی تقریر میں کہا تھا میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی کی جماعت کے جائینٹس سے ہے جن کا نام نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے تعاون کے بغیر میں یہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتی تھی،اپنے اراکین اسمبلی کے صبر اور ان کی بردباری کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں، اس سے پہلے ہائیسٹ یوٹیلائزیشن 585 بلین تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے سال جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اور آج میں اپنے آپ کو آپ کے سامنے اور اس پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہوںے کے لیے حاضر ہوں، میں نے بغیر کسی تفریق کے کام کیا، میرے ہر منصوبے میں پنجاب کے ہر علاقے کے شہری کا وہی حصہ ہے جو لاہور کے باسیوں کا حصہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بھکر، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان اور رحیم یار خان سب شامل ہیں، جس طرح لاہور والے شامل ہیں، جو بڑے شہروں کو ملا وہی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ملا ہے، کسی بھی طرح کی تفریق مریم ںواز نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ یہاں جنوبی پنجاب کے نام پر کتنی حکومتیں بنائی اور گرائی گئیں اور جنوبی پنجاب کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گیے اور ہر وعدہ جھوٹا نکلا پینے کے صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔
مریم نواز شریف کی تقریر کے دوران اپوزیشن اورحکومتی ارکان گھتم گتھا ہو گئے، جس پر مریم نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کو لگے رہنے دیں آپ مجھے دیکھیں انہیں تو دیکھتے رہتے ہیں، ان کو بولنے دیں ان کا حق ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج سیاسی بات نہیں کرنا چاہتی لیکن کیا کروں پولیٹیکل اینمل ہوں، میری بہن علیمہ خان نے خود کہا تھا ان کا بھائی عمران خان مائنس ہو گیا ہے، جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگیا آج وہ خود مائنس ہوگئے ہیں، ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا ان کو ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرمپ فارمنگ کو اس سال پانچ ہزار ایکڑ پر شروع کرنے جا رہے ہیں، کسان کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ لیہ، رحیم یار خان اور بہاولپور کے کسانوں کو ملا ہے، لیپ ٹاپ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے بچوں کو شیئر کو ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ماں کو ہر بچہ پیارا ہوتا ہے اور ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرتی، ایسے ہی مریم نواز کے لیے پنجاب کا ہر شہر، ہر گاں اور ہر تحصیل ایک طرح اہمیت رکھتا ہے، چاہے وہ فیلڈ اسپتال ہوں، کلینک ان وہیل ہوں، انسولین ہوں یا مریم کی دستک منصوبہ ہوں یہ پنجاب کی لینڈ مارک بن چکا ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے اسکرین پر منصوبوں کی ویڈیو چلوانے کی درخواست کر دی اور کہا کہ جتنا بڑا بجٹ اس سال پنجاب کو ملا ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، 75 ملین کی لاگت سے پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل تک پہنچ چکا ہے اور یہ ہزار بیڈ کا اسپتال ہے جہاں عالمی معیار کے ڈاکٹر اور مشینری ہوگی۔مریم نواز نے کہا کہ میں خوشی کے ساتھ پنجاب کے عوام کو بتانا چاہتی ہوں یہ کینسر اسپتال اس سال فنکشنل ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب بلوچستان میں 70ارب روپے کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ پاکستان میں نیا پولیو کیس سامنے آگیا، رواں سال تعداد 13 ہوگئی اسلام آباد سے دبئی جانیوالا غیرملکی طیارہ بھارتی حدود میں چلا گیا میر عطا الرحمن مینگل کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے بیٹے نامزد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ علیمہ خان نے خود انہوں نے کہا کہ مائنس ہوگیا نواز شریف کو ملا ہے پنجاب کے مائنس ہو نہیں کر ہے اور

پڑھیں:

خاتون کا وزیراعلیٰ پنجاب سے محبت کا انوکھا اظہار، مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ

وزیراعلیٰ پنجاب کے چاہنے والی خاتون نے ان سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون مداح نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے خصوصی پرفیوم متعارف کروایا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سے محبت کرنے والی خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کر دیا♥️ pic.twitter.com/z1ERH5dSfe

— CM Highlights (@CM_High_Lights) August 8, 2025

’اس پرفیوم کا نام ’ایم این پنجاب دی دھی‘ رکھا گیا ہے، جب کہ اس کی خوبصورت پیکنگ پر مریم نواز کی تصویر بھی نمایاں ہے۔

سوشل میڈیا پر پرفیوم کے چرچے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس دلچسپ پیشکش پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ مجھے بھی چاہیے ہے پلیز‘۔

I also want one pls ☺️ https://t.co/FGx7tnHTxE

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 8, 2025

یہ منفرد اقدام مریم نواز کے مداحوں میں ان کی مقبولیت اور پسندیدگی کا ایک اور اظہار بن گیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے ایک شہری نے اپنی ساری زمین مریم نواز کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پرفیوم لانچ خاتون مداح سوشل میڈیا مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • قائد کا پاکستان سب کا وطن ‘ اقلیتوں کی عزت تحفظ ، وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : مریم نواز
  • ہونہار سکالر شپ پورٹل پھر کھول دیا، طلبہ کو اُڑان کیلئے پر دیئے: مریم نواز
  • نواز شریف، مریم نواز چھانگلہ پہنچ گئے
  • مریم نواز کا ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پنجاب کے ہونہار طلبہ کیلئے سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا، مریم نواز
  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے 
  • دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں، رانا ثناءاللہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک اور کامیابی، صوبہ 31 برس پرانے قرض سے آزاد ہوگیا
  • وزیراعلیٰ مریم نوازکا ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
  • خاتون کا وزیراعلیٰ پنجاب سے محبت کا انوکھا اظہار، مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ