Daily Ausaf:
2025-07-08@20:19:07 GMT

سابق کرکٹر محمد یوسف نے ذاتی برانڈ لانچ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز محمد یوسف نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا ذاتی برانڈ “ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ آج خوشی کے ساتھ اپنا برانڈ لانچ کر رہے ہیں جو بالخصوص حج و عمرہ کے لیے درکار اشیاء جیسے احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ محمد یوسف پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے 1990 اور 2000 کی دہائی میں اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے حال ہی میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کو قرار دیا۔

pic.

twitter.com/DAVj9hOwRy

— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) July 6, 2025


مزیدپڑھیں:توہینِ مذہب مقدمات میں الزامات کی نوعیت مشکوک؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے پر شدید اظہارِ برہمی، تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محمد یوسف

پڑھیں:

دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان) ، ابرار احمد ، احمد دانیال، فہیم اشرف ، فخر زمان اور حسن نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حسین طلعت ، خوش دل شاہ ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمد نواز،صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، سفیان مقیم اور سلمان مرزا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر جب کہ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ہوں گے، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

اس کے علاوہ شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، گرانٹ لوڈن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے،

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر کا کہنا ہے کہ دنیا میں نائب کپتان کا رواج نہیں،اس لیے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے نانگا پربت سر کرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا
  • محمد یوسف نے ذاتی برانڈ “ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا 
  • حافظ سعید اور مسعود اظہر کی حوالگی بلاول کی ذاتی رائے، حکومتی موقف نہیں. خرم دستگیر
  • وزیراعظم شہبازشریف نے شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا
  • دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون ہوا اِن اور کون آؤٹ ؟
  • دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
  • سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا
  • سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری، فلم ٹیزر جاری
  • ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کر دی